کُنتُ کنزاً مخفیاً کا راز جو افشا ہوا
سب سے پہلے نورِ ختم المرسلیں پیدا ہوا
حضرتِ آدم کی پیشانی میں دکھلائی چمک
پھر جنابِ شیث کی آنکھوں کا وہ تارا ہوا
پھر جنابِ نوح کو بخشا نجی اللہ خطاب
حضرتِ ادریس کا بھی مرتبہ بالا ہوا
خلعتِ خِلّت دیا حضرت خلیل اللہ کو
عالمِ اسباب میں جو بت شکن پیدا ہوا...