ª!ª قوم کی اک نیا پاکستان مبارک ہو ª!ª

آبی ٹوکول

محفلین
اللہ و اکبر . . ..
چوہدری نثار علی خاں قائدحزب اختلاف کی جیو نیوز سے گفتگو کہ مطابق اب سے تھوڑی دیر میں معزول چیف جسٹس کی بحالی وزیر اعظم کہ ایگزیگٹو آڈر کہ تحت عمل میں آئے گی ان شاء اللہ ۔ ۔۔میری طرف سے ساری قوم کو مبارک ہو ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری طرفسے ساری قوم کو باالعموم اور اہلیان محفل کو باالخصوص اک نیا پاکستان مبارک ہو ان شاء اللہ
 

علی ذاکر

محفلین
خیر مبارک ہو کیونکہ چیف جسٹس کے لیئے جتنے قربانیاں وکیلوں نے اور عوام نے دی ہے قابل دید ہے اس آدمی سے عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اب ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آئےگا جس مٰن ہر آدمی کو اس کا حق اور انصاف ملے گا!
ماسلام
 

بلال

محفلین
اللہ کرے اب نیا پاکستان ہو جو سب کے لئے بہتر سے بہتر ہو۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور دیگر تحریک کے لوگ پاکستان کے لئے بہتر ثابت ہوں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے
 

آبی ٹوکول

محفلین
اللہ کرے اب نیا پاکستان ہو جو سب کے لئے بہتر سے بہتر ہو۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور دیگر تحریک کے لوگ پاکستان کے لئے بہتر ثابت ہوں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے

ان شاء اللہ ضرور ایسا ہی ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک بلی تھیلے سے باہر نہیں آئی۔

جب تک فیصلہ سامنے نہیں آ جاتا، کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
 

زین

لائبریرین
ویسے شمشاد بھائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے اپنا خطاب ریکارڈ کرلیا تھا تاہم اس میں کچھ تبدیلیاں کرنے تھیں اب کچھ وقت مزید لگے گا۔ خطاب نشر ہونے میں۔
۔۔۔۔
بے چارے اخبار والے سب دفاتر میں انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں بھی چھوٹے بھائی کے انتظار میں ابھی تک بیٹھا ہوا ہوں‌۔ :(
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین صورتحال سے متعلق خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
اور میں بھی خطاب کے انتظار میں بیٹھی ہوں۔۔اب تو میں سونے لگی ہوں، پتہ نہیں کب نشر ہو گا۔ :(
 

زین

لائبریرین
ہاہاہا
۔ مارواء بہنا آپ سو جائیں۔ میرا نہیں خیال کہ وزیراعظم 6 بجے سے پہلے کوئی خطاب کریں گے۔
 

ماوراء

محفلین
یہ نیوز والے تو کب سے کہہ رہے ہیں کہ اب سے تھوڑی دیر میں وزیراعظم خطاب کرنے والے ہیں۔۔ اور جیو والے تو باقاعدہ کہہ رہے ہیں، کہ آپ جاگتے رہیں۔ سونا نہیں ہے۔:grin:
 

زین

لائبریرین
جیو والوں‌کی تو خیر بات ہی کچھ اور ہے ۔
پی ٹی وی پر بھی پچھلے چار گھنٹوں سے چل رہا ہے کہ وزیراعظم"جلد" قوم سے خطاب کریں‌گے۔ :grin:

ایسا پہلے بھی کئی بار ہوا ہے ، ۔ دو بار تو میرا مشاہدہ رہا ہے پرویز مشرف دور میں ۔ :)

ویسے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم تمام معزول ججز کی بحالی اور دفعہ 144 اٹھانے کا اعلان کرینگے جبکہ باقی مسائل میثاق جمہوریت کے تحت حل کئے جائیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
"آج" پر وزیراعظم کی تقریر کا متن پڑھا جا رہا ہے۔۔۔چیف جسٹس اور دیگر ججز بحال۔
اور وزیراعظم کی تقریر چھ بجے ہو رہی ہے۔ اب سن کر ہی سوؤں گی۔ صبح لگتا ہے چھٹی کرنے پڑے گی۔ :(
 

زین

لائبریرین
جی اب نشر بھی ہوگیا ہے اور نوٹ‌بھی کرلیا ۔ اب ہمت نہیں‌ہورہی یہاں‌محفل پر لکھنے کی ۔

---------
میں‌نے بھی صبح کہیں‌جانا تھا لیکن اب نہیں جا پائونگا
 
نیا پاکستان مبارک ہو۔۔۔ تمام معزول ججوں کو بحال، دفعہ 144 کو ختم کرنے اور گرفتاری سیاسی کارکن اور وکلاء کو رہا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
 
Top