روایتی شاعری

  1. طارق شاہ

    حسرت موہانی ::::: اِک جو لے دے کے ہمیں شیوۂ یاری آیا ::::: Hasrat Mohani

    غزلِ اِک جو لے دے کے ہمیں شیوۂ یاری آیا وہ بھی کُچھ کام نہ خِدمت میں تمھاری آیا اُن کے آگے لبِ فریاد بھی گویا نہ ہُوئے چُپ رہے ہم، جو دَمِ شِکوہ گُزاری آیا آرزُو حال جو اپنا اُنھیں لِکھنے بیٹھی قلمِ شوق پہ نامہ نِگاری آیا واں سے ناکام پِھرے ہم تو دَرِ یاس تلک خونِ حرماں دلِ مجرُوح...
  2. طارق شاہ

    سعید احمد اختر ::::: یہ حادثہ بھی تو کُچھ کم نہ تھا صبا کے لِیے ::::: Saeed Ahmad Akhtar

    غزلِ یہ حادثہ بھی تو کُچھ کم نہ تھا صبا کے لِیے گُلوں نے کِس لِیے بوسے تِری قبا کے لِیے وہاں زمِین پہ اُن کا قدم نہیں پڑتا یہاں ترستے ہیں ہم لوگ نقش پا کے لِیے تم اپنی زُلف بکھیرو، کہ آسماں کو بھی ! بہانہ چاہیے محشر کے اِلتوا کے لِیے یہ کِس نے پیار کی شمعوں کو بَد دُعا دی ہے اُجاڑ...
  3. طارق شاہ

    سعید احمد اختر ::::: پُھونک ڈالے تپشِ غم تو بُرا بھی کیا ہے ::::: Saeed Ahmad Akhtar

    غزلِ پُھونک ڈالے تپشِ غم تو بُرا بھی کیا ہے چند یادوں کے سِوا دِل میں رہا بھی کیا ہے بے نوا ہوگا نہ اِس شہر میں ہم سا کوئی زندگی تجھ سے مگر ہم کو گِلہ بھی کیا ہے کہِیں اِک آہ میں افسانے بَیاں ہوتے ہیں ؟ ہم نے اُس دشمنِ ارماں سے کہا بھی کیا ہے کیا کرے، تھک کے اگر بیٹھ نہ جائے دِلِ زار...
  4. طارق شاہ

    پروین شاکر ::::: بِچھڑا ہے جو اِک بار، تو مِلتے نہیں دیکھا ::::: Parveen Shakir

    غزلِ بِچھڑا ہے جو اِک بار، تو مِلتے نہیں دیکھا اِس زخم کو ہم نے کبھی سِلتے نہیں دیکھا اِک بار جسے چاٹ گئی دُھوپ کی خواہش پھر شاخ پہ اُس پھول کو کِھلتے نہیں دیکھا یک لخت گِرا ہے، تو جڑیں تک نِکل آئیں جس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا کانٹوں میں گِھرے پُھول کو چُوم آئے گی، لیکن...
  5. طارق شاہ

    خمار بارہ بنکوی ::::: دِل کو تسکینِ یار لے ڈوبی ::::: Khumar Barabankvi

    غزلِ خُمار بارہ بنْکوی دِل کو تسکینِ یار لے ڈوبی اِس چمَن کو بہار لے ڈوبی اشک تو پی گئے ہم اُن کے حضُور آہِ بے اختیار لے ڈوبی عِشق کے کاروبار کو اکثر گرمئِ کاروبار لے ڈوبی حالِ غم اُن سے بار بار کہا اور ہنسی بار بار لے ڈوبی تیرے ہر مشورے کو اے ناصح آج پھر یادِ یار لے ڈوبی...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: مِلنے کی آس میں یُوں کہِیں کے نہیں رہے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش مِلنے کی آس میں یُوں کہِیں کے نہیں رہے جس جس جگہ اُمید تھی، جا جا وہیں رہے جوحال پُوچھنے پہ نہ کم چِیں جَبیں رہے تھکتے نہیں یہ کہہ کے، مِرے ہمنشیں رہے قابل ہم اُن کے ہجْر میں غم کے نہیں رہے خود غم اب اُن کا دیکھ کے ہم کو حزیں رہے زرخیزئ شباب سے پُہنچیں نہ عرش پر زیرِ...
  7. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ::::: کہیں اُجڑی اُجڑی سی منزِلیں، کہیں ٹُوٹے پُھوٹے سے بام و در ::::: Nasir Kazmi

    غزلِ ناصر کاظمی کہیں اُجڑی اُجڑی سی منزِلیں، کہیں ٹُوٹے پُھوٹے سے بام و در یہ وہی دِیار ہے دوستو! جہاں لوگ پِھرتے تھے رات بھر میں بھٹکتا پِھرتا ہُوں دیر سے ، یونہی شہر شہر، نگر نگر کہاں کھو گیا مِرا قافلہ، کہاں رہ گئے مِرے ہمسفر جنھیں زندگی کا شعُور تھا انھیں بے زری نے بِچھا دِیا جو گراں...
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش اِظہارِ محبّت پہ جو انجانے ہُوئے ہیں کہتے ہیں مجھے سب سے کہ، دِیوانے ہُوئے ہیں ہر شخص لئے آتا ہے مضمون نیا اِک کیا دِل کی کہی بات پہ افسانے ہوئے ہیں سوچیں تو تحمّل سے ذرا بیٹھ کے لمحہ کیوں عرضِ تمنّا پہ یُوں بیگانے ہُوئے ہیں سمجھیں نہیں احباب قیامت سے نہیں کم اب...
  9. طارق شاہ

    حمایت علی شاعِر ::::: نالۂ غم، شُعلہ اثر چاہیے ::::: Himayat Ali Shair

    غزلِ نالۂ غم، شُعلہ اثر چاہیے چاکِ دِل اب تا بہ جگر چاہیے کِتنے مہ و نجْم ہُوئے نذرِ شب اے غمِ دِل اب تو سَحر چاہیے یُوں تو نہ ہوگا کبھی دِیدارِ دوست اب تو کوئی راہِ دِگر چاہیے منزِلیں ہیں زیرِ کفِ پا، مگر ایک ذرا عزمِ سفر چاہیے تشنگئ لب کا تقاضہ ہے اب بادہ ہو یا زہر مگر چاہیے...
  10. طارق شاہ

    ::::: جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں ::::: Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں وہیں ڈوبا ہُوا پایا گیا ہُوں بہ حالِ گُمرہی پایا گیا ہُوں حرَم سے دیر میں لایا گیا ہُوں بَلا کافی نہ تھی اِک زندگی کی دوبارہ یاد فرمایا گیا ہُوں بَرنگِ لالۂ وِیرانہ بیکار کِھلایا اور مُرجھایا گیا ہُوں اگرچہ ابرِ گوہر بار ہُوں میں مگر آنکھوں...
  11. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: لُطف نہیں کرَم نہیں ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری لُطف نہیں کرَم نہیں جور نہیں سِتم نہیں اب نہیں رُوئے مہ چَکاں گیسُوئے خم بہ خم نہیں برسرِ عالمِ وجُود کون سی شے عدم نہیں یُوں ہی نِکل گئی اِک آہ رنج نہیں، الَم نہیں قائلِ حُسنِ دِلفریب آپ نہیں کہ ہم نہیں میں تِرا موردِ عتاب اِس سے بڑا کرَم نہیں...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: رحم و کرم پہ یاد کی، ٹھہری قضا ہے آج ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش رحم و کرم پہ یاد کی ٹھہری قضا ہے آج اِک کیفیت خیال سے طاری جُدا ہے آج مانوس جس سے میں نہیں ایسی فضا ہے آج کانوں میں پڑ رہی مِرے سب کی دُعا ہے آج ہر درد و غم سے ہجر کا صدمہ جُڑا ہے آج پیکِ اجَل لے جان، کہ مجھ پر سَوا ہے آج نو خیزئ شباب سے وابستہ جو رہا محکم نہ ہو یقین کہ،...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: ذرا نہ ڈھلنے پہ راضی وہ تیرے فرق کی رات ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش ذرا نہ ڈھلنے پہ راضی وہ تیرے فرق کی رات جو ایک رات بھی ہو کر تھی بے حساب سی رات تمھارے ہجر میں ٹھہری تھی مجھ پہ جیسی رات کسی نے دہر میں دیکھی نہ ہو گی ویسی رات عذاب اِک ایسا، نہ وعدے پہ تیرا آنا تھا جِئے مَرے تھے کئی بار جس میں رات کی رات اذیّتوں کا نہ جس سے کوئی شُمار...
  14. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: یہ شوخئ نِگاہ کسی پر عیاں نہیں ! ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری یہ شوخئ نِگاہ کسی پر عیاں نہیں ! تاثیرِ دردِ عِشق، کہاں ہے کہاں نہیں عِشق اِس طرح مِٹا کہ عَدم تک نِشاں نہیں آ سامنے، کہ میں بھی تو اب درمیاں نہیں مُجھ کو بھی اپنے حال کا وہْم و گُماں نہیں تم راز داں نہیں تو کوئی راز داں نہیں صیّاد اِس طرح تو فریبِ سُکوں نہ دے اِس...
  15. طارق شاہ

    فراق فراق گورکھپوری::::: اُداسی، بے دِلی، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فراق گورکھپوری اُداسی، بے دِلی، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی ہماری زندگی! یارو ہماری زندگی کب تھی علائق سے ہُوں بیگانہ ولیکن اے دلِ غمگِیں تجھے کچھ یاد تو ہوگا، کسی سے دوستی کب تھی حیاتِ چند روزہ بھی، حیاتِ جاوِداں نِکلی ! جو کام آئی جہاں کے، وہ متاعِ عارضی کب تھی یہ دُنیا، کوئی پلٹا...
  16. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: زندہ نہیں ہیں جوہر و انوار بیچ کر ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش زندہ نہیں ہیں جوہر و انوار بیچ کر اپنا قلم، نہ اپنے ہم اشعار بیچ کر پُہنچے خود اپنے فکر و تدبّر سے ہیں یہاں پردیس ہم نہ آئے ہیں گھربار بیچ کر جاں کی سلامتی سے مقدّم ہے کوئی چیز پردیس سب سِدھارے ہیں گھر یار بیچ کر املاک کے فروخت کی مُہلت نہ تھی جنہیں بیٹھیں ہیں مِلکیّت...
  17. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: آئے ذرا نہ اُٹھ کے وہ بیمار کی طرف ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش آئے ذرا نہ اُٹھ کے وہ بیمار کی طرف بیٹھے رہے تھے منہ کئے دیوار کی طرف کھاتے نہ کیوں شکست بَھلا ہم خوشی کے ساتھ جب فیصلہ تھا اُن کا بھی اغیار کی طرف اِک عُمر دِل میں وصل کی اُمّید ہم لئے پیغام بھیجتے رہے سرکار کی طرف فُرقت میں اور ٹُوٹ کے اُن کا رہا خیال جاتا کہاں سے ذہن...
  18. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری ::::: مِل جائے مے، تو سجدۂ شُکرانہ چاہیے ::::: Abu Al-Asar Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری مِل جائے مے، تو سجدۂ شُکرانہ چاہیے پیتے ہی ایک لغزشِ مستانہ چاہیے ہاں احترامِ کعبہ و بُتخانہ چاہیے مذہب کی پُوچھیے تو جُداگانہ چاہیے رِندانِ مے پَرست سِیہ مَست ہی سہی اے شیخ گفتگوُ تو شریفانہ چاہیے دِیوانگی ہے، عقل نہیں ہے کہ خام ہو دِیوانہ ہر لحاظ سے، دِیوانہ...
  19. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری ::::: آج بھی قافلۂ عِشق رَواں ہے کہ جو تھا ::::: Firaq Gorakhpuri

    غزلِ فِراق گورکھپُوری آج بھی قافلۂ عِشق رَواں ہے کہ جو تھا وہی مِیل اور وہی سنگِ نِشاں ہے کہ جو تھا آج بھی عِشق لُٹاتا دل و جاں ہے کہ جو تھا آج بھی حُسن وہی جِنسِ گراں ہے کہ جو تھا منزلیں گرد کے مانند اُڑی جاتی ہیں وہی اندازِ جہانِ گُزراں ہے کہ جو تھا منزلیں عِشق کی تا حدِ نظر سُونی ہیں...
  20. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: کب اُن کو اپنا عمَل اِک بھی ظالمانہ لگے ::::: Shafiq Khalish

    غزلِ شفیق خلش کب اُن کو اپنا عمَل اِک بھی ظالمانہ لگے کہوں جو حق کی اگر میں، تو باغیانہ لگے فضائے عِشق و محبّت جسے مِلا نہ کبھی یہ دِل اِک ایسے پرندے کا آشیانہ لگے مطیع بن کے ہمیشہ رہے تھے، جس کا یہاں عذاب ہم پہ سب اُس کا ہی شاخسانہ لگے کہُوں یہ کیسے کہ اُن کے بغیر رہ نہ سَکوُں اُنھیں تو...
Top