نظر لکھنوی - نعتیں

  1. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی تصور منتہی ہو جائے جس پر رنگ و نکہت کا

    دادا مرحوم کا ایک اور نذرانۂ عقیدت بحضور نبی اکرمؐ تصور منتہی ہو جائے جس پر رنگ و نکہت کا وہ دلکش پھول ہے تو ہی گلستانِ نبوت کا نمونہ حسنِ سیرت کا، مرقع حسنِ صورت کا وجودِ پاک ہے شہکارِ نادر دستِ قدرت کا وہ چشمہ نور عرفاں کا خزینہ علم و حکمت کا کھلا مخزن پَئے دنیا گہر ہائے حقیقت کا دیا تاجِ...
  2. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی زباں پر ہے میری نعتِ پیمبرؐ

    دادا مرحوم کا نبی اکرمؐ کی خدمت میں نذرانۂ عقیدت زباں پر ہے میری نعتِ پیمبرؐ --- اٹھی موجِ مسرت دل کے اندر ثنا خواں جس کا ہو خلاقِ اکبر --- ثناء اُس کی بشر سے ہو تو کیونکر زمیں پر ہے نہ کوئی آسماں پر --- کہیں ان کا مقابل ہے نہ ہمسر خدا کی ذاتِ بے ہمتا کا مظہر --- صفاتِ رب کا مجموعہ سراسر زہے...
  3. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی لمعات نظر --- نعتیہ مجموعۂ کلام محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)

    دادا مرحوم محمد عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی) اور ان کے نعتیہ مجموعہ کلام "لمعاتِ نظر" کا تعارفی پروگرام یہ پروگرام ARY QTV پر شعراء کے تعارف کے سلسلے "خوشبوئے حسان" میں پیش کیا گیا تھا۔ چونکہ پروگرام لائیو سٹریمنگ سے ریکارڈ کیا گیا تھا، لہٰذا ویڈیو کوالٹی پر معذرت
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نعتیہ قطعات

    میرا یہ عقیدہ ہے بلا شائبۂ شک محدود نہیں ذکرِ نبیﷺ اہلِ زمیں تک ہے بزمِ ملائک میں سرِ عرش بھی چرچا فرمودۂ ربی ہے ’’ رفعنا لک ذکرک‘‘ عبد الحمید صدیقی (نظر لکھنوی)
Top