جِِس دِن سے پائے نسبت رکھا تری گلی میں
دیکھا پھر اہلِ دِل نے کیا کیا تری گلی میں
جب بھی کِیا ہے مَیں نے سجدہ تری گلی میں
خود کھنچ کے آگیا ہے کعبہ تری گلی میں
آتا نہیں ہے تب تک دِل کو قرار میرے
لگتا نہیں ہے جب تک پھیرا تری گلی میں
اوروں کوہوں مبارک رنگینیاں جہاں کی
ہم نے تو جو بھی دیکھا، دیکھا...