آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باسم

محفلین
پنجابی اور پٹھان میں پانی کی تذکیر اور تانیث میں جھگڑا ہوجاتا ہے
پنجابی کہتا ہے: پانی بہتا ہے
پٹھان کہتا ہے : پانی بہتی ہے
آخر دونوں میں طے پاتا ہے کہ ایسے شخص سے مسئلہ حل کرواتے ہیں اردو جسکی مادری زبان ہو
دہلی والے کے پاس جاتے ہیں اور مسئلہ بتاتے ہیں
دہلی والا کہتا ہے : پانی بہتا ہے نہ بہتی ہے
پانی تو بہے ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ایک پٹھان اور ایک پنجابی کچھ دنوں کے لیے ہمسفر ہوئے۔ پہلے پڑاؤ پر کھانا منگوایا گیا تو پنجابی نے سوچا کہ صحت کے لحاظ سے خان صاحب تو ماشاء اللہ خاصے خوش خوراک لگتے ہیں، میں تو بھوکا رہ جاؤں گا، تو کھانا شروع کرتے ہی پنجابی نے پوچھا “ خان صاحب آپ کے والد صاحب کیسے فوت ہوئے؟“

اب جو خان صاحب نے رقت آمیز لہجے میں بتانا شروع کیا تو اتنے میں پنجابی سیر ہو کر کھانا کھا چکا۔

اگلے دن پھر وہی ہوا اور پنجابی نے پوچھا “ خان صاحب آپ کی والدہ کا کیسے انتقال ہوا؟“

خان صاحب نے پھر اسی رقت آمیز لہجے میں بتانا شروع کیا تو اتنے میں پنجابی پھر سیر ہو کر کھانا کھا چکا۔

تیسرے دن خان صاحب کو خیال آیا کہ یہ تو میرے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔ تو تیسرے دن کھانے پر پنجابی کے سوال کرنے سے پہلے ہی خان صاحب نے پوچھ لیا “ خوچہ تمہارا والد کیسے فوت ہوئی؟“

پنجابی بولا “ کیسے کیا خان صاحب دل کا دورہ پڑا، فوت ہو گیا، چھوڑو اس بات کو، کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے، کھانا کھاؤ۔“
 
جیہ

لائبریرین
دکاندار
میں آپ سے پچھلے تین دن سے کہہ رہا ہوں کہ ہم سکھوں کو چیزیں نہیں بیچتے اور تم روزانہ حلیہ بدل کر خریداری کے لئے چلے آتے ہو۔

سردار جی
چلو میں آئندہ نہیں آؤں گا، مگر آپ یہ تو بتائیں کہ آپ کو یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ میں سکھ ہوں؟

دکاندار:
جسے تم روزانہ الماری سمجھ کر خریدنے کی کوشش کرتے ہو وہ اصل میں فریج ہے۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ایک سکھ بہت پریشان ہو کر ۔۔اپنے دوست سے کہتا ہے

یار مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی

کہ میری بہن کے دوبھائی ہیں

اور میرا ایک ہے
 
عمر سیف

محفلین
جیہ نے کہا:
دکاندار
میں آپ سے پچھلے تین دن سے کہہ رہا ہوں کہ ہم سکھوں کو چیزیں نہیں بیچتے اور تم روزانہ حلیہ بدل کر خریداری کے لئے چلے آتے ہو۔

سردار جی
چلو میں آئندہ نہیں آؤں گا، مگر آپ یہ تو بتائیں کہ آپ کو یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ میں سکھ ہوں؟

دکاندار:
جسے تم روزانہ الماری سمجھ کر خریدنے کی کوشش کرتے ہو وہ اصل میں فریج ہے۔
:)
 
عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
ایک پٹھان اور ایک پنجابی کچھ دنوں کے لیے ہمسفر ہوئے۔ پہلے پڑاؤ پر کھانا منگوایا گیا تو پنجابی نے سوچا کہ صحت کے لحاظ سے خان صاحب تو ماشاء اللہ خاصے خوش خوراک لگتے ہیں، میں تو بھوکا رہ جاؤں گا، تو کھانا شروع کرتے ہی پنجابی نے پوچھا “ خان صاحب آپ کے والد صاحب کیسے فوت ہوئے؟“

اب جو خان صاحب نے رقت آمیز لہجے میں بتانا شروع کیا تو اتنے میں پنجابی سیر ہو کر کھانا کھا چکا۔

اگلے دن پھر وہی ہوا اور پنجابی نے پوچھا “ خان صاحب آپ کی والدہ کا کیسے انتقال ہوا؟“

خان صاحب نے پھر اسی رقت آمیز لہجے میں بتانا شروع کیا تو اتنے میں پنجابی پھر سیر ہو کر کھانا کھا چکا۔

تیسرے دن خان صاحب کو خیال آیا کہ یہ تو میرے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے۔ تو تیسرے دن کھانے پر پنجابی کے سوال کرنے سے پہلے ہی خان صاحب نے پوچھ لیا “ خوچہ تمہارا والد کیسے فوت ہوئی؟“

پنجابی بولا “ کیسے کیا خان صاحب دل کا دورہ پڑا، فوت ہو گیا، چھوڑو اس بات کو، کھانا ٹھنڈا ہو رہا ہے، کھانا کھاؤ۔“
:)
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ اور ماوراء ہاتھ میں فیتہ لیے گھر کے لان میں کھڑی تھیں کہ لان کے وسط میں گڑے ہوئے پول کی اونچائی ناپ سکیں۔ پول اونچا تھا اور انہیں سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ اس کو کیسے ناپیں۔

اتنے میں حجاب کا ادھر سے گزر ہوا تو انہوں نے اپنی مشکل حجاب کو بتائی۔ حجاب نے پول کو سوراخ سے نکالا، زمین پر لٹایا اور فیتے سے ناپ کر بولی یہ ساڑھے تین میٹر ہے۔ پول کو دوبارہ سوراخ میں کھڑا کیا اور علیک سلیک کے بعد رخصت ہوئیں۔

سارہ اور ماوراء پہلے تو حیران کھڑی رہیں پھر ماوراء بولی یہ حجاب بھی عجیب ہے ہم اونچائی ناپنا چاہ رہے تھے یہ لمبائی بتا کر چلی گئی۔
 
فرذوق احمد

محفلین
شمشاد نے کہا:
farzooq ahmed نے کہا:
شمشاد بھائی آپ بھی کمال ہیں ۔۔۔۔۔فریج کوالماری سمجھ رہیں ہیں :p :p :p :p :p :wink: :wink:

کاکا بھول گئے، تین دن تک تم کوشش کرتے رہے الماری خریدنے کی، جب میں نے نہیں بیچی تو اب الٹا مجھے کہہ رہے ہو۔ :wink:

لو جی یہ کب کا واقع ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلے تو میں نے کہا ہے نہ :p :D :p
 
F@rzana

محفلین
ہاہا ہاہا ہا ہاہاہا

مزیدار ہیں پچھلے صفحات :lol:

فرذوق بھائی، شمشاد بھائی کیسے ہیں؟

اور یہاں کیاyou you, me me ہورہی ہے بھئی :shock:
 
شمشاد

لائبریرین
اچھے ہیں، بہت شکریہ آپ کا۔

او ہو آپ کا نام تو کبھی زیرِ بحث ہی نہیں آیا، ڈھونڈتا ہوں کچھ۔ :wink:
 
فہیم

لائبریرین
مشتاق احمد یوسفی کی کتاب
زرگ۔۔۔۔زشت
سے ماخوذ

خان سیف الملوک خاں کی زبانی:

میرا دادا خان غلام قادر خان شیر دل اور غیرت مند پٹھان تھا۔ ایک دفعہ کسی کام سے دَرّہ گیا۔ وہاں ایک حجرے کے سامنے چارپائی پر شمروز خاں چادر تانے قیلولہ کررہا تھا۔ مہمند قبیلے کا سردار اور قدیم شناسا تھا۔ میرے دادا نے سلام کیا مگر اس نے لیٹے لیٹے ہی پخیر راغلے! کہہ کر مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھادیا۔ قبائلی آداب کے مطابق تعظیم کو نہ اٹھا۔
میرا دادا اس ہتک سے بہت کبیدہ خاطر ہوا۔ اس کے دو ماہ بعد کا ذکر ہے۔ بارش کے دن تھے۔ دادا غلام قادر خان کچّی سڑک پر کھڑا خوانین سے ہنس بول رہا تھا کہ سامنے سے شمروز خان کیچڑ میں پھچاپھچ کرتا، آتا ہوا دکھائی دیا۔ دادا وہیں چادر اوڑھ کر کیچڑ میں لیٹ گیا۔ لوگوں نے پوچھا غلام قادر خان خیر تو ہے؟ دادا نے جواب دیا۔ اس کا خانہ خراب ہو۔ شمروز خان نے مجھ سے لیٹے لیٹے ہاتھ ملایا تھا۔ میں بھی لیٹے لیٹے ہی ملاؤں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی یہ اقتباس آپ نے “ آؤ ہنسیں “ میں کہاں لکھ دیا؟ یہ تو بڑے پائے کی تحریر ہے۔ اور ہاں اس میں

۔۔۔۔۔۔۔۔ دادا غلام قادر خان کچّی سڑک پر کھڑا خواتین سے ہنس بول رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

خواتین نہیں خوانین ہے، خوانین یعنی کہ خان کی جمع۔
 
جی شمشاد بھائی میں بھی اس کو یہاں لکھتے ہوئے ہچکچارہا تھا۔ لیکن پھر بھی لکھ دیا۔
آپ کے مطابق اس کی جو جگہ ہونی چاہیے آپ اسے وہاں منتقل کردیں۔

اور واقعی میں نے غلطی میں خوانین کو خواتین لکھ دیا :oops:

میں اس کو درست کردیتا ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم میرا خیال ہے کہ آپ ہی اسے “ میری ڈائیری کا ایک ورق “ میں دوبارہ پوسٹ کر دیں۔
 
باسم

محفلین
ڈاکیا بچے سے:
ابو گھر پر ہیں؟
بچہ: دفتر گئے ہیں
امی ہیں؟
بازار گئی ہیں
بڑے بھائی ہیں؟
میدان میں کھیلنے گئے ہیں
ڈاکیا غصہ سے:
تو تم گھر میں کیا کررہے ہو؟
بچہ معصومیت سے :
میں بھی دوست کے گھر آیا ہوا ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top