فریب
محفلین
سمندر کے کنارے پر آج کچھ زیادہ ہی رش تھا اس کی وجہ کچھ بھی ہو مگر یہ ڈاکٹر افتخار راجہ کے لیے کچھ بہتر نہیں تھا۔ آج ان کی ملاقات کا دسواں دن تھا مگر روزانہ کی طرح سے مقام بدلا ہوا تھا۔۔ پہلی ملاقات کے دن سے ہی ان میں یہ طے پاگیا تھا کہ ہر روز نئی جگہ پر ہی ملاقات کی جائے گی۔۔۔۔ اج کے لیے سمندر کا کنارا بھی ڈاکٹر افتخار راجہ ہی کا مشورہ تھا۔۔۔ مگر اب ڈاکٹر صاحب اپنے اس مشورے پر خود ہی ناراض نظر آ رہے تھے۔۔۔ پچھلے دس دن کی ملاقاتوں کے باوجود ڈاکٹر صاحب کے لیے اس کی شخصیت ایک عجوبہ بنی ہوئی تھی۔۔۔ اب تک کی تمام ملاقاتوں میں اس نے ڈاکٹر صاحب کی کم و بیش سینکڑوں باتوں کا جواب دیا ہو کا مگر پھر بھی کچھ تو ایسا ضرور تھا جہاں تک ابھی بھی ڈاکٹر صاحب کا خیال نہیں گیا تھا۔۔۔۔ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک دن ڈاکٹر صاحب حسب عادت اپنے کلینک میں مریضوں کو چیک کرنے میں مصرف تھے اور ایک مریض کو چیک کرنے کے بعد جب اگلے مریض کا نمبر پکارا گیا تو یہ اس نئیے مریض کو دیکھ کر ڈاکٹر صاحب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔۔۔۔۔۔ یہ مریض کوئی اور نہیں ان کا سب سے اچھا دوست نبیل تھا۔۔۔۔ نبیل جس کو بظاہر کوئی بھی بیماری نہیں تھی مگر پھر بھی کچھ تھا جس کی وجہ سے وہ روز بروز اپنے آپ میں کچھ تبدیلیاں ہوتی محسوس کر رہا تھا۔۔۔۔ اب نہ تو وہ اپنے بلاگ کو وقت دیتا تھا اور نا ہی urduweb پر اس کی post نظر آتیں تھیں کچھ بھی کرنے کو اس کا دل نہیںکرتا تھا۔۔۔ ہر طرح کے ٹیسٹ کروا چکا تھا مگر کچھ بھی نہیں تھا جو ایبنارمل ہوتا۔۔ اسی لیئے وہ آج اپنے دوست ڈاکٹر افتخار راجہ کے پاس ایا تھا جس کے شہر کے ایک مشہور ڈاکٹر تھے نفسیاتی امراض کے۔۔۔ اور اب مسمسل دس دن سے وہ مختلف جگہوں پر مل رہے تھے اور روزانہ ڈاکٹر صاحب نبیل سے سوالات کرتے اور نبیل ان کا جواب دیتے تھے مگر اج دسویں دن جب ڈاکٹر صاحب نبیل کے ہمراہ سمندر کے کنارے آئے تو ان کو وہاں رش دیکھ کر اپنے مشورے پر کچھ افسوس ہوا۔۔۔ مگر اب کیا بھی کیا جا سکتا تھا اگیے تھےاسی لیے کسی سکون والی جگہ کی تلاش میں ایک سمت کو چل دیے ایسے میں ان کے سامنے سے خواتین کا ایک گروہ گزرا ۔ نبیل جو کہ پہلے کچھ خاموش سا تھا اچانک ہی تھر گیا اور اس کی نظر ان خواتیں کا تعاقب کرنے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب لوگوں اور خاص کر کے نبیل بھائی اور افتخار بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ ایک تو لکھنا نہیں آتا اور دوسرا آپ لوگوں کے نام استعمال کئیے ہیں
آپ سب لوگوں اور خاص کر کے نبیل بھائی اور افتخار بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ ایک تو لکھنا نہیں آتا اور دوسرا آپ لوگوں کے نام استعمال کئیے ہیں