خارج از امکاں ہے تکمیلِ بیانِ مصطفیٰؐ
بس ہوں تا مقدور میں بھی نغمہ خوانِ مصطفیٰؐ
کیا بشر سمجھے گا ذاتِ بے کرانِ مصطفیٰؐ
خالقِ کونین بھی ہے قدر دانِ مصطفیٰؐ
آئے دنیا سے سمٹ کر عاشقانِ مصطفیٰؐ
دیدنی ہے ازدحامِ آستانِ مصطفیٰؐ
شانِ آقائی تو دیکھیں سرورِ کونین کی
رہتی دنیا کے ہیں آقا، خادمانِ...
یونہی نہیں بہ حجّتِ لولاک میں کہوں
منت پذیر اس کی ہے یہ بزمِ کاف و نوں
از چہرۂ صبیح، گریبانِ صبح چاک
رنگِ شفق ہے ماند زِ رخسارِ لالہ گوں
فی الذّات و فی الصّفاتِ خدا وہ نہیں شریک
مخلوقِ کائنات میں سب سے بڑا ہے یوں
پڑھتے رہیں جو مصحفِ قرآنِ مصطفیٰؐ
پائیں گے حکمتوں کے گہر ہائے گوناگوں
مال...
شمیمِ جاں فزا لائی، پھری گلشن میں اترائی
کھلے پڑتے ہیں غنچے بھی، مدینہ سے صبا آئی
مرا حسنِ مقدر ہے وہ مولائی وہ آقائی
مری دنیا سنور اٹھی، مری عقبیٰ میں بن آئی
خدا نے کب کسے بخشی؟ کسی نے کب بھلا پائی؟
تری صورت سی رعنائی، تری سیرت سی یکتائی
تھا حرص و آز سے بالا، خدا کے دیں کا متوالا
منال و مال...
بساطِ ارض ہے تم سے یہ آسماں تم سے
ضیائے شمس و قمر، نورِ کہکشاں تم سے
خدا کی حمد میں رطب اللسانیاں تم سے
یہ پنجگانہ و تسبیح، یہ اذاں تم سے
گرہ کشائی اسرارِ دو جہاں تم سے
کہاں ملیں گے زمانے کو راز داں تم سے
فروغِ لالہ و گل، رنگِ گلستاں تم سے
ہے بلبلوں کی محبت کی داستاں تم سے
تمہاری ذات سراپا...
مظہرِ شانِ خالق و جامعِ ہر صفات کا
ذکر زباں پہ ہے مری سرورِ کائنات کا
ہے وہی نقشِ اولیں نقش گرِ حیات کا
سہرا انہیں کے سر بندھا رونقِ کائنات کا
وہ ہے چراغِ ضو فشاں محفلِ شش جہات کا
اہلِ جہاں کو رہنما شاہرہِ نجات کا
قابلِ دید رنگ ہے حسنِ تعلقات کا
رحمتِ کائنات سے خالقِ کائنات کا
اسرا کی شب...
دل افروزی کا باعث ہے تقاضائے محبت بھی
نبیؐ کی مَحمِدت کرنا مزید امرِ سعادت بھی
نبیؐ کی ذات میں رب نے سمو دی شانِ صنعت بھی
مثالی حسنِ صورت نیز ہے بے مثل سیرت بھی
اسی پر منتہی کارِ نبوت بھی رسالت بھی
اسی پر دیں ہوا کامل، ہوئی کامل شریعت بھی
کشش اس طرح رکھتی ہے نبیؐ کی ذات و شخصیت
کہ جیسے جاذبِ...
شوقِ دل کا وفور کیا کہیے
لب پہ نعتِ حضورؐ کیا کہیے
باعثِ ہر ظہور کیا کہیے
ذاتِ پاکِ حضورؐ کیا کہیے
اک سراپائے نور کیا کہیے
قامتِ آں حضورؐ کیا کہیے
عالمِ کیف و نور کیا کہیے
سرو قدِ حضورؐ کیا کہیے
چاند کا ماند نور کیا کہیے
چہرۂ آں حضورؐ کیا کہیے
نور و تفسیرِ نور کیا کہیے
سیرتِ آں حضورؐ کیا...
نذرانۂ عقیدت بحضور سرورِ کونینﷺ
٭٭٭
زمرۂ انبیاء و رسل میں نہیں دوسرا کوئی شاہِ ہدیٰ کی طرح
نسلِ انساں میں پیدا کیا ہی نہیں میرے اللہ نے مصطفیٰؐ کی طرح
شانِ تکریم و عزت کا کیا پوچھنا شانِ محبوبیت آپ کی مرحبا
قلبِ مخلوق میں آرزو کی طرح قلبِ خلاق میں مدعا کی طرح
خاتم الانبیاء، خاتم المرسلیں...
سجا کر سر پہ وہ تاجِ نبوت زرنگار آیا
رسولِ ہاشمی آیا نرالا تاجدار آیا
وہ ختمِ مرتبت عالی نسب فرخ تبار آیا
وہ بزمِ نازِ حسنِ لم یزل کا راز دار آیا
خدا کی صنعتِ تخلیق کا وہ شاہکار آیا
امام الانبیاء، ختم الرسل سا تاجدار آیا
بہاروں کے لئے مژدہ کہ وہ جانِ بہار آیا
ہوا شاداب گلشن ہر شجر پر برگ و...
ثنائے پاکِ نبیؐ کا لکھنا ہے ایک کارِ نگینہ کاری
نہیں ہے لکھنے کا مجھ کو یارا پہ لکھ رہا ہوں ز لطفِ باری
عجب نہیں ہے کہ روزِ محشر یہ کارِ خوبِ ثنا نگاری
ہماری فردِ عمل سے دھو دے گناہ سارے خطائیں ساری
بلند سیرت ہے شکل پیاری کہ جو بھی دیکھے وہ جائے واری
دراز گیسو کے زیرِ سایہ سکوں بہ دل ہے خدائی...
وہ ایک پھول کھلا تھا جو ریگ زاروں میں
اسی کے حسن سے سب رنگ ہیں بہاروں میں
وہ ایک شمع کہ روشن ہوئی تھی غاروں میں
وہ چاند بن کے ہوئی منعکس ستاروں میں
کہوں ببانگِ دُہل بے جھجھک ہزاروں میں
حبیبِ رب ہے محمدؐ خدا کے پیاروں میں
کلام آپ کا جامع، فصیح و پُر تاثیر
ادب شناس گنیں اس کو شاہ پاروں میں
اس...
مرے لبوں پر کسی گھڑی جب ثنائے خیر الانامؐ آئے
زمیں سے پیغام تہنیت کا فلک سے مجھ کو سلام آئے
وہ راحتِ جانِ آمنہ جب بہ ارضِ بیت الحرام آئے
جھلک ذرا دیکھنے کو ان کی پرائے اپنے تمام آئے
بہ شکلِ نوری، بچشمِ میگوں، بہ قلبِ اطہر، بہ خلقِ احسن
نبیِ عالی مقامؐ آئے رسولِ والا کرامؐ آئے
نبیِ صادقؐ،...
نہ ہے اِدّعائے سخن وری، نہ ہے مجھ کو نام کی آرزو
میں ثنائے ختمِ رسل لکھوں، کہ ہے ذکر جس کا چہار سو
یہ خدا کی دین ہے جس کو دے، وہ عطا ہوئی اسے شکل و خو
نہ مثال اس کی کہیں ملے، نہ مثیل اس کا ہے ہو بہ ہو
میں یہ کہہ رہا ہوں بہ قبلہ رُو، نہیں اس میں شائبۂ غُلو
ہے ہزار وجہِ سکونِ دل، ترا ایک نغمۂ...
دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ
نورِ چشمِ آمنہ عظمت نشاں بنتا گیا
جانِ عبد اللہ سردارِ جہاں بنتا گیا
حق نما، حق آشنا، حق کی اذاں بنتا گیا
وہ کتابِ آخریں کا ترجماں بنتا گیا
خوش ادا، شیریں سخن، معجز بیاں بنتا گیا
رفتہ رفتہ سب کے دل کی داستاں بنتا گیا
بارگاہِ لم یزل کا راز داں...
دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ
کیفِ دل کب سخن وری سے ملے
ہاں مگر مدحتِ نبیؐ سے ملے
علم و دانش نہ آگہی سے ملے
راہِ حق اس کی پیروی سے ملے
روئے روشن ہو رشکِ ماہِ منیر
لب گلِ تر کی پنکھڑی سے ملے
اہلِ عالم کو رہنما کامل
ہر سبق سیرتِ نبیؐ سے ملے
دینِ قیم صحیفۂ قرآں
یہ خزانے اسی...
دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور سرورِ عالم ﷺ
زِ فضلِ خاص خدائے محمدِؐ عربی
ہوں میں بھی مدح سرائے محمدِؐ عربی
رہِ ثواب دکھائے محمدِؐ عربی
خدا کی سمت بلائے محمدِؐ عربی
حدیثِ عشق سکھائے محمدِؐ عربی
غرور و کبر مٹائے محمدِؐ عربی
دلوں کی پیاس بجھائے محمدِؐ عربی
وہ جامِ خاص پلائے محمدِؐ عربی
گرے...
دادا مرحوم کے گلہائے عقیدت بحضور خیر الانامﷺ
نظامِ آفرینش کا تو ہی عنوان ہے ساقی
بجسمِ عالمِ امکاں تو مثلِ جان ہے ساقی
ترا میخانۂ وحدت عظیم الشان ہے ساقی
برائے میگساراں دورِ مے ہر آن ہے ساقی
مئے وحدت، مئے کوثر، مئے عرفان ہے ساقی
ترے رندوں کی خاطر اف بڑا سامان ہے ساقی
خدا کے فضل سے تجھ پر مرا...
دادا مرحوم کا ایک ہدیۂ نعت بحضور نبیِ اکرم ﷺ
اے وہ نگار خانۂ ہستی کے نقشِ اولیں
اے وہ کہ جس کی گردِ پا غازۂ روئے حورِ عیں
اے وہ کہ جس کا قلب ہے مہبطِ مصحف مبیں
اے وہ کہ جس کی ذات ہے محبوبِ رب العالمیں
اے وہ کہ فرشِ تا بہ عرش پھیلی ہے جس کی روشنی
اے وہ نفس نفس کیا جس نے کہ صرفِ بندگی
اے وہ...
مولانا احمد رضا خاں بریلوی ؒ کے مشہور کلام "مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام" کی زمین پر دادا مرحوم کا نذرانۂ سلام بحضور سرورِ کونینﷺ
یومِ میلادِ حضرتؐ پہ لاکھوں سلام
اس کی ایک ایک ساعت پہ لاکھوں سلام
زلف و رخ قد و قامت پہ لاکھوں سلام
ہاشمی ماہِ طلعت پہ لاکھوں سلام
اس کی قرآنی سیرت پہ لاکھوں...
بہت عرصے سے کچھ احباب نے درخواست کی ہوئی تھی کہ اپنے دادا محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی مرحوم کا تعارف پیش کروں۔
اس سلسلے میں ایک مضمون جو ان شاء اللہ دادا کے عنقریب پبلش ہونے والے مجموعۂ کلام کا ابتدائیہ بھی ہو گا، یہاں پیش کر رہا ہوں۔
مضمون کا بیشتر حصہ والدِ محترم کے ایک مضمون "میرے...