نیرنگ کے قلم سے

  1. نیرنگ خیال

    غائب اراکین یا تائب اراکین

    گزشتہ کچھ عرصہ سے میں محفل پر اس طرح تو باقاعدہ نہیں رہا جس طرح میں ہوتا تھا۔ لیکن پھر بھی ہر وقت محفل کھولے ضرور رکھتا ہوں۔ طرح طرح کی معلومات کا خزانہ ہے محفل۔۔۔۔ اور اس کو سجانے والے ہیں محفلین۔۔۔ لیکن کچھ عرصہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ محفلین اب اس طرح باقاعدہ نہیں رہے جیسے پہلے ہوتے تھے۔ مجھے...
  2. نیرنگ خیال

    رہنما خان

    بڑی بڑی مونچھیں، گہری سرخ آنکھیں،جب پہلی بار رہنما خان سے ملاقات ہوئی گماں گزرا کے موصوف ہوش وخرد سے بیگانہ ہونے والے فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بعد یہ خیال یوں تو درست نہ ثابت ہوا مگر خرد سے انکی دشمنی دیگر وجوہات کی بنیاد پر ثابت ہوتی رہی۔ انگلش پر دسترس اور عمدہ سا انگریزی لہجہ۔ پہلے پہل تو ہم...
  3. نیرنگ خیال

    بےحسی کی چادر

    صبح جب نیند سے جاگا تو معمول کے مطابق اک صبح تھی۔ جس میں سوائے دن اور تاریخ کے شائد معمولات میں کوئی اور زیادہ تغیر کا امکان نہیں تھا۔ مگر جیسے ہی اس نے گھر کے گیٹ سے نکلنے کے لیئے قدم اٹھایا۔ تو اسکی نظر اخبار پر پڑ گئی۔ پہلے صفحے پر کچھ لاشوں کا تذکرہ تھا۔ ہمیشہ کی طرح اس کے پاس اتنا وقت نہ...
  4. نیرنگ خیال

    خسارہ

    یہ شہر کے شور ہنگاموں سے کافی دور اک چھوٹا سا گاؤں تھا۔سالانہ پانی اور زرخیز زمین کی بدولت گاؤں کی پیداوار زیادہ تھی اور لوگ خوشحال تھے۔ گاؤں کے وسط میں گاؤں اکلوتی جامع مسجد زیر تعمیر تھی۔ دین کی راہ میں اکثر وسائل محدود ہی ہوتے ہیں۔ سو اسی بنیاد پر تعمیر کا کام بہت آہستہ آہستہ سر انجام پا رہا...
  5. نیرنگ خیال

    وقفہ تعطیلات (پائتھون کہانی) راوی نیرنگ خیال

    مسافر نے موذی مکتب میں چھٹیوں کا اعلان کیا کیا۔ سب طلباء کے تو مزے لگ گئے۔ وہ طلباء بھی خوشی کا اظہار کرتے پائے گئے۔ جن کو کبھی مکتب کے اندر جھانکتے نہیں دیکھا گیا تھا۔ کچھ پرانے طلباء جو کئی سالوں سے مکتب کی خاک چھان رہے تھے۔ انہوں نے اک بھی مشق نہ کی۔ اور نہ ہی مقابلے کے امتحانات کی تیاری کی۔...
  6. نیرنگ خیال

    قصہ قیصرانی بھائی سے ملاقات کا (بے تصویر)

    قصہ قیصرانی بھائی سے ملاقات کا (بے تصویر) یوں تو قیصرانی بھائی اتنے زبردست انداز میں روداد لکھ چکے ہیں کہ اس تکلف کی اب میری طرف سے چنداں ضرورت نہ تھی۔ مگر رسم دنیا ہے سو نبھاتے ہوئے اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں جو کچھ لکھ سکتے ہیں لے کر حاضر ہیں۔ تو جناب قصہ شروع ہوتا ہے جب ہمیں پتہ چلا کہ...
  7. نیرنگ خیال

    عرق انفعال

    اک چھوٹا سی بٹیا رانی ہے گود میں۔ کب سے کھیل رہی ہے۔ میرے پیچھے چھپتی ہے۔ پھر ہنستی ہے۔ میں اسکو دیکھ دیکھ کرخوشی سے نہال ہوا جا رہا ہوں۔ ہنستا ہوں۔ یہ منہ پر اک دوپٹہ لے کر چھپ رہی ہے۔ جب میں چہرے سے دوپٹہ ہٹاتا ہوں۔ تو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے۔ بولنا نہیں آتا۔ دفتر بیٹھا تھا کہ حکمران...
  8. نیرنگ خیال

    پائتھون کہانی (راوی نیرنگ خیال)

    نئے وقتوں کی بات ہے۔ کہ کہیں اک شاعر رہتا تھا۔ چپ چپ رہنا کسی سے کچھ نہ کہنا اسکی عادت تھی۔ اکثر خود کلامی میں دعوی کرتا پایا جاتا تھا کہ ہم جانتے ہیں کس نے کیا کہنا ہے۔ لیکن کوئی بھی اسکی اس صدا پر کان نہ دھرتا تھا۔ شائد سب سمجھتے تھے کہ ہجر کے آزار میں ہوش و خرد سے بیگانہ ہے۔ کرنا خدا کا یوں...
  9. نیرنگ خیال

    دلیر شاہ

    دلیر شاہ سے میری پہلی ملاقات آج سے کوئی آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ وہ ہمارے اک انتہائی عزیز دوست المعروف چوہدری کا دوست تھا۔ غائبانہ تعارف اس سے پہلے ہی سے تھا۔ ٹھہرئیے دلیر شاہ سے تعارف سے قبل اک واقعہ بزبان چوہدری سن لیجیئے۔ میں اپنے اک عزیز کے گھر آیا ہوا تھا۔ اب ٹھیک سے یاد نہیں شائد اسی دن یا...
  10. نیرنگ خیال

    اشعار کی فکاہیہ تشریح

    شائد اس قسم کا کوئی پہلے بھی دھاگہ ہو۔ میں نے تلاش نہیں کیا۔ اور ضرورت بھی نہیں سمجھی۔ :p اس دھاگے میں کسی شعر کو پکڑ کر اس کی مزاحیہ تشریح کی جائے۔ یا پھر اسکو واقعہ بنا کر پیش کر دیا جائے۔ تمام احباب کو طبع آزمائی کی دعوت ہے۔ بس جو بات ملحوظ خاطر رہے وہ یہ کہ مزاح میں پھکڑ پن، عامیانہ پن اور...
  11. نیرنگ خیال

    عالم ایجاد میں ہے جو صاحب ایجاد

    الف نظامی صاحب کی طرف سے شروع کیئے دھاگے سے جیسے ہی پتہ چلا کہ ایسی اک تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ہے۔ جس میں سید شاکرالقادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اردو ویب کی طرف سے اک ہدیہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تو ذہن اسی وقت بنا لیا کہ اس تقریب میں لازماً شامل ہوا جائے گا۔ بقول الف...
  12. نیرنگ خیال

    آوارہ کتے

    لاہور انتظامیہ نے شہریوں کی شکایت پر کتے مار مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے ہفتے ہی میں 850 کتے مار گرائے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کتے وبال جان بن چکے ہیں۔ سٹاف آفیسرطارق زمان کا کہنا تھا کہ زیادہ شکایات اقبال ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن کے لوگوں کو ہیں۔ انکا کہنا ہے کتے مار مہم کے لیئے چار شکاری...
  13. نیرنگ خیال

    حکایات نیرنگ

    میں نے اک دو جگہ نیلم کی ارسال کردہ حکایتوں کا حشر نشر کیا۔ اور اک آدھی حکایت کا اور حشر نشر کرتے کرتے رک گیا تو یونہی ذہن میں آیا کہ یہاں تو اور بھی بہت سے قلمکار (مجھے قلمکاری کا کوئی دعوی نہیں) لوگ موجود ہیں جو کسی بھی حکایت کا خوب حلیہ بگاڑ سکتے ہیں۔ تو کیوں نہ اک دھاگہ ایسا شروع کیا جائے۔...
  14. نیرنگ خیال

    ماسٹر

    ماسٹر قد کے معاملے میں انشاء کے قول کی مثال کہ ٹانگیں زمیں تک پہنچ جائیں اور دیکھنے میں یوسفی کے اس قول کی زندہ تصویر کہ کبھی کسی بڑے آدمی کا سایہ تک نہیں پڑنے پایا۔مگر آدمی بہت خاص۔ یوں سمجھیئے کہ ارسطو ، بقراط اور سقراط جن مضامین میں کمزور تھے یہ حضرت ان میں ید طولی رکھتے تھے۔ ایک بار اک...
  15. نیرنگ خیال

    قلفہ اور محفل

    آج ہم سے اک ننھی آفت کی پرکالہ رکن نے آئسکریم کی فرمائش کی اور باتوں باتوں میں قلفے کا ذکر نکل آیا۔ وہ گورا صاب کے ملک کی باسی (اسے ہرگز باسی والا باسی نہ سمجھا جائے بلکہ باسی والا باسی ہی پڑھا اور سمجھا جائے :p ) قلفہ فلیور سے انجان اسکو قلفی سے منسوب کر بیٹھی۔ معلومات کے اس ریلے میں اک بار تو...
  16. نیرنگ خیال

    خط! اک دوست کے نام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ریاض میں مقیم عمرے پر جانے والے اک دوست کے نام السلام و علیکم! میاں کیسے ہو؟ آخری اطلاعات تک تو بالکل ٹھیک تھے۔ مگر آخری خط سے ذہنی طبیعت رواں نہیں لگتی۔ یہ چوکور ڈبہ بھی بھئی کمال کی چیز ہے۔ کہاں ہم گھنٹوں خطابت میں سر کھپاتے۔ ورق کے انتخاب پر دماغ و دل مناظرے کرتے۔ پھر...
  17. نیرنگ خیال

    محفل سے غیر حاضری کا سبب

    بہت ڈھونڈنے پر بھی ایسا کوئی کونہ نہیں ملا جہاں احباب کی طویل غیر حاضری کی وجوہات شئیر کی گئیں ہوں۔ رکن کی غیر حاضری پر قریبی احباب اس سے رابطہ بھی کرتے ہونگے اور وہ جواباً کوئی نہ کوئی وجہ بھی ضرور بتاتے ہونگے۔ ایسا ہی اک واقعہ میرے ساتھ رونما ہوا جس کے بعد مجھے ایسا دھاگہ ڈھونڈنے کی ضرورت پیش...
  18. نیرنگ خیال

    قصہ اک شفٹنگ کا۔ راوی نیرنگ خیال

    بسم اللہ الرحمن الرحیم اس قصے سے پہلے اپنے موٹا بھائی کا تعارف کروا دیتے ہیں کہ معاملہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ اگر پطرس کے مرزا ، اور شفیق الرحمان کے مقصود گھوڑے سے واقفیت ہے تو جان لیجیئے کہ ان دونوں کرداروں کو جمع کر کے انشاء کے استاد مرحوم سے تقسیم کیا جائے تو نتیجہ کے طور پر موٹا بھائی نکلیں...
  19. نیرنگ خیال

    چل بئی کاکا سیٹ اگے کر

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پاکستان میں شہر سے شہر سفر کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ میری معلومات میں بسیں ہیں۔ کیوں کہ ٹرین کا نظام تو پورس کے ہاتھی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ خیر موضوع کا تعلق نہ تو ٹرین سے ہے اور نہ ہی بس سے اور نہ انکے ناگفتہ بہہ حالات سے۔احقر گذشتہ بارہ سال سے ان بسوں کی خاک چاٹنے میں...
  20. نیرنگ خیال

    ذرائع ابلاغ کا عدل جہانگیری

    پاکستانی میڈیا کا کردار گذشتہ چند ہفتوں میں جسقدر موضوع سخن رہا ہے شائد اتنا تو کسی کا محبوببھیاسکی یادوں کا محور نہ رہا ہوگا۔ اب اسکا کردار مثبت رہا یا منفی اسکا فیصلہ تو آپ کے ہاتھ میں ہے مگر در حقعقت یہ منٹو کے قول کی تصویر نظر آتا ہے کہ میں تہذیب و شرافت میں لپٹی اس قوم کی چولی کیا اتاروں گا...
Top