محمداحمد

  1. نیرنگ خیال

    بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

    آج جب جاسمن صاحبہ کے کیفیت نامہ پر ہم کیفیت نامہ آپ کا اور تبصرہ ہمارا میں اپنے تبصرے فرمانے میں مصروف تھے تو دوران گفتگو احمد بھائی نے اس ردیف کا ذکر کیا۔ پہلی بار میں مجھے یہ غزل یاد نہ آ سکی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی مجھے جب اپنا پسندیدہ شعر یاد آیا کہ "آویزہ دیکھتے ہیں وہ جھک کر قریب سے" تو...
  2. محمد خرم یاسین

    ان پیچ 3 کی کرپٹ فائل کو کس طرح سے ٹھیک کیا جائے ؟

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکتہ میں آج کل ان پیج 3 استعمال کر رہا ہوں جس سے براہ راست ورڈ میں متن کو کاپی پیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ میری ایک فائل اس میں کرپٹ ہوگئی ہے اور اب اسے دوبارہ کھولتا ہوں تو نہیں کھلتی۔ کیا کوئی دوست ایسی فائل کو ٹھیک کرنے کا طریقہ بتا سکتا ہے؟ ایک طریقہ یہ پڑھا تھا...
  3. محب علوی

    ویکیپیڈیا پر کورونا وائرس کی معلومات

    اردو ویکیپیڈیا پر کورونا وائرس اور وبا پر کئی دھاگے بنائے گئے ہیں اور مسلسل ان پر تازہ معلومات کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ چند مضامین کے روابط درج ذیل ہیں جن میں معلومات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کورونا وائرس کی وبا، 2019ء - 2020ء پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء بھارت میں...
  4. محب علوی

    کامن وائس منصوبہ (Common voice)

    کامن وائس منصوبہ کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ...
  5. محمداحمد

    بلا ضرورتِ رشتہ

    بلا ضرورتِ رشتہ از محمد احمد آج وہ کافی موڈ میں تھا۔ سامنے سے آنے کے باوجود اُس نے گھوم کر میری کمر پر ہاتھ مارا ۔ "او یار !میں نے تیرے لیے ایک رشتہ دیکھا ہے۔" وہ ایسا خوش تھا کہ جیسے ایسا پہلی بار ہوا ہو۔ "سچی! "میں نے ہمیشہ کی طرح حیرانی کا اظہار کیا۔ "ہاں یار!" بڑی خوبصورت لڑکی ہے۔ "اچھا! "...
  6. محمداحمد

    گو ذرا سی بات پر آئینہ ٴ چینی شکست

    گو ذرا سی بات پر آئینہ ٴ چینی شکست از محمد احمد حاضر جوابی ، بذلہ سنجی اور خوش ذوقی جیسی اعلیٰ صفات بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں ۔ ایسے اوصاف کے حامل افراد بہت جلد لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دو حکایتیں سنا رہے ہیں جو حاضر جوابی اور خوش ذوقی کی مثال ہیں۔ پہلی حکایت گو...
  7. نیرنگ خیال

    غزل ۔۔۔ اب بھی شہزادہ ہے پتھر راہ میں۔۔۔ محمداحمدؔ

    محمداحمد بھائی کی ایک ادھوری غزل پیش خدمت ہے۔ قریباً ایک دہائی پرانی اس غزل کی تکمیل کے انتظار میں میری عمر دس سال بڑھ گئی ہے۔ لیکن غزل ہے کہ وہی رکی ہوئی ہے۔ سو ایک تو میرا صبر جواب دے چکا ہے، اور دوسرا ظہیراحمدظہیر بھائی کے تقاضے کے سبب، آپ احباب کی خدمت یہ ادھوری غزل پیش خدمت ہے۔ اب بھی...
  8. محمداحمد

    سرقہ مارکہ ذہنیت

    سرقہ مارکہ ذہنیت ازمحمد احمد چوری کو عربی میں سرقہ کہتے ہیں، چکاری کو کیا کہتے ہیں یہ جاننے کے لئے ہم ابھی تک مناسب لغت کی تلاش میں ہیں۔ اگر آپ کی طبیعت میں صبر نہیں ہے تو آپ لغت کے ملنے تک سرقہ سراقی سے گزارا چلا سکتے ہیں۔ مارکہ کا لفظ غالباً مارک یا نشان سے اخذکیا گیا ہے اور مارکہ کا مطلب...
  9. محمداحمد

    غزل۔۔ ۔اوس کہتی ہے رات روئی ہے۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل اوس کہتی ہے رات روئی ہے ابر کہتا ہے اور کوئی ہے اشک قرطاسِ دل پہ برسے ہیں حرف و معنی کی فصل بوئی ہے میں تمھاری طرح نہ بن پایا میں نے اپنی شناخت کھوئی ہے ناخُدا نے خدا خدا کرکے تیرتی ناؤ لا ڈبوئی ہے جاگتے خواب مجھ سے کہتے ہیں نیند کن وادیوں میں سوئی ہے خود کلامی کی خُو نہیں جاتی کچھ...
  10. محمداحمد

    غزل ۔ زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا ۔ محمد احمدؔ

    غزل زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا خاکزادہ ، خذف میں رکھا ہوا سُونی سُونی ہے سوزنِ مژگاں ہے نگینہ صدف میں رکھا ہوا منزلیں مل گئیں تو ہوگا کیا ؟ ایسا کیا ہے ہدف میں رکھا ہوا تھے وہاں سب بہ امرِ مجبوری میں بھی تھا ایک صف میں رکھا ہوا یہ ترا سنگِ در ، یہ دروازہ اور ہُوں اِک طرف، میں رکھا ہوا پھول...
  11. محمداحمد

    غزل ۔۔۔آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند ۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل آ گیا تھا وہ خوش خصال پسند تھی ہماری بھی کیا کمال پسند حیف ! بد صورتی رویّوں کی ہائے دل تھا مرا جمال پسند کیوں بنایا تھا ٹِھیکرا دل کو کیوں کیا ساغرِ سفال پسند ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں لیکن اس درجہ پائمال پسند سچ نہ کہیے کہ سچ ہے صبر طلب لوگ ہوتے ہیں اشتعال پسند ہاں مجھے آج بھی...
  12. محمداحمد

    فریاد کی لے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    فریاد کی لے از محمد احمدؔ وہ اِس وقت ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل مستعد تھا۔ بس انتظار تھا کہ مولوی صاحب سلام پھیریں اور وہ نماز ختم کرکے اپنا کام شروع کر دے۔ اُس نے اپنے ذہن میں اُن لفظوں کو بھی ترتیب دے لیا تھا جو اُس نے حاضرینِ مسجد سے مخاطب ہو کر کہنا تھے۔ جیسے ہی مولوی صاحب نے سلام...
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: تو اور ترے ارادے ٭ محمد احمد

    تو اور ترے ارادے چل چھوڑ مسکرا دے دل کون دیکھتا ہے پھولوں سے گھر سجا دے میں خود کو ڈھونڈتا ہوں مجھ سے مجھے چھپا دے سُن اے فریبِ منزل رستہ نیا سُجھا دے سوچوں نہ پھر وفا کا ایسی کڑی سزا دے مرتا ہوں پیاس سے میں تو زہر ہی پلا دے منظر یہ ہو گیا بس پردے کو اب گرا دے نامہ فراق کا ہے لا! وصل کا...
  14. محمداحمد

    غزل ۔ ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ ۔ محمد احمدؔ

    غزل عادتاً دیکھو تو دیکھو ہر سویرے سبز باغ بقعہء اُمید میں ڈالیں نہ ڈیرے سبز باغ اے مرے ہمدم اُلجھتا کیوں ہے تو مجھ سے بھلا مختلف ہیں بس ذرا سے تیرے میرے سبز باغ ہاتھ نیچے کرفسوں گر، مت ہمیں پاگل بنا ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ میں بھی ہوں محوِ تغافل، تو بھی ہے غفلت گزیں میرے...
  15. محمداحمد

    شادیٔ مرگ ِ شاعری

    شادیٔ مرگ ِ شاعری (شادی اور شاعری) از محمد احمد کہتے ہیں شاعر کو شادی ضرور کرنی چاہیے، کہ اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جائے گی ورنہ شاعری اچھی ہو جائے گی۔ موخر الذکر صورت تو اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ پیش آئے لیکن اول الذکر صورت میں بھی آنے والی آپ کو محرومِ محض نہیں کرتی بلکہ اُس کی...
  16. محمداحمد

    غزل ۔ زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک ۔ محمد احمدؔ

    ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر: غزل زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک دھوپ ہے تو کیسا...
  17. محمداحمد

    نشست بند ، اردو اور چالان

    یہ جو بار بار "آپ کے علاقے کے ٹریفک کے قوانین اور معلومات" کی لڑی سامنے آتی ہے ۔ اس سے ہمیں اپنی یہ تحریر یاد آتی ہے سو اہلِ محفل کے لئے پیش کر رہے ہیں۔ نشست بند ، اردو اور چالان ہماری اردو میں انگریزی اس بُری طرح گُھسی ہوئی ہے کہ چاہیں بھی تو اُسے نکالا نہیں جا سکتا۔ لیکن بات یہ ہے کہ دراصل...
  18. محمداحمد

    جادو کا کھلونا ۔۔۔از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    جادو کا کھلونا محمد احمد آج تو میں اِس دنیا کو انفرینڈ کر ہی دوں گا۔ میں نے آج پھر تلملاتے ہوئے کہا۔ ویسے ہی جیسے ہر بار زخم کھا کر ہاتھ ڈریسنگ باکس میں رکھے مرہم و نشتر کی طرف بڑھتا ہے کہ اب کچھ علاج ہونا ہی چاہیے۔ لیکن بقول راشد: زہرِ غم کی نگہِ دوست بھی تریاق نہیں جا ترے درد کا درماں دلِ...
  19. محمداحمد

    عقل ہے محوِ تماشا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    تازہ تحریر (کل کی) اہلِ محفل کے نام عقل ہے محوِ تماشا محمد احمدؔ رحیم چاچا اچھے خاصے گدھے تھے اور میں اُن کا بھی گدھا تھا۔ یوں تو گدھا ہونے میں کوئی خاص برائی نہیں ہے لیکن جب انسانوں میں گدھے کے نام سے سے منسوب خصوصیات والے لوگ دیکھتا ہوں تو مجھے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ تو...
  20. محمداحمد

    شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    شبنم افشانی اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭ آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے محمد احمدؔ * prickly heat powder
Top