خزینہ

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال ہمارا شاعر ہے::نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال ہمارا شاعر ہے از محمد خلیل الرحمٰن ہر مسلم کو گرمانا ہے اقبال کے شعر سُنانا ہے سب دنیا نے یہ مانا ہے ہم بچوں نے بھی جانا ہے اقبال ہمارا شاعر ہے یہ پاکستان کا شاعر ہے اور ہندوستان کا شاعر ہے بلکہ ایران کا شاعر ہے یہ ہر میدان کا شاعر ہے یہ کتنا پیارا شاعر ہے ہندی کا ترانہ شعروں میں آدم...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    الوداع پیارے گھر :: نظم:: از محمد خلیل الرحمٰن

    الوداع پیارے گھر ( رابرٹ لوئی اسٹیونسن کی نظم سے ماخوذ) گھوڑا گاڑی ہمارے لیے آگئی ، ہم تو تیار ہی تھے کھڑے سارے بچے لپک کر قریب آگئے ، پہلے چڑھنے لگے سب بڑے باری بچوں کی آئی تو سب چڑھ گئے اور سیٹوں کی خاطر لڑے تب بڑوں نے ہمیں گود میں یوں چڑھایا کہ بچے بڑے ہنس پڑے الوداع پیارے گھر الوداع...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم: غیبت (ماخوذ از حکایاتِ سعدی) از محمد خلیل الرحمٰن

    غیبت ( شیخ سعدی کی ایک حکایت سے ماخوذ ) محمد خلیل الرحمٰن تمام شب کے عبادت گزار بیٹے نے کہا ادب سے یہ اپنے عزیز والد سے یہ میرے گِرد جو سوئے ہوئے ہیں غفلت میں اِنہیں سکون نہ مِل پائے گا عبادت میں؟ اگر یہ ایک گھڑی اپنی نیند سے جاگیں سیاہ بختیٗ انجام سے نکل بھاگیں کہا یہ باپ نے اے کاش! تو...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن

    عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن ننھی منی چیونٹی ہے کام سے اپنے نکلی ہے دنیا دنیا گھومے گی دانا دنکا ڈھونڈے گی دانا جو بھی پائے گی آپ نہیں وہ کھائے گی ہاتھوں پر اپنے ڈھوکر اپنے گھر لے جائے گی جاڑے کے دن آئیں گے دور نکل نہ پائیں گے سارے گھر والے ملکر تھوڑا تھوڑا کھائیں گے
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی (3) از محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی (3) محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی کس ٹیچر نے ڈھیر کتابیں ہیری کو تحفے میں دیں؟ رون کی امی نے تحفے میں کیا کیا چیزیں بھیجی تھیں؟ ڈوبی ہیری پوٹر کے گھر کیا کچھ لینے آیا تھا؟ میل فوئے جب ملنے آیا...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟ از محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی ھُو از نیرلی ہیڈلیس نک اینڈ وئر یو سی ہِم ان ہوگ ورٹس* دروازے پر کیسے کہیں گے "کھُل جا سِم سِم" اِن ہوگ ورٹس پونے دس نمبر کا پلیٹ فارم کس اسٹیشن پر ہوگا "بریڈ...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    چھوٹی سی چڑیا از محمد خلیل الرحمٰن

    بافقیہ بھائی کی فرمائش پر آج کہی ہوئی بچوں کے لیے ایک نظم چھوٹی سی چڑیا از محمد خلیل الرحمٰن چھوٹی سی چڑیا دانا اُٹھائے پھُر پھُر کرے اور اُڑتی ہی جائے اِک گھونسلے میں چھوٹا سا بچہ کرتا ہے چوں چوں منہ کھولے بیٹھا چڑیا ہے بھوکی کھائے نہ کھانا بچے کے منہ میں ڈالے گی دانا
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی ہیری کے انکل کا بولو نام کسے معلوم ہے بیچتے ایسا کیا ہیں جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے کون ہے ڈڈلی جس کا ہردم کھاتے رہنا کام...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    زیرِ لب: صفیہ اختر کے خطوط منظوم ترجمہ :: محمد خلیل الرحمٰن

    اسرار الحق مجاز کی بہن اور جاں نثار اختر کی شریکِ حیات کے خطوط اختر کے نام اب اردو ادب کا حصہ ہیں۔ ان کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ حرفِ آشنا اور زیرِ لب۔ آج زیرِ لب درمیان سے کھولی اور ایک خط پڑھنا شروع کیا تو اسے نظم میں ڈھال دیا۔ اساتذہ اور محفلین سے درخواست ہے کہ نہ صرف اس کی اصلاح کریں بلکہ...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    علی سرمد کی غزل کا ترجمہ کرنے کی ایک کوشش از محمد خلیل الرحمٰن

    غزل علی سرمد کی غزل کا ترجمہ کرنے کی ایک کوشش محمد خلیل الرحمٰن کوئی پوچھ لے میرے قاتل سے مری جاں بخشو گے، کیا لوگے تم پیار کا مول لگاتے ہو مجھے پیار کرو گے، کیا لو گے تمہیں تنہا بھی تو مرنا ہے مرے ساتھ مرو گے، کیا لو گے ہر ایک کا ساتھ نبھاتے ہو مرے ساتھ پھرو گے، کیا لو گے تم ہنستے اچھے...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    فیس بُک اسٹیٹس از محمد خلیل الرحمٰن

    فیس بُک اسٹیٹس از محمد خلیل الرحمٰن مالکن نے ایک دن غصے میں رضیہ سے کہا کیوں اری رضیہ نگوڑی! یہ تجھے کیا ہوگیا آئے دن تو بن بتائے چھٹیاں کرتی ہے کیوں کاٹتی ہوں جب تری تنخواہ تب مرتی ہے کیوں اب بتا کمبخت دو دن سے کہاں تو مرگئی سنتے ہی رضیہ پٹاخہ جھٹ سے یوں گویا ہوئی کیوں خفا ہوتی ہو چھوٹی سی...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    Naseer Ahmed Nasir's poem translated by M. Khalil ur Rahman

    I am the River, come flow with me, By Naseer Ahmed Nasir River Banks! bystanders! Come, flow with me, Sojourns of hundreds of years reside with me، Come you also, My companions by birth! You two are the twins, Who never met each other, And you think it's because of me, How utterly wrong, O...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    پاگل لڑکی: ایک پنجابی نظم کا ترجمہ از:: محمد خلیل الرحمٰن

    پاگل لڑکی! ایک پنجابی نظم کا ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن پاگل لڑکی! اپنے آنسو پونچھ لے پگلی! ہیرے موتی مٹی میں ملکر بھی مٹی ہو نہیں سکتے رات کی رانی مہک رہی ہے ان کو اپنے کمرے کا گلدستہ کرلے مجھ کو میرے شعر سنادے پھر دونوں اس گزری کل کی نئی کہانی لکھنے بیٹھیں اپنے اپنے مرقد میں ہم ہنس...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    ہماری صلاح: ڈاکٹر خورشید رضوی سے معذرت کے ساتھ

    اتوار کی صبح آنکھ کھلتے ہی یہ خیالِ جانفزا مشام جاں کو معطر کرنے کے لیے کافی ہے کہ آج چھٹی ہے، فوراً رگِ شرارت پھڑک اٹھتی ہے۔ آج بھی یہی ہوا۔ عصرِ حاضر کے نامور اور مستند شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی کی مندرجہ ذیل غزل باصرہ نواز ہوئی تو ان کی غزل پر بھی اپنی 'صلاح' دینے کی سوجھی، حالانکہ حال ہی میں...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    دکھ کے موسم

    دکھ کے موسم محمد خلیل الرحمٰن پارسال جب کوئل اپنے گھر کے آنگن کوکنے آئی ہم نے سوچا تھا اس بِرہن کا دکھ بھی کتنا گہرا ہے آج بھی جیسے تیسے کرتے رات بتائی اب یہ سوچا ہے آج بھی کوئل اپنے آنگن کوکے گی تو پوچھیں گے اے پاپن کیا گرما کی لمبی دوپہریں بھی دکھ کے موسم ہوتے ہیں؟
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    آئی ٹی کے ساتھ ہمارا ہنی مون

    آئی ٹی کے ساتھ ہمارا ہنی مون از محمد خلیل الرحمٰن مشتری ہوشیار باش کہ ہم نے کمپیوٹر کو پیدا ہوتے اور جوان ہوتے دیکھا ہے۔ کالج میں حسابی عمل میں لاگ بک سے مدد لیتے لیتے جب انجینئیرنگ یونیورسٹی پہنچے تو ہمارے خوابوں کا شہزادہ یعنی سلائیڈ رول اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ ایک آخری...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    جگر مرادآبادی کی غزل محمد خلیل الرحمٰن کی آواز میں

  18. محمد خلیل الرحمٰن

    قربتیں اور فاصلے

    قربتیں اور فاصلے محمد خلیل الرحمٰن ( ایک انگریزی نظم کا ترجمہ) تم مجھ سے دور ہوکر، اِن فاصلوں میں کھوکر دِل سے قریب ہو تم، میرے رفیق و دِلبر تھے کیا حسین لمحے، جب ساتھ تھے تمہارے نذرِ گماں ہوئے اب لیکن وہ خواب سارے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، پگڈنڈیوں پہ جانا مجھ کو ہے یاد اب بھی خوشیوں کا وہ...
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے ہیرو:: غالب، محمد حسین آزاد، بوعلی سینا، عبد الستار ایدھی

    ہمارے ہیرو:: غالب، محمد حسین آزاد، بوعلی سینا، عبد الستار ایدھی محمد خلیل الرحمٰن ایمان خلیل صاحبہ کے اردو پراجیکٹ جس میں ان چار ہیروز پر ایک نظم پیش کرنی ہے، کے لیے ہماری کوشش۔ اساتذۂ کرام اور محفلین کی خدمت میں اصلاح کے لیے پیش پے۔ آؤ بچو تمہیں سنائیں باتیں کچھ انسانوں کی انسانوں کی خدمت...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    یو ٹرن

    یو ٹرن محمد خلیل الرحمٰن سو دن ہوئے ہیں کچھ تو بھلا کر دِکھاییے یو ٹرن کی بھی ایک وزارت بنائیے اتنے بہت سے ٹرن لیے ہیں جناب نے جی چاہتا ہے اُنکی کتاب اِک بنائیے تحریک جو چلائی تھی انصاف کے لیے یو ٹرن ایک اُس کی بھی خاطر بنائیے جتنے بھی اعتراض اٹھائے تھے آپ نے اب وقت ہے کہ اُن کو ذرا بھول...
Top