آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
باسم نے کہا:
ڈاکیا بچے سے:
ابو گھر پر ہیں؟
بچہ: دفتر گئے ہیں
امی ہیں؟
بازار گئی ہیں
بڑے بھائی ہیں؟
میدان میں کھیلنے گئے ہیں
ڈاکیا غصہ سے:
تو تم گھر میں کیا کررہے ہو؟
بچہ معصومیت سے :
میں بھی دوست کے گھر آیا ہوا ہوں
زبردست :lol:
 

جیہ

لائبریرین
ملا نصیرالدین نے ایک بکری چرائی۔ اسے ذبح کرکے سارا گوشت غریبوں میں بانٹ دیا۔

کسی نے پوچھا تم کو کیا فائدہ ہوا کہ چوری کی بکری خیرات کر دی۔

ملا نے جواب دیا: دیکھو چوری حرام ہے اور خیرات کرنا ثواب۔ میں نے خیرات سے چوری کا گناہ دھولیا اور بکری کی چمڑی اور سر میرا منافع :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دن ملا نصیر الدین حکیم صاحب کے پاس گئے اور اپنی نبض دکھا کر پوچھا “ کیا آپ بتا سکتے ہیں مجھے کیا بیماری ہے؟“

حکیم صاحب نے نبض دیکھ کر کہا تمہیں بھوک کی بیماری ہے، آؤ میرے ساتھ کھانا کھا لو۔

ملا کھانا کھا کر رخصت ہوئے بولے میرے گھر میں اور بیماری کے چند اور مریض بھی ہیں، ابھی انہیں آپ کے پاس بھیجتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب، رضوان، ظفری، شمشاد، قیصرانی اور چند اور دوست بیٹھے گپیں ہانک رہے تھے کہ رضوان نے محب سے گانے کی فرمائش کی۔ پہلے تو محب نے ٹال مٹول کرنا چاہی، بالآخر گانا سنانے پر راضی ہو گئے۔ ابھی گانے کے بول شروع ہی کیئے تھے کہ نقلی دانت گر گئے۔ انہوں نے اٹھا کر لگائے، گانا شروع کیا، دانت پھر گر گئے، کئی دفعہ ایسا ہوا، تو ظفری بولے ارے یار گانا بھی سناؤ گے کہ کیسٹیں ہی بدلتے رہو گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
شازیہ فرزانہ سے “ میں نے اپنے دشمن کے دانت کٹھے کر دیئے۔“

“ ارے بھئی تم تو بہت بہادر ہو۔ لیکن یہ تو بتاؤ دشمن کے دانت کٹھے کیسے کیئے؟“ فرزانہ نے پوچھا۔

“ کٹھی املی کھلا کے۔“ شازیہ نے جواب دیا۔
 

عیشل

محفلین
ایک صاحب اپنی دوست کے سامنے اپنی بیگم کے خلاف بھڑاس نکال رہے تھے
“کبھی کبھی اسکی اوٹ پٹانگ حرکات اور باتوں کو سن کر میرا دل چاہتا ہے کہ اسے اُٹھا کر اوپر والی منزل سے نیچے پھینک دوں مگر مصیبت یہ ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔“
کیوں؟؟ دوست نے پوچھا
یقینا اسکا وزن زیادہ ہوگا۔
نہیں ۔ان صاحب نے چڑ کر کہا۔
“سوچتا ہوں اگر وہ بچ گئ تو۔۔۔۔۔۔۔۔“
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
شازیہ فرزانہ سے “ میں نے اپنے دشمن کے دانت کٹھے کر دیئے۔“

“ ارے بھئی تم تو بہت بہادر ہو۔ لیکن یہ تو بتاؤ دشمن کے دانت کٹھے کیسے کیئے؟“ فرزانہ نے پوچھا۔

“ کٹھی املی کھلا کے۔“ شازیہ نے جواب دیا۔

:)
 

عمر سیف

محفلین
عیشل نے کہا:
ایک صاحب اپنی دوست کے سامنے اپنی بیگم کے خلاف بھڑاس نکال رہے تھے
“کبھی کبھی اسکی اوٹ پٹانگ حرکات اور باتوں کو سن کر میرا دل چاہتا ہے کہ اسے اُٹھا کر اوپر والی منزل سے نیچے پھینک دوں مگر مصیبت یہ ہے کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔“
کیوں؟؟ دوست نے پوچھا
یقینا اسکا وزن زیادہ ہوگا۔
نہیں ۔ان صاحب نے چڑ کر کہا۔
“سوچتا ہوں اگر وہ بچ گئ تو۔۔۔۔۔۔۔۔“
:D :D
 

جیہ

لائبریرین
ایک چرواہا اپنا ریوڑ لے کر جا رہا تھا کہ ایک آدمی کا ادھر سے گزر ہوا۔ کہنے لگا اگر میں بتا دوں کہ یہ کتنی بھڑیں ہیں تو کیا میں ایک بھیڑ لے سکتا ہوں۔

چرواہا بولا چلو تمہاری بات مان لیتا ہوں۔

وہ آدمی فوراً بولا یہ 381 بھیڑیں ہیں۔ اور جلدی سے ایک بھیڑ اٹھا کر گردن پر رکھ لی۔

چرواہا بولا اگر میں بتا دوں تم کون ہو تو یہ واپس کر دو گے؟

وہ بولا “ ہاں “

چرواہا کہنے لگا تم فلسفی ہو۔

تم نے کیسے پہچانا، فلسفی نے پوچھا۔

چرواہا بولا “ پہلے یہ کتا نیچے رکھو پھر بتاتا ہوں۔“
 

جیہ

لائبریرین
ایک انجینئر گلگت کے علاقے میں سٹرک بنانے کے کام کی نگرانی کر رہا تھا سردی کا موسم تھا۔ برف گر رہی تھی ۔ درجہ حرارت صفر سے بھی دس درجے کم تھا۔
یکایک انجینئر نے اپنے افسر سے کہا اسے اپنا کوٹ لینے کے لئے جانا ہے ۔
افسر نے پوچھا ۔’’کوٹ آپ کہاں چھوڑ آئے ؟‘‘
انجینئر نے کہا ۔کراچی میں ۔
 

جیہ

لائبریرین
ایک شخص اپنے دفتر میں بیٹھا مسلسل کچھ لکھ رہا تھا ۔اس کا دوست اسے ملنے آیا ، تب بھی وہ اپنے حساب میں غرق رہا ، دوست نے حیرت سے پوچھا ۔
’’یہ کیا لکھ رہے ہو بھئی ؟‘‘
’’کچھ نہیں یار !دراصل میری بیوی آج کل ڈائٹنگ کر رہی ہے ۔ اس کا وزن ہفتے میں چار پونڈ کے حساب سے گھٹ رہا ہے ۔ اس کا پورا وزن ایک سو اڑسٹھ پونڈ ہے ۔ میں حساب لگا رہا ہوں کہ اگر چودہ ماہ تک اسی طرح گھٹتا رہا تو بیوی سے نجات مل جائے گی
 

سارہ خان

محفلین
سردار بلدیو سنگھ سڑک کے کنارے چلا جارہا تھا اچانک جب اس نے ایک دیوار پر لکھا ہوا دیکھا


“پڑھنے والا گدھا “


سردار بلدیو سنگھ کو پڑھ چکنے کے بعد بہت غصہ آیا کہ چونکہ میں نے یہ تحریر پڑھی ہے سو اب میں گدھا ہوں۔
بدلہ لینے کی ٹھانی ۔
دکان پر گئے سفید چونا، بالٹی ، کالا رنگ خریدا اور واپس آکر پہلے والی تحریر پر سفید چونا پھیر کر صاف کر دیا ۔ اب اس پر بڑی خوش خطی سے تحریر کیا


“لکھنے والا گدھا “
 

سارہ خان

محفلین
بادشاہ نے درباری مسخرے سے آتے ہی کہا
اچھا ہوا تم آگئے میرے دل اس وقت کسی مسخرے سے گفتگو کرنے کو چاہ رہا تھا
مسخرے نے جواب دیا
بادشاہ سلامت میں بھی یہی سوچ کر آپ کے پاس آیا ہوں ۔۔۔
:):)
 

نوید ملک

محفلین
سردار اپنے بیٹے سے : تمہارے رزلٹ کا کیا بنا ؟ ۔ بیٹا :میڈم کہتی ہے اس کلاس میں ایک سال اور لگانا پڑے گا ۔ سردار: پھر ٹھیک ہے سال چاہے تین چار لگ جائیں پر فیل نہیں ہونا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top