امریکن براڈوے تھیئٹر کے ایک مشہور کھیل ’’ بوائیز فرام سیراکیوز‘‘ کے ایک مشہور گیت کا اردو قالب
پریم کتھا
شوخ رنگین دھاگوں سے میری بُنت
مجھ کو سوچوں کے گرداب سے یوں بچالیتی ہے
میری سکھیو! سُنو!
انگلیوں کو بس اپنی نچاتی رہو!
اپسراؤ ! سُنو!
پریم کو من کے مندر میں جانے نہ دو!
بونتے یوں بُنو...
"محکمۂ زراعت کی جانب سے ھائیبرڈ بیج کا کامیاب تجربہ"
کرۂ ارض پر جوں ہی حضرت انسان نے آنکھ کھولی، جاگیر داروں نے زمین پر قبضہ کرکے غلاموں سے کھیتی باڑی کا کام لینا شروع کردیا۔ یه نظام اس قدر کامیاب تھا کہ صدیوں تک یونہی چلتا رہا۔غلاموں کی محنتیں رنگ لاتیں، زمینیں سونا اگلتیں اور یوں جاگیر...
ہمٹی ڈمٹی کا گیت
از لوئیس کیرول
ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن
سردی کے موسم میں جب کھیتوں پر کہرا چھاتا ہے
گیت تمہارے نام پہ لکھا شاعر نے اور گاتا ہے
جشنِ بہاراں میں جب سبزہ اپنی شان دکھائے گا
تب شاعر اس گیت کا مطلب تم کو بھی بتلائے گا
گرمی میں جب دن لمبے ہوجائیں گے، راتیں چھوٹی
تب اس گیت کا مطلب تم...
بیٹھا تھا دیوار پہ اِک دِن انڈے جیسا ہمٹی ڈمٹی
دھڑ سے گِرا دیوار سے جب وہ، نکلی اُس کی زردی ساری
شاہ کے سارے گھوڑے آئے، اس کے سارے آدمی آئے
جوڑ سکے نہ اُس کے تن کو ، کوشش جیسی بھی کرپائے
نوٹ: سید عاطف علی بھائی کے خصوصی شکرئیے کے ساتھ
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
بولو کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے او یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری...
ہم نے لاک ڈاؤن کے عنوان سے ایک پنجابی نظم کا ترجمہ کرنے کی کوشش فرمائی ہے، صلاح دیجے کہ کہاں تک کامیاب ہوئے
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی...
عبد العزیز خالد کے نام
بھائی، اس کلبہ احزان میں تین شاعر ایسے ہوئے ہیں کہ میں نے ان کو سلام کیا۔ دو خلدِ بریں کو کوچ کر چکے۔ ایک ابھی جیتا ہے ۔ وہ پہلے دو غالب اور اقبال تھے، تیسرے تم ہو۔ اللہ اللہ…
اردو زبان کے شیر مصفیّٰ میں قندِ فارس و ہریرہ بلادِ عرب کو جس ارزانی سے تم نے گھولا ہے،...
امیدِ بہار
از محمد خلیل الرحمٰن
پہلا منظر:
پردہ اٹھتا ہے تو ایک اوسط درجے کے گھر کے دیوان خانے کا منظر ہے جہاں ایک جانب کھانے کی میز رکھی ہے جس کے گرد چار کرسیاں موجود ہیں۔ دوسری جانب ایک چھوٹے تخت پر جائے نماز بچھی ہے تخت کا رُخ مغرب کی سمت ہے۔
کرسیوں پر حاضرین کی جانب رخ کیے اختر کی...
مینڈک او! رے مینڈک!
از محمد خلیل الرحمٰن
مینڈک، او رے مینڈک ! کہہ دے ، اتنا تُو ٹّراتا کیوں ہے
ہم کو چپکے سے بتلا دے، تو اتنا شرماتا کیوں ہے
تیرے یوں ہی ٹّرانے سے دادی بھی گھبرا جائیں گی
جب بارش کے شور میں جاگیں اب کیسے وہ سو پائیں گی
بارش کے موسم میں مینڈک اتنا کیوں ٹّراتے ہیں جی...
میرا بھالو، گول کچالو
از محمد خلیل الرحمٰن
بھالو کو بہلاتی ہوں میں
چوٹ لگے سہلاتی ہوں میں
شام ڈھلے ٹہلاتی ہوں میں
ہر ہفتے نہلاتی ہوں میں
کھاتا ہے بس اُبلے آلو
میرا بھالو، گول کچالو
یوں تو یہ ہے سیدھا سادا
سیر سپاٹے کا دلدادہ
نخرے اس کے بہت زیادہ
گویا ہے بچوں کا دادا
اور بلی کا ہے یہ خالو
میرا...
محاوَرے
بچوں کی نظم از
محمد خلیل الرحمٰن
محاوَرے ہم بولیں گے
اب ہر بات کو تولیں گے
الٹی گنگا کیسے بہے
بھیگی بلی کون بنے
کیسے بھیجیں گے بولو
الٹے بانس بریلی کو
انیس بیس کا فرق ہے کیا
پانسا کیونکر پلٹا تھا
بات بڑھانا کیا مطلب
باتوں میں آنا کیا مطلب
خالہ جی کا گھر ہے کہاں
کون کوئی دم کا...
بادشاہ کا راز
نظم از محمد خلیل الرحمٰن
گلستاں میں سعدی نے کی ہے بیاں
حسن نامی اِک شخص کی داستاں
بُلایا اُسے ایک دِن شاہ نے
بلاکر اُسے مشورے کچھ کیے
ہوا جب وہ فارغ ملاقات سے
تو شہ کے ملازم یہ کہنے لگے
ہمیں اے جناب آپ دیجے بتا
ہمارے مربی نے جو کچھ کہا
حسن نے کہا اے مرے دوستو!
ہے ممکن خود اُن...
یومِ اقبال
از محمد خلیل الرحمٰن
آج اخبار اُٹھایا تو یہ معلوم ہوا
آج ہی شاعرِ مشرق کا جنم دِن گزرا
یومِ اقبال ہمیشہ ہی گزر جاتا ہے
غم زدہ ہم کو ہمیشہ یونہی کرجاتا ہے
اُس کا پیغام پسِ پشت جو ڈالا ہم نے
بے حسی ہے، جو کہا اُس نے وہ ٹالا ہم نے
اُس نے اسلام کو سینوں میں جگانا چاہا
ہم نے سُن کر...