مرزا غالب

  1. فرخ منظور

    دیوانِ غالب پنجابی منظوم ترجمہ از اسیر عابد مرحوم

    نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا کاؤکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا بس کہ ہوں...
  2. فرخ منظور

    اردوئے معلیٰ از مرزا غالب ڈاؤنلوڈ کریں۔

    اردوئے معلیٰ از مرزا غالب ۔ بشکریہ آرکائیو ڈاٹ او آر جی۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  3. فرخ منظور

    غالب روزہ ۔ مرزا غالب

    روزہ افطارِ صوم کی جسے کچھ دستگاہ ہو اُس شخص کو ضرور ہے روزہ رکھا کرے جس پاس روزہ کھول کے کھانے کو کچھ نہ ہو روزہ اگر نہ کھائے تو ناچار کیا کرے
  4. فرخ منظور

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب ۔ حالی

    مرثیہ جناب مرزا اسد اللہ خاں مرحوم دہلوی متخلص بہ غالب از الطاف حسین حالی کیا کہوں حالِ دردِ پنہانی وقت کوتاہ و قصہ طولانی عیشِ دنیا سے ہو گیا دل سرد دیکھ کر رنگِ عالمِ فانی کچھ نہیں جز طلسمِ خواب و خیال گوشۂ فقر و بزمِ سلطانی ہے سراسر فریبِ وہم و گماں تاجِ فغفور و تختِ خاقانی بے حقیقت...
  5. محمد وارث

    مثنوی 'اشتہار پنج آہنگ' از مرزا غالب

    غالب کی ایک مثنوی 'قادر نامہ' ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش کرنے کے بعد 'نسخۂ مہر' سے غالب کی ایک اور مثنوی لکھ رہا ہوں کہ یہ بھی ویب پر 'غیر مطبوعہ' ہے۔ تعارف 'پنج آہنگ' غالب کی فارسی نثر کی کتاب ہے اور پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں غالب نے القاب و آداب، لغاتِ فارسی، اشعارِ مکتوبی، تقاریظ اور...
  6. نایاب

    یادگار غالب

    السلام علیکم محترم منتظمین کرام کیا اس کتاب ( شرح دیوان غالب )کو برقیایا جا چکا ہے ۔ ؟ کیا اس کو برقیایا جا سکتا ہے ۔؟ نایاب
  7. محمد وارث

    مثنوی 'قادر نامہ' از غالب (ویب کی دنیا میں پہلی بار)

    یہ مثنوی 'ہفتۂ شعر و ادب' 22 تا 28 جولائی 2009ء کے سلسلے کیلیے خاص طور پر منتخب کی گئی ہے۔ ----------- ویب کی دنیا میں غالب کے اردو کلام کا شاید ہی کوئی حصہ ہوگا جو موجود نہ ہو لیکن جو مثنوی میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں وہ ویب کی دنیا میں پہلی بار پیش ہو رہی ہے، میرے لیے یہ سعادت تو ہے...
  8. Saraah

    عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی-چترا سنگھ

    عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی-چترا سنگھ
  9. کاشفی

    غالب غنچہء ناشگفتہ کو دُور سے مت دکھا کہ یُوں - غالب

    غنچہء ناشگفتہ کو دُور سے مت دکھا کہ یُوں بوسے کو پوچھتا ہوں میں مُنہ سے مجھے بتا کہ یُوں پُرسشِ طرزِ دلبری کیجئے کیا کہ بِن کہے اس کے ہر اِک اشارے سے نکلے ہے یہ ادا کہ یُوں رات کے وقت مَے پئے، ساتھ رقیب کو لئے آئے وہ یاں خدا کرے پر نہ کرے خدا کہ یُوں بزم میں اُس کے رُوبرو کیوں نہ خموش...
  10. دل پاکستانی

    غالب اے تازہ واردانِ بساطِ ہوائے دل - مرزا غالب

    اے تازہ واردانِ بساطِ ہوائے دل زنہار! اگر تمہیں ہوسِ نائے و نوش ہے دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو میری سنو، جو گوشِ نصیحت نیوش ہے ساقی، بہ جلوہ، دشمنِ ایمان و آگہی مُطرب، بہ نغمہ، رہزنِ تمکین و ہوش ہے یا شب کو دیکھتے تھے کہ ہر گوشۂ بساط دامانِ باغبان و کفِ گُل فروش ہے...
  11. فرخ منظور

    لتا ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے - لتا

    ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے گلوکار: لتا منگیشکر کلام: مرزا غالب ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے تمہیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے نہ شعلے میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا کوئی بتاؤ کہ وہ شوخِ تند خو کیا ہے یہ رشک ہے کہ وہ ہوتا ہے ہم سخن تم سے وگرنہ خوفِ بد...
  12. فرخ منظور

    نکتہ چیں ہے غمِ دل - ثریّا

    نکتہ چیں ہے غمِ دل - ثریّا موسیقی: غلام محمد فلم: مرزا غالب شاعر: مرزا غالب
  13. فرخ منظور

    طلعت محمود عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی۔ طلعت محمود

    عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی۔ طلعت محمود فلم: مرزا غالب موسیقی: غلام محمد شاعر: مرزا غالب
  14. فرخ منظور

    دوگانا دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے۔ طلعت محمود، ثریّا

    دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے۔ طلعت محمود، ثریّا فلم: مرزا غالب موسیقی: غلام محمد شاعر: مرزا غالب
  15. فرخ منظور

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کےجو ساماں ہوں گے - غالب

    یونہی افزائشِ وحشت کےجو ساماں ہوں گے دل کے سب زخم بھی ہم شکلِ گریباں ہوں گے وجہِ مایوسئ عاشق ہے تغافل ان کا نہ کبھی قتل کریں گے، نہ پشیماں ہوں گے دل سلامت ہے تو صدموں کی کمی کیا ہم کو بے شک ان سے تو بہت جان کے خواہاں ہوں گے منتشر ہو کے بھی دل جمع رکھیں گے یعنی ہم بھی اب پیروئے گیسو ئے...
  16. فرخ منظور

    غالب ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی - مرزا غالب

    مثنوی ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی لے کے دل سر رشتۂ آزادگی خود بخود کچھ ہم سے کَنیانے لگا اس قدر بگڑا کہ سر کھانے لگا میں کہا، اے دل، ہوائے دلبراں! بس کہ تیرے حق میں رکھتی ہے زیاں بیچ میں ان کے نہ آنا زینہار یہ نہیں ہیں گے کسی کے یارِ غار گورے پنڈے پر نہ کر ان کے نظر کھینچ لیتے ہیں یہ ڈورے...
  17. فرخ منظور

    غالب طائرِ دل - مرزا غالب

    طائرِ دل اٹھا اک دن بگولا سا جو کچھ میں جوشِ وحشت میں پھرا آسیمہ سر، گھبراگیا تھا جی بیاباں سے نظر آیا مجھے اک طائرِ مجروح پَر بستہ ٹپکتا تھا سرِ شوریدہ دیوارِ گلستاں سے کہا میں نے کہ "او گمنام! آخر ماجرا کیا ہےَ پڑا ہے کام تجھ کو کس ستم گر آفتِ جاں سے" ہنسا کچھ کھلکھلا کر پہلے، پھر...
  18. جیہ

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

    دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب (مکمل) دو سال پہلے دیوان غالب پر جو کام اس محفل پر شروع ہوا تھا، آج میں سمجھتی ہوں کہ وہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ کم از کم میں جتنا کام کر سکتی تھی اپنی بساط بھر، وہ کر دیا۔ اب دیوانِ غالب (مکمل) آپ کے سامنے ہے۔ ان دو سالوں میں نسخۂ اردو ویب پر جو کام ہوا، اس...
  19. فرخ منظور

    غالب جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا - مرزا غالب

    جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا کہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا لاگ ہو تو اس کو ہم سمجھیں لگاؤ جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا ہو لیے کیوں نامہ بر کے ساتھ ساتھ یا رب اپنے خط کو ہم پہنچائیں کیا موجِ...
  20. فرخ منظور

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار نگاہِ شوق کو ہیں بال و پر در و دیوار وفورِ اشک نے کاشانے کا کیا یہ رنگ کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار نہیں ہے سایہ، کہ سن کر نوید مَقدمِ یار گئے ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار ہوئی ہے کس قدر ارزانئ مئے جلوہ کہ مست ہے ترے کوچے میں ہر در و...
Top