س ن مخمور

  1. loneliness4ever

    عمر بھر آنکھوں میں پانی لے کر --- برائے اصلاح

    السلام علیکم اہل محفل امید ہے تمام احباب خیر سے ہونگے فقیر پھر خدمت میں حاضر ہوا ہے اس امید کے ساتھ کہ ہمیشہ کی طرح اصلاح کے انمول موتیوں سے نوازا جائے گا سدا آباد رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آمین صد آمین عمر بھر آنکھوں میں پانی لے کر اس سے پلٹا ھوں نشانی لے کر چھوڑ آیا اس کے در پر خود کو نامکمل اک کہانی لے...
  2. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے ۔۔۔ نظم ۔۔۔ سببِ سفر

    جلوت سے خلوت میں ڈوب جانے والے دل خموشی کی آغوش میں سو جانے والے قلم کی پکار سببِ سفر نہ محبتوں میں صداقتیں نہ عداوتوں میں حقیقتیں یہ جہان کا ہے مزاج اب کہ ضرورتوں کے ہیں سلسلے نہ عبادتوں میں خلوص ہے نہ ریاضتوں کا حصول ہے نہ ہی منزلوں کی رہی طلب نہ ہی راستوں کی تلاش ہے یہ جو محفلیں ہیں سجی...
  3. loneliness4ever

    سالی ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    مختصر مختصر سالی س ن مخمور اُس کے آنے سے میرے دل میں اُس کی یاد خوف کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ جب وہ سامنے نہیں ہوتی تو میرا دل اس کو یاد کرتا ہے اور جب میرے پاس آ جاتی ہے تو معلوم نہیں کیوں خوشی سے زیادہ خوف میرے ہر احساس کو اپنی گرفت میں جکڑ لیتا ہے اور میں اُس کے جلد جانے کی دعاﺅں میں، اُس...
  4. loneliness4ever

    برائے اصلاح : آغوش تھی اماں کی فردوسِ بریں میری

    السلام علیکم امید ہے اہل محفل بخیر و عافیت ہونگے احقر ایک مرتبہ پھر احباب کی خدمت میں حاضر ہوا ہے، امید ہے وقت عنایت فرمائیں گے آغوش تھی اماں کی فردوسِ بریں میری اور پشت وہ ابا کی تھی تختِ شہنشاہی کیا خوب اثاثہ تھا دو چار کھلونوں کا بچپن کے زمانے میں راجا تھا کبھی میں بھی یہ لاڈ مرے ہوتے...
  5. loneliness4ever

    برائے اصلاح : فردوس کی چاہت سے مربوط عبارت ہو

    السلام علیکم اہل محفل !! ایک عرصے بعد حاضر ہوا ہوں ۔احباب کو تنگ کرنے کے لئے امید کرتا ہوں اپنا قیمتی وقت اور قیمتی رائے سے نوازیں گے فردوس کی چاہت سے مربوط عبارت ہو پھر کیسے عطا تجھ کو تاثیرِ خطابت ہو ترغیب ِ تجارت ہی لگتا ہے بیاں تیرا تعدادِ نوافل پر تقسیم جو رحمت ہو سجدوں کی نہیں ملتی ساجد...
  6. loneliness4ever

    تم مجھے مرنے نہیں دو گے؟؟

    س ن مخمور کے کمرے سے تم مجھے مرنے نہیں دوگے؟؟ ”الفاظ جب روٹھ جاتے ہیں تو لگتا ہے روح نے بدن کا ساتھ چھوڑ دیا ہے“ یہ کہتے ہوئے انہوں نے پھیلے ہوئے کاغذوں کوسمیٹ کر میز پر قرینے سے ایک جانب رکھ دیا اور کھلا قلم ان کاغذوں پر رکھ کر اپنی آرام کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر کرسی کے دستوں پر...
  7. loneliness4ever

    حصول ِ زندگی

    احساس کی ڈائری سے حصول ِ زندگی آج میرے رب نے مجھے جو نعمت عطا فرمائی ہے وہ کم ہو گئی ہے، ہاں کم ہو گئی ہے۔۔۔۔ کون کہتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت کم ہوگئی ہے ، مگر سچ ہے وہ لمحہ بہ لمحہ کم ہوتی جا رہی ہے مجھ جیسے عاصی کے واسطے، جس کے پاس اللہ پاک کےعظیم احسان’’آقائے دوجہاں محمد صلی اللہ علیہ...
  8. loneliness4ever

    توجہ کا طالب : ملتا ہے جہاں لیکن ایمان نہیں ملتا

    السلام علیکم اہل فورم !! امید ہے سب خیر سے ہونگے بندہ احباب کی خدمت میں دو اشعار لایا ہے، قبول فرمائیں احباب و اساتذہ کی نظر و توجہ کا منتظر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملتا ہے جہاں لیکن ایمان نہیں ملتا بن نامِ محمد کے رحمان نہیں ملتا ظاہر ہو تفاوت جو محبوب سے معمولی قرآن میں ایسا اک فرمان نہیں...
  9. loneliness4ever

    مختصر مختصر : سوال

    مختصر مختصر سوال "ماں بھوک لگ رہی ہے" بارہ سالہ ہاجرہ نے بھوک سے نڈھال ہوتے ہوئے اپنی ماں کی گود میں سر رکھ دیا. سکینہ بی بی کی آنکھوں میں ستارے امڈ آئے۔ لوگوں کے سامنے پھیلا ہوا ہاتھ ہاجرہ کے سر پر آ ٹکا. ماں تو ماں ہوتی ہے چاہے غریب کی ہو چاہے امیر کی اپنی اولاد کو کیسے تکلیف میں دیکھ...
  10. loneliness4ever

    اصلاح ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    اصلاح از س ن مخمور ”کوئی چھپے نہ چھپے میں آ رہا ہوں“ گنتی پوری کرکے بلال نے زور سے آواز لگائی اور آنکھوں پر سے ہاتھ ہٹا دئیے۔ برسات میں بھیگتے بچوں کا گروہ ”چھپن چھپائی “ کھیل رہا تھا، میں دوسری منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی بالکونی سے اُن بچوں کو کھیلتا دیکھ کر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کر رہا...
  11. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے ۔۔۔ نظم ۔۔۔ مجھے لے چلو

    السلام علیکم اہل فورم !! امید ہے تمام لوگ خیر سے ہونگے فقیر پھر حاضر ہوا ہے ایک ادنی سی نظم لیکر ۔۔۔۔۔۔ احباب کی نظر، اصلاح، رائے کا منتظر ہے ۔۔۔ اساتذہ کی عطا کا سوالی ہے اللہ پاک ہمارے حال پر کرم فرمائے مجھے لے چلو نہ ہی روٹی کپڑے مکان کا نہ ہی عزتوں کا سوال ہو نہ ہی چار دن کی بہار کا نہ...
  12. loneliness4ever

    بلا عنوان ۔۔۔ دوئم ۔۔۔۔ از س ن مخمور

    بلا عنوان عید کی شاپنگ کے لئے بازار میں مٹر گشت کرتے کرتے مجھے معلوم ہی نہیں پڑا کہ میں بنا سحری کے روزے میں کم و بیش ڈھائی گھنٹے پیدل مارچ کر چکی ہوں، کبھی ایک دکان پر تو کبھی دوسری دکان پر، مگر مطلوبہ چیزوں کی فہرست میں کمی ہونے کے بجائے فہرست طویل پر طویل ہوتی جا رہی تھی۔ اس کی وجہ سادہ سی...
  13. loneliness4ever

    مختصر مختصر : صبح

    مختصر مختصر صبح میں حامد کے پر جوش سلام کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا کیونکہ میں جانتا تھا کہ حامد اسی میز کے گرد کرسی کھینچ کر بیٹھے گا جہاں میں اور دیگر احباب بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ میرے علاوہ تمام ہی دوستوں نے حامد کا پر جوش استقبال کیا، مگر میں حامد کے آتے ہی...
  14. loneliness4ever

    سال 2016 کی آخری شام

    س ن مخمور کے کمرے سے سال 2006 کی آخری شام کی چند ساعتیں میں کمرے کی کھلی کھڑکی کو بند کرنے کے لئے آگے بڑھا مگر میرے اور کھلی ہوئی کھڑکی کے درمیان پل بھر میں گزرے ہوئے محدود وقت کی لامحدود یادیں حائل ہو گئیں اور میں یادوں کی بھول بھلیاں میں ایسا بھٹکا کہ پل بھر کی مختصر ساعتوں میں سالوں پر...
  15. loneliness4ever

    انا کے قیدی

    احساس کی ڈائری سے انا کے قیدی زندگی میں کبھی تم کبھی میں احساس کے اندھے رستے پر سحر کی تمنا لئے اپنے آپ اپنے ہی جذبوں کے ہاتھوں ہو کے مجبور اپنی انا کے اسیر رہے۔ اور یوں ہم چاہت کے سمندر کنارے پیاس سے مچلتے رہے پھر خلش اتنی بڑھی کے قدموں تلے ہمارے رستے ہم سے بچھڑ گئے، ہماری منزلیں ہم سے...
  16. loneliness4ever

    مختصر مختصر : کاش میں اندھی ہوتی

    مختصر مختصر کاش میں اندھی ہوتی میں نے ایک بار پھر آگے کی جانب سرسری نگاہ دوڑائی تو مجھے اس مرتبہ بھی کئی آنکھیں اپنے وجود میں پیوست نظر آئیں۔ میں نے گھبرا کر اپنا سر دوسری جانب گھما لیا اور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔ بس کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں ویسے ہی بیٹھنے کے لئے کم جگہ میسر ہوتی ہے، اس پر...
  17. loneliness4ever

    مختصر مختصر : جھوٹ چھپائے نہیں چھپتا

    مختصر مختصر جھوٹ چھپائے نہیں چھپتا آصف بہت بڑ بولا تھا۔ نئے محلے میں آتے ہی اس نے اپنے آپ کو علاقے کے پولیس آفسر شوکت علی کا بھانجا مشہور کروا دیا، ہفتہ بھر تو خیریت سے گزرا، مگر ایک روز تو ڈھول کا پول کھلنا ہی تھا اور شامت کا مارا آصف اس وقت بغلیں جھانکنے لگا، جب اس کے پڑوسی نے ایک شخص کا...
  18. loneliness4ever

    مختصر مختصر : خوبصورت

    مختصر مختصر خوبصورت شاپنگ سینٹر سے خریداری کرکے حمید باہر نکلا تو ایک بچے نے گندے ہاتھوں سے اس کی سفید قمیض تھام کر کچھ کھلانے کا سوال کیا۔ بچے کی اس حرکت پر حمید نے اس کو بھڑک کر پرے ہٹایا تو بچہ لڑکھڑا گیا، پاس کھڑے ایک شخص نے جو ساری صورتحال دیکھ رہا تھا لپک کر اس بچے کو سہارا دیا اور بنا...
  19. loneliness4ever

    مختصر مختصر : عکس شجر

    مختصر مختصر عکس ِشجر چھ سالہ تیمور نے تہمینہ کی گرفت سے آزادی پانے کے لئے بھری محفل میں تہمینہ کو پاگل کہتے ہوئے جو زبان پر آیا کہنے لگا ’’ہر وقت بک بک کرتی رہتی ہو، پاگل!!! مجھے سکون سے جینے نہیں دیتیں ‘‘ محفل میں موجود ہر سماعت حیران تھی کہ چھوٹا بچہ کیاکچھ اپنی ماں کو روانی سے کہہ رہا...
  20. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے : اقبال بیاں پھر کیسے ہو

    السلام علیکم امید ہے اہل محفل اپنی رائے سے فقیر کو نوازیں گے اور اصلاح میں مدد فرمائیں گے احباب اور اساتذہ کی توجہ کا طالب اقبال بیاں پھر کیسے ہو دیکھا جو تماشا ہے اکثر قانون ِ بشر اس نگری میں قرآن سے بالا ہے اکثر اس دیس کی مٹی کہتی ہے حاکم کو بتا دو جا کر یہ ہر تاج کو مٹی میں ملتا محکوم نے...
Top