روایتی شاعری

  1. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: رنگ تھا، روشنی تھا، قامت تھا ::::: Iftikhar Arif

    غزلِ اِفتخارعارِف رنگ تھا، روشنی تھا، قامت تھا جس پہ ہم مر مِٹے، قیامت تھا خُوش جمالوں میں دُھوم تھی اپنی نام اُس کا بھی وجہِ شُہرت تھا پاسِ آوارگی ہمیں بھی بہت ! اُس کو بھی اعترافِ وحشت تھا ہم بھی تکرار کے نہ تھے خُوگر وہ بھی ناآشنائے حُجّت تھا خواب تعبیر بَن کے آتے تھے کیا عجب موسمِ...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: مِرے دُکھوں کا خلِش اب یہی ازالہ ہے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش مِرے دُکھوں کا خلِش اب یہی ازالہ ہے اُمیدِ وصل ہے جس نے مجھے سنبھالا ہے جو تم نہیں ہو، تو ہے زندگی اندھیروں میں مِرے نصیب میں باقی کہاں اُجالا ہے سکوت مرگ سا طاری تھا اک زمانے سے یہ کِس کی یاد نے پھر دِل مِرا اُچھالا ہے رہا نہ کوئی گلہ اب وطن کے لوگوں سے یہاں بھی خُوں...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: دل یہ جنّت میں پھر کہاں سے رہے ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش دِل یہ جنّت میں پھر کہاں سے رہے عِشق جب صُحبتِ بُتاں سے رہے لاکھ سمجھا لِیا بُزرگوں نے ! دُورکب ہم طِلِسمِ جاں سے رہے کب حَسِینوں سے عاشقی نہ رہی کب نہ ہونٹوں پہ داستاں سے رہے دِل میں ارمان کُچھ نہیں باقی اِک قدم آگے ہم زماں سے رہے دِل میں حسرت کوئی بھی باقی ہو ایسے جانے...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہ آئیں گے نظر باغ و بہاراں، ہم نہ کہتے تھے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش نہ آئیں گے نظر باغ و بہاراں ہم نہ کہتے تھے ہُوا وِیراں نگر شہرِ نِگاراں، ہم نہ کہتے تھے رہو گے شہر میں اپنے ہراساں، ہم نہ کہتے تھے تمھارے گھررہیں گے تم کوزنداں ہم نہ کہتے تھے نہ پاؤگے کسے بھی دُور تک، یوں بیکسی ہوگی! ہراِک سے مت رہو دست وگریباں ہم نہ کہتے تھے بشر کی زندگی...
  5. طارق شاہ

    فراز احمد فراز ::::: اماں مانگو نہ اِن سے جاں فِگاراں، ہم نہ کہتے تھے ::::: Ahmad Faraz

    احمد فراز اماں مانگو نہ اِن سے جاں فِگاراں، ہم نہ کہتے تھے غنیمِ شہر ہیں چابُک سَواراں، ہم نہ کہتے تھے خِزاں نے تو فقط ملبُوس چِھینے تھے درختوں سے صلیبیں بھی تراشے گی بہاراں ہم نہ کہتے تھے ترس جائے گی ہم سے بے نواؤں کو تِری گلیاں ہمارے بعد اے شہرِ نگاراں ہم نہ کہتے تھے جہاں میلہ لگا ہے...
  6. طارق شاہ

    آتش خواجہ حیدرعلی آتش ::::: ہوتا ہے سوزِ عِشق سے جل جل کے دِل تمام ::::: Khuwaja Haidar Ali Aatish

    غزلِ خواجہ حیدرعلی آتش ہوتا ہے سوزِ عِشق سے جل جل کے دِل تمام کرتی ہے رُوح، مرحلۂ آب و گِل تمام حقا کے عِشق رکھتے ہیں تجھ سے حَسینِ دہر دَم بھرتے ہیں تِرا بُتِ چین و چگِل تمام ٹپکاتے زخمِ ہجر پر اے ترک ، کیا کریں خالی ہیں تیل سے تِرے، چہرے کے تِل تمام دیکھا ہے جب تجھے عرق آ آ گیا ہے...
  7. طارق شاہ

    ڈاکٹر مہتاب حیدر نقوی ::::: پھر کسی خواب کی پلکوں پہ سواری آئی ::::: Dr. Mehtab hayder Naqvi

    ڈاکٹر مہتاب حیدر نقوی پھر کسی خواب کی پلکوں پہ سواری آئی خوش اُمیدی کو لئے بادِ بہاری آئی پُھول آئے ہیں نئی رُت کے، نئی شاخوں پر موجۂ ماہِ دِل آرام کی باری آئی نامُرادانہ کہِیں عُمْر بَسر ہوتی ہے شاد کامی کے لئے، یاد تمھاری آئی منتظر رہتی ہیں کِس واسطے آنکھیں میری اِس گذر گاہ پہ کب اُس...
  8. طارق شاہ

    پروین شاکر ::::: میں ہجر کے عذاب سے انجان بھی نہ تھی ::::: Parveen Shakir

    غزلِ پروین شاکر میں ہجر کے عذاب سے انجان بھی نہ تھی پر کیا ہُوا کہ صبح تلک جان بھی نہ تھی آنے میں گھر مِرے، تجھے جتنی جھجک رہی اس درجہ تو میں بے سرو سامان بھی نہ تھی اِتنا سمجھ چُکی تھی میں اُس کے مِزاج کو وہ جا رہا تھا اور میں حیران بھی نہ تھی آراستہ تو خیر نہ تھی زندگی کبھی پر تجھ سے...
  9. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی ::::: سمجھے وہی اِس کو جو ہو دِیوانہ کسی کا ::::: Akbar Allahabadi

    غزلِ اکبر الٰہ آبادی سمجھے وہی اِس کو جو ہو دِیوانہ کسی کا اکبر، یہ غزل میری ہے افسانہ کسی کا گر شیخ و برہمن سُنیں افسانہ کسی کا معبد نہ رہیں کعبہ و بُتخانہ کسی کا اﷲ نے دی ہے جو تمھیں چاند سی صُورت روشن بھی کرو جا کے سیہ خانہ کسی کا اشک آنکھوں میں آ جائیں عِوضِ نیند کے صاحب ایسا بھی...
  10. طارق شاہ

    احمر کاشی پوری ::::: شہر سے دُور، جو ٹُوٹی ہُوئی تعمیریں ہیں ! ::::: Ahmar Kashipuri

    غزلِ احمر کاشی پوری شہر سے دُور، جو ٹُوٹی ہُوئی تعمیریں ہیں ! اپنی رُوداد سُناتی ہُوئی تصویریں ہیں میرے اشعار کو اشعار سمجھنے والو ! یہ مِرے خُون سے لِکھّی ہُوئی تحریریں ہیں جانے کب تیز ہَوا کِس کو اُڑا کر لے جائے ہم سبھی فرش پہ بِکھری ہُوئی تصویریں ہیں ذہن آزاد ہے ہر قید سے اب بھی میرا...
Top