تعمیلِ ارشاد
اخبار کے سٹی ایڈیٹر نے ایک بار فون پر ایک قصبے کے نامہ نگار کو جھاڑ پلائی۔۔
‘‘بھئی آپ جو بھی رپورٹیں بھیجتے ہیں ان میں سے اکثر نام مقامات گول کر جاتے ہیں۔۔آپ ہر رپورٹ میں نام اور مقام ضرور لکھا کریں۔۔‘‘
‘‘جی بہت بہتر۔۔‘‘قصباتی نامہ نگار نے کہا۔۔
اگلی رپورٹ کچھ یوں تھی۔۔
‘‘گزشتہ رات آسمانی بجلی سے مقامی زمین دار اللہ بخش کا ڈیرہ جل کر تباہ ہو گیا ہے۔۔تین بھینسیں جل کر مر گئی ہیں جن کے نام بھوری اور ۔۔۔اللہ وسائی تھے۔۔ایک کتا بھی ہلاک ہو گیا۔۔اسے ٹمی کہا جاتا تھا۔۔اس کے علاوہ ایک گدھا اور آٹھ مرغیاں بھی ہلاک ہو گئیں جن کے نام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔۔‘‘