غزل
(ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی - ہندوستان)
کر کے وعدہ وہ کسی وقت مُکر جائے گا
رنگ اپنا وہ دکھائے گا جدھر جائے گا
جارہا ہے وہ اگر روٹھ کے جانے دو اُسے
وہ یہیں لوٹ کے آئے گا کدھر جائے گا
وہ مرے درپئے آزار ہے لیکن پھر بھی
اس کا الزام کسی اور کے سر جائے گا
وہ ہے سرشار ابھی بادہء نخوت...
کلامِ مصحفی
(غلام ہمدانی مصحفی امروہوی)
مصحفی تخلص، غلام ہمدانی نام، ساکن امروہے کا ۔ اپنی قوم کا اشراف ہے، سچ تو یہ ہے کہ گفتگو اس کی بہت صاف صاف ہے۔ بندش نظم میں اس کے ایک صفائی اور شیرینی ہے، اور معنی بندش میں اس کے بلندی اور رنگینی۔ ایک مدت شاہ عالم بادشاہ غازی کے عہد سلطنت میں مقیم شاہ...
کلامِ امین
(خواجہ امین الدین عظیم آبادی)
امین تخلص، خواجہ امین الدین نام، عظیم آبادی۔ عالم دوستی اور اتحاد میں باقرینہ ہیں۔ علی ابراہیم خاں مرحوم کے یار دیرینہ ہیں۔ شعر فہمی اور سخن رسی میں زمانے کے یادگار ہیں۔ مضمون تراشی اور ادا بندی میں نادرِ روزگار ہیں۔ ذہن کو ان کے بندش کی صفائی میں...
غزل
(من موہن تلخ - ہندوستان)
بہت ہیں روز ثواب و گناہ دیکھنے کو
کہ ہم ہیں زندگیء بے پناہ دیکھنے کو
بنے گی اب نظر انکار سو رُکے ہیں سبھی
خود اپنی آنکھ سے اپنی نگاہ دیکھنے کو
جو بخش دے مجھے پاکیزگی ترستا ہوں
وہ رنگِ جذبہ، وہ معصوم چاہ دیکھنے کو
نہ سنگ راہ کہو دل کے اس دوراہے پر...
بیوی گھر میں نہ اگر ہوتو غزل ہوتی ہے
دل میں سُسرال کا ڈر نہ ہوتو غزل ہوتی ہے
تھوڑا مسکا جو لگاؤ تو کوئی بات بنے
چاپلوسی کا ہنر ہوتو غزل ہوتی ہے
جھونپڑی نے تو بڑا ظلم کیا ہے ہم پر
تاج محل جیسا ہی گھر ہوتو غزل ہوتی ہے
یوں لگا رہتا ہے بیوی کا تو رونا دھونا
آنکھ جب میری بھی تر ہوتو غزل ہوتی ہے...
بندیلکھنڈ کی صورتحال :تصاویر میں
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس برس بارش نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے تیرہ اضلاع پر مشتمل بندیلکھنڈ خطہ گزشتہ چار برس سے خشک سالی کا شکار ہے ۔
غزل
(خوشبیر سنگھ شاد)
کیوں لئے پھرتی ہے اے تیز ہوا، رہنے دے
گرد ہوں میں، مجھے راہوں میں پڑا رہنے دے
پھر جلوں گا تو اندھیروں کو بھی زحمت ہوگی
بجھ گیا ہوں تو مجھے یوں ہی بجھا رہنے دے
دھوپ ہوں شب کے نشیبوں میں اتر جاؤں گا
بس ذرا دیر پہاڑوں پہ بچھا رہنے دے
مجھ کو ہونے دے یہ احساس کہ...
غزل
(سید عالم محمود)
جیتے ہیں یہ ہم کہ مر گئے ہیں
اچھے رہے جو گزر گئے ہیں
جینے کا مزا انہیں سے پوچھو
مرنے سے جو پہلےمرگئے ہیں
مدہوش ہیں یہ زمانے والے
یا ہوش سے ہم گزر گئے ہیں
اکثر یہ ہوا ہے بیٹھے بیٹھے
ہم چونک گئے ہیں ڈر گئے ہیں
کل ہی تو حضور میرے آگے
دم غیر کا آپ بھر گئے...
اُردو غزل
(ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی)
سوز و ساز عشق کا اظہار ہے اُردو غزل
انبساط و کیف سے سرشار ہے اُردو غزل
ترجمان کوچہ و بازار ہے اُردو غزل
مظہر رنج و غم و آزار ہے اُردو غزل
ہے "حدیث دلبری" بھی اور تفسیر حیات
سربسر گنجینہء افکار ہے اُردو غزل
درحقیقت ہے یہ "اُردو شاعری کی آبرو"...
غزل
(ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی)
جائیں تو کہاں اب جائیں ہم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
ہوتا نہیں وہ مائل بہ کرم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
سب وعدہ شکن ہوتے ہیں صنم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
سہتے ہی رہے ہم اُن کے ستم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
چبھتے رہے دل میں...
سب دوستوں کو جشن آزادی مبارک ہو ۔ مگر پتا نہیں کیوں مجھکو آزادی کا جشن مناتے ہوئے بہت شرم آتی ہے ۔آج کا دن خوشی کا تو ہے پر شاید اب سے کوئی دس یا بیس سال پہلے تک خوشی ہم نے دیکھی ہو ۔ یا ابھی چند دن پہلے ایک ورلڈ کپ جیتنے پر تھوڑی نظر آئی تھی پر اب خوشیاں کہاں ہیں ہمارے مقدر میں افسوس اس بات پر...
غزل
(سرور عالم راز سرور)
زمانہ کی ادا ہے کافرانہ
جُدا میرا ہے طرزِ عاشقانہ
ترا ذوقِ طلب نا محرمانہ
نہ آہِ صبح، نے سوزِ شبانہ
شباب و شعر و صہبائے محبت
بہت یاد آئے ہے گذرا زمانہ
"چہ نسبت خاک رابا عالم پاک"
کہاں میں اور کہاں وہ آستانہ
بہت نازک ہے ہر شاخ تمنا
بنائیں ہم کہاں پھر...
انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں
عیب چھپا کر خیر بتانا سب کے بس کی بات نہیں
غیر کی نکتہ چینی کرتے لوگ دکھائی دیتے ہیں
خود پر اپنی انگلی اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں
جھوٹ سے رشتہ جوڑنے والے لاکھوں آدم خور یہاں
سچا انسان بن کے دکھانا سب کے بس کی بات نہیں
روح میں گر بیماری ہو...
اُردو زباں
پاک و ہند کے محبانِ اُردو زباں کی نظر۔۔۔۔
(شاعر مجھے معلوم نہیں)
یکتائے زماں ہے فخرِ لساں
شیریں و شگفتہ اور شایاں
فردوس گوشِ سخن وراں
غزلوں کا فسوں عالم پہ عیاں
نظموں کی عجب ہے موجِ جواں
اور نثر مثالی کاہکشاں
یہ علم و ادب میں زر افشاں
ہر سمت اسی کی تاب و تواں
ہر...
نظم
’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ‘‘
(اردو: نستعلیق )
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
کیوں نہیں کرتا ہے کوئی دوسرا کچھ بات چیت
دیکھتا ہوں میں جسے وہ چپ تیری محفل میں ہے
اے شہید ملک و ملت میں ترے اوپر نثار
اب تیری ہمت کا چرچہ غیر کی محفل میں ہے...
سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ: ہندو انتہاء پسندوںکی جانب سے تحقیقاتی عمل آگے بڑھانے پر دھمکیاں
ہندو انتہا پسندوں نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تحقیقاتی عمل آگے بڑھانے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیدی
نئی دہلی …… بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے سمجھوتہ...
اگرچہ اردو کے صاحبِ طرز شاعر عرفان صدیقی کے انتقال کو چار سال سے زیادہ عرصہ ہونے کو آیا ہے، لیکن اب تک ناقدین نے اس پر توجہ نہیں کی اوراب تک چند تاثراتی مضامین کے علاوہ ان پر زیادہ لکھا نہیں گیا۔ غالباً اس کی وجہ عرفان صدیقی کی افتادِ طبع بھی تھی کیونکہ وہ کسی بھی ادبی گروہ میں شامل نہیں رہے۔ ان...
جی یہ صرف نعرہ ہی نہیں ہے بلکہ نوکیا نے دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے اپنے موبائل میپس میںمقبوضہ کشمیر کو باقاعدہ پاکستان کا حصہ دکھایا ہے اور پھر ظاہر ہے جو ہونا تھا، ہندوستان کو چڑھ گئی تپ۔بی جے پی کے شدت پسندوںنے مدھیہ پردیش میں نوکیا کے ایک بڑے شوروم کو "تشدد"کا نشانہ بنایا۔اور اسی پر بس نہیںکیا...
ہمارے شریک حیات کے ایک پاکستانی دوست کی شادی کا کارڈ چن دن قبل ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے ہمارے ایک پاکستانی رشتہ دار (کراچی) کی شادی کا کارڈ بھی وصول ہوا تھا۔ دونوں کی تحریر صرف انگریزی میں تھی۔
حیدرآباد ، انڈیا میں مسلمانوں کی شادی کے جو کارڈز طبع ہوتے ہیں وہ 90 فیصد اردو اور انگریزی دونوں...
بھارت میں ہر گھنٹے میں 14 افراد خودکشی کرتے ہیں
محبت، غربت، بیماری سمیت دیگر مسائل بھارت میں ہر گھنٹے 14 افراد کو خود کشی پر مجبور کر دیتے ہیں۔
خود کشی کرنے والا ہر تیسرا شخص نوجوان اور ہر پانچویں خاتون خانہ ہیں۔
جرائم کے اعداد و شمار رکھنے والے قومی ادارے این سی آر بی نے حادثات و خود...