آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شاکرالقادری

لائبریرین
‘‘کرائے پر ایک مکان کی ضرورت ہے جو اتنا تنگ نہ ہو کہ آئے دن بیوی جھگڑ کر میکے چلی جائے اور نہ اتنا کشادہ ہو کہ آئے دن ساس رہنے چلی آئے۔۔

ھی ھی ھا ھا
 
عمر سیف

محفلین
ایک دیہاتی سڑک پر چل رہا تھا کہ ایک سپاہی نے اسے روک لیا۔
‘ تمھارا اسم شریف؟ ‘
دیہاتی چُپ رہا۔ سپاہی پھر بولا۔
‘ تمھارا اسم شریف کیا ہے؟ ‘
دیہاتی نے ڈرتے ڈرتے کہا۔
‘ جناب اسم شریف تو مجھ کو یاد نہیں، اگر کہیں تو درود شریف سنا دیتا ہوں ‘۔
 
نوید ملک

محفلین
پاگل
ماہرِ نفسیات تازہ تازہ صحت یاب ہوئے پاگل سے کہتا ہے مبارک ہو تم ٹھیک ہو گئے ہو ۔
ٹھیک پاگل: کیا فائدہ ایسے ٹھیک ہونے کا اچھا بھلا پہلے فرانس کا صدر تھا ۔ :lol:

ایک صاحب پاگل خانے کے دورے پر گئے وہاں سب پاگل خیالی موٹر سائیکل چلا رہے تھے اور منہ سے “ ہینگ ہینگ “ کی آوازیں نکال رہے تھے ، ایک کونے میں ایک گم سم سا فلسفیانہ سٹائل والا پاگل کھڑا تھا ، صاحب نے سوچا یہ پاگل نہیں لگتا چلو بات کر کے دیکھتے ہیں ۔۔ پوچھا جناب آپ پاگل ہو ، جواب ملا نہیں ۔ پھر یہاں کیا کر رہے ہو ۔ فلسفی پاگل بولا چلے جاتے ہیں بیٹھو پیچے
“ ہینگ ہینگ “ “ ہینگ ہینگ “ “ ہینگ ہینگ “ :lol: :lol:

ایک ملک کا وزیرِ اعظم پاگل خانے کے دورے پہ گیا ، وہاں ایک پاگل نے اس سے پوچھا تم کون ہو ، وزیرِ اعظم صاحب اکڑ کر بولے میں وزیرِ اعظم ہوں ۔
پاگل لاپروائی سے بولا نیا نیا جب میں آیا تھا میں بھی یہی کہتا تھا :lol: :lol: :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ایک دوست دوسرے کو اپنی بہادری کا قصہ سنا رہا تھا

کل میں نے شیر کو گھونسا مار کر ہلاک کر دیا، گینڈے کو ٹکر مار کر گرا دیا اور ہاتھی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

پھر کیا ہوا، دوسرے نے پوچھا

پھر کھلونے والی دکان کے مالک نے مجھے اٹھا کر پٹخ دیا۔ :cry:
 
نوید ملک

محفلین
مولوی صاحب (بچے سے): پڑھو بیٹا! ح سے حلوا۔ ہاں بیٹا حلق سے نکالو ۔ "ح سے حلوا۔"

ماں گھبرا کر اندر داخل ہوئی اور بولی: "مولوی جی! آپ بچے کے حلق سے حلوا نہ نکلوائیں میں ابھی بنا کر بھیجتی ہوں۔"

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب مچھلی کے شکار سے واپس آئے اور اگلے دن اپنے مختلف دوستوں کو مختلف وزن بتا رہے ہیں، کسی کو کہا میں 4 کلو کی مچھلی پکڑی اور کسی کو 24 کلو کی بتایا، غرض کہ ہر کسی کو مختلف وزن بتایا۔ ان کی بیوی نے کہا کہ یہ آپ کیا کرتے ہیں؟ کسی کو کچھ اور کسی کو کچھ تو کہنے لگے میں دوست دیکھ اتنا ہی وزن بتاتا ہوں جتنا کہ وہ یقین کر لے۔
 
عمر سیف

محفلین
ڈاکٹر ایک باتونی عورت سے:
آپ کو کوئی بیماری نہیں بس آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔
عورت:
لیکن میں زبان تو دیکھیں !!!
ڈاکٹر:
اسے بھی آرام کی ضرورت ہے۔
:D :D
 
پاکستانی

محفلین
شمشاد نے کہا:
ایک صاحب مچھلی کے شکار سے واپس آئے اور اگلے دن اپنے مختلف دوستوں کو مختلف وزن بتا رہے ہیں، کسی کو کہا میں 4 کلو کی مچھلی پکڑی اور کسی کو 24 کلو کی بتایا، غرض کہ ہر کسی کو مختلف وزن بتایا۔ ان کی بیوی نے کہا کہ یہ آپ کیا کرتے ہیں؟ کسی کو کچھ اور کسی کو کچھ تو کہنے لگے میں دوست دیکھ اتنا ہی وزن بتاتا ہوں جتنا کہ وہ یقین کر لے۔

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: خوب
 
نوید ملک

محفلین
بیوی (دوکاندار سے): “ مجھے شوہر کیلئے کلف لگے کالر چاہئیں“
دوکاندار : نمبر بتائیے۔
بیوی : “ نمبر تو خیر مجھے یاد نہیں لیکن میرا ہاتھ اس کی گردن پر پورا آتا ہے “
 
عمر سیف

محفلین
اخبار کے ایڈیٹر نے سب ایڈیٹر سے کہا:
“ یہ تم نے کیا سُرخی بنائی ہے؟ بیوی میں دھماکہ؟؟“۔
سب ایڈیٹر نے مؤدب لہجے میں جواب دیا:
“ جناب میں نے تو خبر کو آسان الفاظ میں لکھا ہے“۔
“ خبر کے اصل الفاظ کیا ہیں“۔ ایڈیٹر نے پوچھا تو سب ایڈیٹر نے جواب دیا:
“ ۔۔۔۔۔۔۔ میاں والی میں دھماکہ ۔۔۔۔!!!!!!“۔
 
پاکستانی

محفلین
ضبط نے کہا:

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

واہ بہت خوب ضبط بھیا مزا آ گیا
اسی خوشی میں ایک اور ہو جائے
 
عمر سیف

محفلین
ایک صاحب نے پینٹنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی اپنے دوستوں کو فخر سے بتایا:
“ یار میں نے ایک ایسی چیز پینٹ کی ہے جسے آرٹ کالج والوں نے اپنے مین گیٹ پر آویزاں کیا ہے“۔
“ اچھا کس طرح کی پینٹنگ تھی وہ؟“۔ دوست نے حیران ہو کر پوچھا۔
ان صاحب نے فخریہ انداز میں کہا:
“ ایک بورڈ تھا جس پر تیر کا نشان بنا تھا اور لکھا تھا کہ پارکنگ اس طرف ہے“۔
 
نوید ملک

محفلین
ضبط نے کہا:
اخبار کے ایڈیٹر نے سب ایڈیٹر سے کہا:
“ یہ تم نے کیا سُرخی بنائی ہے؟ بیوی میں دھماکہ؟؟“۔
سب ایڈیٹر نے مؤدب لہجے میں جواب دیا:
“ جناب میں نے تو خبر کو آسان الفاظ میں لکھا ہے“۔
“ خبر کے اصل الفاظ کیا ہیں“۔ ایڈیٹر نے پوچھا تو سب ایڈیٹر نے جواب دیا:
“ ۔۔۔۔۔۔۔ میاں والی میں دھماکہ ۔۔۔۔!!!!!!“۔
بہت اچھے :lol: :lol: :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top