س ن مخمور

  1. loneliness4ever

    صبح کا بھولا ۔۔۔۔ س ن مخمور

    صبح کا بھولا س ن مخمور ’’ابو ! دیتھیں میں نے ٹصویڑ میں ڑنگ بھڑے ہیں‘‘ پیاری عائشہ نے اپنی توتلی زبان میں مجھے متوجہ کیا ’’ہاں بہت اچھے ہیں بیٹی، شاندار‘‘ میں نے اس کی طرف متوجہ ہوئے بنا جان چھڑانے کے لئے جلدی سے کہا ’’عائشہ ! آپ جلدی سے اسکول کا کام کر لیں پھرمیں آپ کو کہانی سنائوں گی ۔‘‘...
  2. loneliness4ever

    تنہائی امر ہے میرے لئے

    احساس کی ڈائری سے تنہائی امر ہے میرے لئے سکون تھا کہ حاصل ہی نہیں ہو پا رہا تھا ۔۔۔ رات خاموش تھی، مگر شور میری سماعت میں مسلسل تھا۔۔۔ مجھے اپنی آواز تک سنائی نہیں دے رہی تھی، کوئی مجھ میں میری ہی ذات، میری ہی زندگی کی بات کر رہا تھا ، میں نے کہنا چاہا، اس سے رابطہ کرنا چاہا، لفظ بنانا چاہا،...
  3. loneliness4ever

    گوشئہ تنہائی سے ۔۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    جب تنہائی فقیر سے گفتگو کرتی ہے: × اللہ کے کام، اس کی حکمت سمجھو !!! آنکھیں کھولو اور دیکھو تمہارے آس پاس کئی لوگ ایسے ہونگے جو کسی مخصوص ڈاکٹر ، حکیم کی خوب تعریفیں کرتے ہونگے تو کئی ان کے برعکس مخالف سوچ رکھنے والے افراد ہونگے جو تعریف شدہ ڈاکٹر ، حکیم کے بارے میں ایسا کہتے نظر آئیں گے کہ ان...
  4. loneliness4ever

    اصلاح کے لئے ۔۔۔۔۔۔ شعر کہنے کی ریاضت کر لوں

    السلام علیکم امید ہے اہل محفل اپنی رائے سے فقیر کو نوازیں گے اور اصلاح میں مدد فرمائیں گے احباب اور اساتذہ کی توجہ کا طالب خون ِ دل سے میں کتابت کر لوں شعر کہنے کی ریاضت کر لوں زندگی میں ہے مسلسل مشکل آپ کہتے ہیں محبت کر لوں قد تکبر نہ گھٹا دے میرا اپنا ہی ذکر ِ جہالت کر لوں ہو گئی جھوٹ کی...
  5. loneliness4ever

    بلا عنوان - اول ۔۔۔ از ۔۔ س ن مخمور

    بلا عنوان س ن مخمور وہ سڑک کے کنارے واقع عارضی انتظار گاہ میں میرے بائیں جانب بیٹھی تھی، میں دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر مسلسل اس کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا، یقینا وہ بہت حسین تھی، کیونکہ نظر اس کی جانب سے ہٹنے سے انکار کر رہی تھی، دل اس سے کلام کرنے پر اصرار کر رہا تھا، مگر اس کا وقار اور...
  6. loneliness4ever

    قصہ ملک خیالستان کا

    دیوانگی قصہ ملک خیالستان کا گزشتہ دنوں اخبارات میں ایک بہت ہی اہم ہستی کا بیان نظروں سے گزرا، بیان کیا تھا، جذباتی عوام کے دل کی آواز تھا، یہ میرا نہیں بلکہ ہر قسم کے میڈیا کا خیال تھا، شہ سرخیوں میں، اہم خبروں کے طور پر اس بیان کو پیش کیا گیا اور عوام وہ بیان پڑھ پڑھ کر ، سن سن کر۔۔۔ بیان...
  7. loneliness4ever

    مدد کرنا اچھی بات ہے

    سلسلہ تربیت اطفال ’’مدد کرنا اچھی بات ہے‘‘ ہرے بھرے سے جنگل میں لمبے اور گھنے درختوں کے درمیان گھاس کے میدان میں روز دوپہر کے کھانے کے بعد تمام پرندے آپس میں پیار محبت سے خوب کھیلا کرتا تھے۔ایک دن کا ذکر ہے تمام پرندے دوپہر کے کھانے کے بعد گھاس کے میدان میں مل جل کر کھیل رہے تھے اور ان کا...
  8. loneliness4ever

    مختصر نظم ۔۔ ضد ۔۔۔ اصلاح کے لئے

    مختصر نظم ضد میں تم کو بھول بھی جاتا اگر مجھ سے نہ کہتے تم میں تم کو بھول جائوں اب اصلاح کا منتظر س ن مخمور
  9. loneliness4ever

    محبت ۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    محبت برستے بادل نے کہا ۔ ہوبہو مجھ جیسی ،مگر دل مطمئن نہ ہوا ۔ پربہار گلستاں سے پوچھا اس نے کہا میرے دامن میں کھلے ہر گل جیسی، مگر قرار دل کو نہ آیا۔ جستجو لہروں سے لڑتے ساحل تک لے پہنچی تو سمندر نے کہا میری آغوش کی طرح گہری ، میرا من لیکن بسمل ہی رہا، جنوں کے ہاتھوں جانے کہاں کہاں نہ...
  10. loneliness4ever

    شور مچانا اچھی بات نہیں

    سلسلہ تربیت اطفال ’’شور مچانا اچھی بات نہیں‘‘ دور بہت دور اونچی اونچی پہاڑیوں کے درمیان ہرا بھرا سا ایک جنگل ہے۔ معلوم ہے جنگل میں کیا ہوتا ہے؟؟ جنگل میں چھوٹے بڑے ہرے بھرے درخت ہوتے ہیں، کہیں گھاس کے میدان تو کہیں ریت مٹی کے ڈھیر ہوتے ہیں، کہیں بہتا ہوا پانی ہوتا ہے اور کہیںٹھہرا ہوا پانی...
  11. loneliness4ever

    پر چی ۔۔۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ س ن مخمور

    پرچی س ن مخمور ’’ مسٹر آپ کی تعلیمی اسناد تو واقعی قابل ِ دید ہیں مگر ۔۔۔۔ ‘‘ اس مگر نے اپنی تعریف سن کر جو خوشی مجھے حاصل ہوئی تھی وہ تمام کی تمام مجھ سے چھین لی ،ملازمت کے لئے انٹرویو کے دوران میں اس مگر سے باخوبی واقف ہو چکا تھا۔سوٹ بوٹ میں میز کے دوسری جانب بیٹھا تقریباََ ہر دوسرا فرد...
  12. loneliness4ever

    سرد شامیں

    احساس کی ڈائری سے سرد شامیں زندگی بدلتے موسم کی مانند اپنے مختلف روپ کے ساتھ میرے دل و روح میں احساسات کا نہ ختم ہونے والا اک سلسلہ رواں رکھے ہوئے ہے، کبھی چاند کی تنہائی تو کبھی قدموں تلے چاندنی کی فریاد بحر ِ اشک میں تلاطم لے آتی ہے اور کبھی یوں لگتا ہے کہ اشکوں کا سلسلہ تمام ہو چلا ہے اور...
  13. loneliness4ever

    سبق الفت کا دشمن کو پڑھانا ہے

    گلے مل کر تمہیں نفرت مٹانا ہے سبق الفت کا دشمن کو پڑھانا ہے مرے بچوں بڑھانا ہےمحبت کو عدو کو دوست تم نے ہی بنانا ہے سکھانا ہےتمہیں سنت محمد کی محبت سے ہی نفرت کو ہرانا ہے بدلنا ہے روایت تم کو بدلے کی محبت کو ہی بچوں تک لے جانا ہے مرے بچوں وطن مل کر بنایا تھا اسے مل کر ہی دشمن سے بچانا...
  14. loneliness4ever

    بھیڑئیے ۔۔۔۔۔۔ س ن مخمور

    بھیڑئیے دل چاہتا ہے خوب چیخوں، ایسی صدا لگائوں کے سماعت کا کلیجہ پھٹ جائے، اتنا رئوں کہ وہ سب بہا لے جائوں جس نے من کو آج پھر جلا ڈالا ہے، مگر میں ایسا کچھ نہیں کرنے جا رہا ، ہاں بس اتنا کرنے جا رہا ہوں کہ آج پھر ایک سچ احباب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں، ایک ذمہ داری مزید ان کے کندھوں پر...
  15. loneliness4ever

    قاتل بھی وہ، مقتول بھی وہ

    قاتل بھی وہ، مقتول بھی وہ گلستا ں سارا کا سا راغم میں ڈوبا ہوا تھا، بہار کے موسم نے جیسے خزاں کی شال اوڑھ لی تھی، درختوں کو اپنے پتے گرانے کا من کر رہاتھا، گلاب کی ڈالیوں سے چمٹے تمام خار اپنے آپ کو کوس رہے تھے، کلیاں سہمی ہوئی زاروقطار رو رہی تھیں۔ تمام گلستاں ہوا کی چاپ پر...
  16. loneliness4ever

    بھوک ۔۔۔ از۔۔۔ س ن مخمور

    بھوک جیرے کی آنکھوں میں غیر معمولی چمک عود آئی۔ وہ چوکیداری کا ڈنڈا کبھی ایک ہاتھ میں تو کبھی دوسرے ہاتھ میں لیتے ہوئے مسلسل لکڑی کے اسٹول پر کبھی اِدھر اور کبھی اُدھر جھولنے لگا۔ موسم معتدل ہونے کے باوجود اُس کے ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں اور وہ بڑی بے قراری سے اپنے ہونٹ...
  17. loneliness4ever

    قصّہ ایک محلے کا

    دیوانگی قصّہ ایک محلے کا یادیں بھی پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں یا یوں کہہ لیں ماضی مرتا ہی نہیں مطلب وقت کبھی بوڑھا نہیں ہوتا وہ کبھی گزرتا نہیں،کئی باتیں، کئی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کو حال سے ماضی تک لیجاتے ہیں، اب دیکھیں ناں عزیز شہر قائد میں رہتے ہیں اور یہاںکچھ وقت سے بنتے سنورتے بگڑتے...
  18. loneliness4ever

    بن ضرورت کے کون آتا ہے

    السلام علیکم معزز احباب امید اور دعا ہے اہل فورم خیر سے ہونگے اور فقیر کی جسارت برداشت کرنے کو تیار ہونگے احباب اور اساتذہ کی توجہ اور اصلاحی نگاہ کا طالب ہوں امید ہے عنایت کا سلسلہ فقیر کے نام رہے گا بن ضرورت کے کون آتا ہے گیت خلوت کا گھر سناتا ہے آگ تو محض اک ذریعہ ہے گھر تو انسان ہی...
  19. loneliness4ever

    برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے

    السلام علیکم امید ہے تمام احباب خیر سے ہونگے فقیر ایک عدد کوشش کے ساتھ حاضر ہوا ہے، تمام احباب سے درخواست ہے کڑی تنقیدی اور اصلاحی نگاہ ڈالنے کی امید ہے احباب اپنا قیمتی وقت عنایت فرمائیں گے برباد کیا خود کوجو پیار کیا ہم نے سنت کے سوا سب کو چاہا جو خدا ہم نے ایمان کی کہتا ہوں ایمان مکمل...
  20. loneliness4ever

    سجدوں کی سجاوٹ سے پیشانی سجا پیارے

    السلام علیکم تمام احباب امید اور دعا ہے خیر سے ہوں فقیر حاضر ہے ایک عدد کوشش کے ساتھ وقت میسر ہو تو خاکسار کو پل ضرور عنایت فرمائیے گا ۔۔۔۔۔۔ بندہ اصلاح کا منتظر ہے سجدوں کی سجاوٹ سے پیشانی سجا پیارے چل تو بھی لگا ریڑھی اسلام سکھا پیارے حوروں کی ہے نیلامی، جنت کی تجارت ہے بم باندھ کمر کس لے...
Top