خزینہ

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    ولندیزیوں کے دیس میں

    ولندیزیوں کے دیس میں (1) کہتے ہیں کہ ایک ایسا وقت بہت دور نہیں جب روئے زمین پر صرف پانچ بادشاہ رہ جائیں گے، تاش کے چار بادشاہ اور پانچواں انگلستان کا بادشاہ۔ ۱۹۵۲ء تک تو یہی محسوس ہوتا تھا۔پھر یوں ہوا کہ ملکہ برطانیہ محترمہ الزبیتھ دوم نے تخت سنبھالا اور تخت و تاج سے یوں چمٹیں کہ آج تقریباً...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن از محمد خلیل الر حمٰن جارج آرول کی روح سے معذرت کے ساتھ (اردو محفل پر اپنے دو سال مکمل ہونے پر محفلین کے لیے ایک تحفہ) کلاچی کے ساحل پر لنگر انداز جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے یکبارگی وہ رُکا، پلٹ کر مفتوح شہر کی جانب دیکھا اور پھر ایک بار بوجھل قدموں سے اوپر کی جانب چڑھنے لگا۔...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    اردو کی برقی کتابیں پر ہماری کتب

    جیون میں ایک بار آنا المانیہ، سنگاپور ( سفر نامے) غالب کے اُڑیں گے پُرزے ( پیروڈیز) قواعدِ عربی ایک مبتدی کی نظر سے مرے خواب ریزہ ریزہ ( مضامین) ہیری پوٹر اور بانگِ درا ( ڈرامے) (شکریہ جناب استادِ محترم اعجاز عبید صاحب)
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    محفل کے شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز اس عنوان سے ہم محفل کی سالگرہ کے موقعے پر محفل کے ہر دلعزیز شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز کا ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ آپ بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ قلم اٹھائیے اور محفل ہی سے کسی محفلین کی غزل یانظم اٹھائیے اور اس کی پیروڈی کر ڈالیے۔ جوں ہی شاعر...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ محمد خلیل الرحمٰن [ہمیں بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق رہا ہے۔ ہماری لاٹری تو اس وقت نکلی جب اپنے نانا ماموں کے چار کمروں کے فلیٹ میں شفٹ ہوئے ، جہاں پر تین کمرے چھت تک کتابوں سے بھرے ہوئے تھے۔ پھول کی اڑتالیس سالہ جلدوں کا انتخاب، مولانا محمد حسین آزاد کی اردو کی...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ

    علامہ اقبال کی شہرہء آفاق نظم شمع اور شاعر کے پہلے حصے شاعر کا منظوم ترجمہ منظوم ترجمہ::محمد خلیل الرحمٰن رات میں نے یوں کہا تھا شمعِ ویراں سے مری تابداری سب تری منت کشِ پروانہ ہے دور صحرا میں کھِلا ہو پھول کوئی تابدار جس کی قسمت میں نہ محفل اور نہ ہی کاشانہ ہے مدتوں تیری طرح میں بھی ہوں...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    گنتر گراس کی نظم کا ترجمہ:: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    گنتر گراس کو خراجعقیدت پیش کرنے کے لیے ہم نے ان کی نظم کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ محفلین سے درخواست ہے کہ توجہ سے پڑھیں اور اپنی قیمتی رائے سے ضرور مطلع فرمائیں۔ کیا کہا جائے شاعر گنتر گراس۔ ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن آج میں لب کھول کر یہ برملا کیوں نہ کہوں یہ جو اب ہے، جو ابھی تک ہوچکاہے...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ

    شکوہ محمد خلیل الرحمٰن کیا پڑوسی کی طرح زخم فراموش رہوں؟ نالے اُسکے بھی سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں فکرِ ہانڈی بھی کروں، محوِ غمِ دوش رہوں دوستو! میں کوئی الو ہوں کہ خاموش رہوں ’’جرات آموز مری تابِ سخن ہے مجھ کو‘‘ شکوہ بیوی ہی سے خاکم بدہن ہے مجھ کو ہے بجا کھانا پکانے میں بھی مشہور ہیں ہم ہانڈیاں...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    پرنس۔ نکولو میکیاولی۔(ترمیم و اضافے کے ساتھ)

    پرنس( ترمیم و اضافہ شدہ) رات ہم سوئے تو ایک عجیب ماجرا دیکھا۔ نکولو میکیا ولی ہمارے برابر بیٹھے ہوئے تھے اور اکیسویں صدی کی مملکتِ خداداد کے لحاظ سے اپنی تصنیف ‘‘پرنس’’ میں کتر بیونت اور ترمیم و اضافے میں مصروف تھے۔ ہم نے ان کی اس ساری کارروائی کو بغور دیکھ کر محفلین کے لیے محفوظ کرلیا۔...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کے کلام کا اردو ترجمہ

    استادانِ گرامی ہمیں فارسی کی شدھ بدھ نہیں، ہمیں اقبال کے کلام کی شدھ بدھ نہیں پھر بھی ان کے فارسی کلام کا ترجمہ کرنے کی گستاخی کی ہے۔تصحیح فرمائیے۔ تو دوعالم کا غنی ہے، میں گدا روزِ محشر کام اک کیجو مرا ہاں چھپا کر دیجیو مالک مجھے مصطفےٰ ﷺکے سامنے نامہ مرا برائے خصوصی توجہ: جناب الف عین...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    شہر آشوب

    شہر آشوب محمد خلیل الرحمٰن کلاچی کی ایک مسکراتی شام کا ذکر ہے، روما شبانہ نائٹ کلب کے چمکتے ہوئے فرش پر تھرکتی ہوئی جوانیاں، بانہوں میں بانہیں ڈالے، فانی انسان اور غیر فانی دیوتا آج یوں شیر و شکر ہوچلے تھے کہ فانی اور غیر فانی، انسان اور دیوتا، آقا اور غلام کا فرق گویا مٹ سا گیا تھا۔ بار بار...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    المانیہ او المانیہ۔ ۔جرمنی کی سیر

    المانیہ او المانیہ۔ جرمنی کی سیر محمد خلیل الرحمٰن ہمیں کالے پانی کی سزا ہوگئی۔ یہ وہی سزا ہے جسے منچلے پردیس کاٹنا کہتے ہیں۔ سنتے ہیں کہ قسمت والوں ہی کے مقدر میں یہ سزا ہوتی ہے۔ عرصہ ایک سال ہم نے بڑی کٹھنائیاں برداشت کیں اور یہ وقت کاٹا۔ پھر یوں ہوا کہ ہمارے لیے اس علاقے ہی کو جنت نظیر...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

    بقلم خود۔محمد خلیل الرحمٰن تعارف لکھنے کی فرمائش ہوئی تو جی چاہا کہ فوراً کہہ دیں‘‘ کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے’’ لیکن پھر قبل اسکے کہ کوئی اور ہم پر ہنستا، ہمیں خود اپنے آپ پر ہنسی آگئی۔ مشتاق احمد یوسفی صاحب بہت بڑے آدمی ہیں، بہت بڑے لکھاری ہیں، لیکن ان سے ایک غلطی سرزد ہوہی گئی۔ تزکِ...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    جیون میں ایک بار آنا سنگا پور

    جیون میں ایک بار آنا سنگاپور محمد خلیل الرحمٰن یوں تو دلشاد بیگم کا دعوت نامہ، ‘‘ جیون میں ایک بار آنا سنگاپور’’ ہمیں کافی عرصے سے دعوتِ گناہ دے رہا تھا، لیکن جس بات نے ہمارے جذبہٗ شوق پر مہمیز کا کام دیا وہ کچھ اور تھی۔ ہوا یوں کہ ہم شب و روز کی یکسانیت سے تنگ آگئے۔ ڈاکڑوں اور طبیبوں کو...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر اِن ٹربل: ایک کھیل( فارس)

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہیری پوٹر ان ٹربل تحریر؛ محمد خلیل الرحمٰن نوٹ برائے ناظرین:۔ پی، سی او اور ایمرجینسی قصہٗ پارینہ ہوئے،لیکن اپنے پیچھے بہت سی ناخوشگوار یادیں چھوڑ گئے جو اس ڈرامے کا پس منظر بنیں ، لیکن اس ڈرامے کی اصل کہانی کچھ یوں ہے۔ ہیری پوٹر اور لارڈ آف دی رنگ کی کی مقبولیت کی...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    فسانہ آزاد: اباجان کی داستانِ حیات

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اورابا جان چلے گئے اباجان ایک مردِ قلندر کی شان کے ساتھ اس دنیا میں رہے اور قلندرانہ شان ہی کے ساتھ ایک صبح چپکے سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ سوگ کے ان تین دنوں میں فیس بک Face Book پر بچوں کے خیالات پڑھ کر میں حیران رہ گیا۔ اتنے گہرے احساسات، اتنے معنی خیز، اتنے...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم) محمد خلیل الرحمٰن

    ھد یہ نعت بحضورِ سرورِ کائینات ( صلی اللہ علیہ و سلم از محمد خلیل الر حمٰن زمیں پہ نازشِ انساں محمد عربیﷺ فلک پہ نور کا ساماں محمدِ عربیﷺ دکھی دلوں کے لیے چارہ ساز ذکرِ نبی ہر ایک درد کا درماں محمدِ عربیﷺ تمہارے دم سے ہے ’’ تصویرِ کائینات میں رنگ‘‘ تمہی حیات کا عنواں محمدِ عربیﷺ مٹے ہیں فاصلے...
Top