29342d1269930302t-qaafia_19-%5B-tay-%5D.jpg
 
CleanTouch Urdu Dictionary

یہ انٹرنیٹ سے فری مل جاتی ہے، ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیجئے۔
اس میں یہ سہولیات شامل ہیں:
انگریزی سے اردو
اردو سے انگریزی
ہم قافیہ الفاظ
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
محمد اسامہ سَرسَری
جزاکم اللہ خیرا جناب عالی مقام۔
آپ کی اس رہنمائی سے دل باغ باغ ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ان پرخلوص مہربانیوں کے بدلے دونوں جہاں کی خیریں اور عافیتیں نصیب فرمائے۔ آمین!
 
بہت شکریہ محمد اسامہ سَرسَری صاحب ۔۔۔

میرے پاس تو یہ ڈکشنری ٹھیک چل رہی ہے۔

آپ کو دل کی بات بتاؤں! قوافی جمع کرنے یا نہ کرنے کی ترجیحات اپنی اپنی ہیں۔ ان سے آپ کو مضامین سوجھ سکتے ہیں، باقی کے عناصر تو آپ خود بہم پہنچائیں گے نا! میں قوافی کی فہرست بندی نہیں کرتا، فکری رو میں جو سوجھ گیا سو سوجھ گیا۔

یوں کہہ لیجئے کچھ نہ ہونے سے کچھ نہ کچھ ہونا بہتر، تاہم ان پر تکیہ نہ کیجئے گا۔
 
ضرور ان شاء اللہ۔
میں اسے اپنے فائدے کے لیے کم اور ایک الگ نوعیت کا کام ہونے کے حوالے سے کر رہا تھا، مگر الحمدللہ اس دھاگے کی بدولت پہلے ایک صاحب نے رہنمائی فرمائی اب آپ کی رہنمائی سے تو لگ رہا ہے کہ اس کام کو مزید آگے بڑھانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔
 
Top