نیرنگ کے قلم سے

  1. نیرنگ خیال

    کوئی اس زخم کا مرہم نہیں ہے

    میں گزشتہ دنوں سے غم و غصے کی جس کیفیت میں ہوں شاید میں اس کو الفاظ میں کبھی بھی نہ ڈھال سکوں۔ خدا گواہ ہے کہ جب میں سوشل میڈیا پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھ رہا تھا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ ایک لہر تھی جو میرے پورے وجود میں دوڑ رہی تھی۔ میں اس کو غم سمجھ رہا تھا۔ لیکن مجھے احساس ہوا کہ...
  2. نیرنگ خیال

    اوّلیں چند دسمبر کے (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ)

    اوّلیں چند دسمبر کے (امجد اسلام امجد سے معذرت کے ساتھ) اوّلیں چند دسمبر کے ہربرس ہی عجب گزرتے ہیں انٹرنٹ کے نگار خانے سے کیسے کیسے ہنر گزرتے ہیں بے تکے بےوزن کلاموں کی محفلیں کئی ایک سجتی ہیں میڈیا کے سماج سے دن بھر کیسی پوسٹیں پکارتی ہیں مجھے "جن میں مربوط بےنوا گھنٹی" ہر نئی اطلاع پہ بجتی ہے...
  3. نیرنگ خیال

    ہن تے ناپیا گیا اے از قلم نیرنگ خیال

    بچپن سے پنجابی کا ایک لطیفہ سنتا آرہا ہوں۔ اس سے پہلے بات شروع کروں۔ ضروری ہے کہ احباب بھی اس لطیفے سے آشنا ہوجائیں۔ ایک آدمی تھا۔ اس کو بہت لمبی لمبی گپیں ہانکنے کا شوق تھا۔ وہ جب بھی کوئی قصہ سناتا تو ایسا کہ ذی شعور تو ایک طرف ناداں بھی اس پر یقین نہ کرے۔ ایک دن اس کے ایک خیرخواہ نے سمجھایا...
  4. نیرنگ خیال

    آنکھیں کس نے بند کیں

    "صرف مشترکہ کوششوں اور مقدر پر یقین کے ساتھ ہی ہم اپنے خوابوں کے پاکستان کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔" یہ آخری ریکارڈ شدہ الفاظ تھے اس عظیم لیڈر کے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک کی قیادت کی تھی۔ جو اس تحریک آزادی کا روح رواں تھا۔ ایک انگریز مفکر نے کہا تھاتم خوش قسمت ہو اگر بلند...
  5. نیرنگ خیال

    مچھلی پیڈیا

    ان صاحب کا تعارف لکھنے بیٹھوں تو صبح سے شام ہو جائے۔ بزرگ صورت جوان سیرت بہت دلچسپ آدمی ہیں۔ فرماتے مجھے دہرا فائدہ ہوتا ہے۔ بزرگوں کے سامنے چھوٹا اور جوانوں کے سامنے تجربہ کار کی حیثیت ہے۔ ہم نے جب عرض کیا کہ جملے میں جوانوں کے مقابلے بزرگ کا لفظ آنا چاہیے تو گرم ہوگئے۔غصے سے کہنے لگے ابھی تو...
  6. نیرنگ خیال

    منحوس از قلم نیرنگ خیال

    یوں تو دنیا میں بڑے بڑے منحوس گزرے ہوں گے۔ لیکن ہماری تو بات ہی الگ تھی۔ پیدائش سے لے کرجوانی تک ایسا کون سا کارنامہ تھا جو ہم نے کر نہیں دکھایا۔ یا کون سا ایسا کارنامہ تھا۔ جو ہم نے ہونے دیا ہو۔ ہردوصورت میں ہم نے ہمیشہ ستاروں کو گردش میں دیکھا۔ اس بات پر اعتبار اس حد تک بڑھ گیا کہ کبھی کسی نے...
  7. نیرنگ خیال

    شیف (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    شام ڈھلنے کے قریب تھی۔ سامنے ٹی وی پر ایک ہی چینل بہت دیر سے چل رہا تھا۔ ہم کبھی ٹی وی پر نگاہ ڈالتے تو کبھی چند گز دور پڑے ریموٹ پر۔ دل چاہ رہا تھا کہ اٹھ کر ریموٹ اٹھا لیں۔ لیکن اس سے ہماری سست طبع پر حرف آنے کا شدید امکان تھا۔اگرچہ گھر میں اور کوئی نہ تھا جو کہہ سکتا کہ اس نے خود اٹھ کر...
  8. نیرنگ خیال

    یہ شاخِ نور جسے ظلمتوں نے سینچا ہے

    عہد حاضر بلاشبہ خون ریزی و فساد کا دور ہے۔ جدھر جدھر نگاہ جاتی ہے لاشے نظر آتے ہیں۔ کوئی سر بریدہ بچہ تو کوئی جسم بریدہ بوڑھا۔ کہیں خون کا تالاب تو کہیں اعضاء در و دیوار سے چپکے ہوئے۔ کوئی زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کرنے کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔ تو کوئی بیٹا اپنی ماں کی لاش کے پاس اس امید سے...
  9. نیرنگ خیال

    نویں سالگرہ مدتوں لیکن ہمیں کچھ راہ گزر یاد آئیں گے

    طرب کے لمحات ہوں یا غم کا کوئی موسم ہو۔ انسان کو پرانے تعلقات، پرانے دوست ہمیشہ یاد آتے ہیں۔ چاہے کتنی ہی لڑائیاں ہو کسی سے یا کس قدر ہی اختلافات ہوں۔ ربط نہ رہے تو وقت سب پر دھول ڈال دیتا ہے۔ اور ایسے میں کبھی جب یاد آتی ہے توسب اختلافات لڑائیاں بےمعنی معلوم ہوتے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے ان کی کچھ...
  10. نیرنگ خیال

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    چوراہے کے ایک طرف مرزا اور رائے صاحب بیٹھے محو گفتگو تھے۔ کافی دیر سے صنف نازک کے موضوع پر بڑی ہی تفصیلی روشنی ڈالی جا رہی تھی۔ مرزا اپنے وسیع تر تجربے کی وجہ سے حاوی ہوتے جاتے تھے۔ جبکہ رائے صاحب بھی کسمسا کر اپنی شد بد ثابت کرنے کو کوشاں تھے۔ باتوں باتوں میں حسن بھی زیر بحث آگیا۔ میاں یہ حسن...
  11. نیرنگ خیال

    ٹھہراؤ از قلم نیرنگ خیال

    ٹھہراؤ اُس کے سینے پر عجیب سا دباؤ تھا اور سانس رکتا محسوس ہو رہا تھا۔ جیسے ہی آنکھ کھولی تو دیکھا کہ وہ ایک تالاب میں ڈوب رہا ہے۔ گھبراہٹ کا طاری ہونا ایک فطری عمل تھا سو ڈوبنے سے بچاؤ کی بڑی کوشش کی۔ بہت ہاتھ پاؤں مارے۔لیکن جتنی کوشش کرتااتنا ہی دھنستا چلا جاتا۔ تالاب کا پانی کسی کہسار سے...
  12. نیرنگ خیال

    آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا از قلم نیرنگ خیال

    (کفیل آزر سے معذرت کے ساتھ) آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا لوگ بےوجہ ہی این سی* کا سبب پوچھیں گے یہ بھی پوچھیں گے کہ پھر Counter Action کیا ہو؟ انگلیاں اُٹھیں گی گم کردہ ڈراموں کی طرف اک نظر دیکھیں گے ایم پی تھری گانوں کی طرف مفت content پہ بھی طنز کئے جائیں گے ٹرائل Versions پہ فقرے بھی کسے...
  13. نیرنگ خیال

    بے پر کی اَڑانا از قلم نیرنگ خیال

    لوگ اتنی اچھی بے پر کی لکھتے ہیں۔ ہم تو بے پر کی نہیں لکھ سکتے۔ ہماری تو پر والی نہیں اُڑتی تو بے پر کی کہاں اُڑے گی۔ ہم نے سوچا کہ اس بےپر میں ہم سے کچھ اُڑے نہ اُڑے ہم کچھ نہ کچھ اُڑائیں گے ضرور۔ لیکن جب ہم سے کچھ نہ اُڑا تو ہم ٹانگ اَڑانے کا سوچ لیا۔ کہ ٹانگ اَڑانا تو ویسے بھی اپنا قومی مشغلہ...
  14. نیرنگ خیال

    انسٹالر سفل ہوا کب کا (جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ)

    Installer سپھل ہوا کب کا اپنا سی ایم*تو گھر گیا کب کا Tester نیند اور لینے کو Script اِک چلا گیا کب کا Bugگزیدہ ازل ابد لمحہ کر کے Report چل دیا کب کا "اپنا منہ اب تو مت دکھاؤ مجھے" Log تو میں لگا گیا کب کا نشہ Bonus کا بےطرح تھا کبھی پر وہ ظالم بھی "مُک" گیا کب کا آپ اب verify کرنے آئے Bug...
  15. نیرنگ خیال

    سالگرہ مبارک باباجانی۔۔۔۔۔

    میں نے جب گھر چھوڑا تو کبھی والد صاحب مجھے ضد کر کے چھوڑنے آجاتے بس اڈے تک۔ اور پھر میں دیکھتا رہتا۔ جب تک بس نگاہوں سے اوجھل نہیں ہوجاتی تھی۔ وہ وہیں کھڑے رہتے ۔ میں بےنیاز تھا۔ اولاد کی جدائی کے درد سے۔ ان کو کہتا۔ بابا آپ کیوں آتے ہیں۔ آپ گھر بیٹھیں۔ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ آپ یوں کھڑے...
  16. نیرنگ خیال

    جدید قیود و ضحک از قلم نیرنگ خیال

    السلام علیکم! آپ کی بدقسمتی اور اردو محفل کی انتہائی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے یہ فورم جوائن کر لیا ہے۔ چونکہ آپ ایک انتہائی علمی و ادبی شخصیت ہیں۔ اور آپ ہی وہ گائے ہیں جنہوں نے اردو کی دنیا کو اپنے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے۔ لہذا اراکین کا آپ کو جاننے کا شوق آپ کو کسی پل چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔...
  17. نیرنگ خیال

    خواجہ اور ڈڈو (تاریخ کے جھروکوں سے)

    بڑے پرانے وقتوں کا ذکر ہے۔۔۔ کہ ایک خواجہ ہوا کرتا تھا۔ کسی سے اس کی نہ بنتی تھی۔ دوست تو درکنار کوئی اس غریب کو سلام کر کے راضی نہ تھا۔۔۔۔ درویش طبیعت ایک دن اکتا گئی دنیا کے جھمیلوں سے۔۔۔۔ بس خواجہ نے نعرہ مستانہ مارا۔۔۔۔ یا آبادی۔۔۔ اللہ حافظ۔۔۔ اور نکل پڑا۔۔۔۔ بس وہ کیا کہتے ہیں نہ سدھ بدھ...
  18. نیرنگ خیال

    پروگرامر کا خواب از نیرنگ خیال

    پروگرامر کا خواب (گلزار سے معذرت کے ساتھ) صبح صبح اک Email کی دستک پر Computer کھولا دیکھا تو Testers نے کچھ Bugs بھیجے تھے صورت سے منحوس تھے سارے Description سارے سنے سنائے تھے Code کھولا، Debugger لگائے Process ساتھ Attach کروائے ساتھ ہی کہیں کہیں، کچھ موٹے موٹے Message Box لگائے...
  19. نیرنگ خیال

    کہروا

    حسب معمول صبح فجر کے وقت آنکھ کھلی۔ اذانوں کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ اٹھ کر کھڑکی سے باہر جھانکنے کی کوشش کی۔ لیکن دھند کے باعث کچھ نظر نہیں آیا۔ نماز کے بعد چائے بنائی اور کپ پکڑ کر گھر سے باہر نکل آیا۔ آج 2013 کا آخری سورج طلوع ہونے والا ہے۔ میں اس سورج پر ایک الوداعی نگاہ ڈالنا چاہتا ہوں۔...
  20. نیرنگ خیال

    باکمال بزرگ - مؤتمن مؤرخ نیرنگ خیال

    آپ کبھی بچے بھی رہے ہوں گے۔ اور جب بچے ہوں گے تب آپ نے اپنے بزرگوں کے کارنامے بھی سنے ہوں گے۔۔ ایسے ایسے کارنامے کے عقل دنگ رہ جائے۔ بھئی کیا کمال دور تھا۔۔۔ کیسے کیسے بزرگ ہوا کرتے تھے۔ اس دور میں تو یہاں تک مشہور تھا کہ بزرگ ہو اور باکمال نہ ہو۔۔۔ سمجھو بزرگ ہی نہیں۔۔۔۔ ایسے ہی کچھ باکمال...
Top