آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
F@rzana نے کہا:
مدد

ایک شخص اپنے ایک مالدار دوست کے ساتھ بازار گیا چیزیں دیکھ کر دل للچا گیا،
مالدار دوست سے بولا مجھے سو پونڈ کا سامان بہت ضروری خریدنا ہے، کیا تم میری مدد کروگے؟

دوست بولا کیوں نہیں ضرور کروں گا،

اس نے جیب میں ہاتھ ڈالا پچاس پینی نکالے اور اس کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا۔ ۔ ۔

یہ لو بس کا کرایہ، گھر جاؤ اور اپنا بٹوا لے آؤ۔
سردار ہوگا :D
 

عمر سیف

محفلین
ایک عورت پر سکتہ طاری ہوگیا۔ لوگ اسے مردہ سمجھ کر قبرستان لے گئے۔ رستے میں اتفاق سے چارپائی کھمبے سے ٹکڑا گئی اور وہ عورت اٹھ کر بیٹھ گئی۔
کچھ عرصہ بعد وہ عورت سچ مچ مر گئی۔ جب لوگ اس کو دفنانے کے لیے قبرستان جا رہے تھے تو اس کا شوہر بار بار کہہ رہا تھا:
‘ کھمبے سے بچ کر چلو۔۔۔۔ کھمبے سے بچ کر چلو !‘۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک خاتون نجومی کے پاس گئی اور اپنا ہاتھ دکھایا۔
ہاتھ دیکھتے ہی نجومی کے ماتھے پر پسینہ آ گیا۔ اس نے پسینہ صاف کیا اور کہا:
“ خاتون! آپ تین ماہ بعد بیوہ ہونے والی ہیں“۔
عورت نے برجستہ کہا۔ “ یہ تو میں جانتی ہوں۔
آپ صرف یہ بتائیں کہ میں پکڑی جاؤں گی یا نہیں؟“۔
 

نوید ملک

محفلین
بہت خوب ضبط :lol: :lol: :lol:

چوہدری پرویز الہٰی کے چار بیٹے تھے ۔ رحمت الہٰی ، محبوب الہٰی ، برکت الہٰی ، منظور الہٰی ۔جب اسکے ہاں پانچواں بیٹا پیدا ہوا تو اس کی بیوی نے اسکا نام رکھا “ بس کرالہٰی“
 

نوید ملک

محفلین
ایک بادشاہ نے اعلان کروایا کہ مجھے مزیدار سا پھل کھلایا جائے لیکن اگر پھل کھا کر مزا نہ آیا تو وہ پھل لانے والے کو ثابت نگلنا پڑے گا ، پہلے ایک مسلمان آیا وہ آڑو لایا تھا ، بادشاہ نے کھایا اسے اچھا نہ لگا ، مسلمان ثابت نگل گیا اسے ، پھر ایک عیسائی آیا وہ سیب لایا ، بادشاہ کواچھا نہ لگا وہ بھی ، جب وہ نگلنے لگا تو پہلے تو رویا پھر ہنسنے لگا ، بادشاہ نے وجہ پوچھی تو بولا رویا اس بات پہ کہ میں یہ سیب کیسے نگلوں گا اور ہنسا اس لئے کہ پیچھے ایک سکھ بچارا تربوز لیکر آ رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سردار کے گھر پر کسی دوسرے سردار نے فون کیا،سردار جی بولے:ھیلو،کون بول رہا ھے؟
دوسرے سردار جی بولے:میں بول رہا ہوں
پھلے سردار نے کہا: عجیب بات ہے،ایتھے وی میں بول رہا ہوں۔۔۔۔ :D
 

عمر سیف

محفلین
ایک کسان ماہرِ نفسیات کے پاس گیا اور کہنے لگا:
“ جناب آج کل میں برے برے خواب دیکھتا ہوں۔ رات میں خواب دیکھا کہ میں گدھا ہوں اور گھاس چر رہا ہوں“۔
“ کوئی فکر کی بات نہیں“۔ ماہرِ نفسیات نے کہا۔
“ خواب تو خواب ہے اس میں پریشانی کی کیا بات؟“۔
“ لیکن جناب جب صبح میں نے اپنی آنکھ کھولی تو میں نے اپنی چٹائی چبا ڈالی تھی“۔ کسان نے معصومیت سے کہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک سردار جی کلب میں تھے کہ ان کے موبائیل فون پر گھنٹی بجی۔ انہوں نے فورا ہی گھنٹی کے جواب میں کہا “ اؤئے تمہیں کیسے پتہ کہ میں یہاں ہوں۔“
 

نوید ملک

محفلین
ضبط نے کہا:
ایک کسان ماہرِ نفسیات کے پاس گیا اور کہنے لگا:
“ جناب آج کل میں برے برے خواب دیکھتا ہوں۔ رات میں خواب دیکھا کہ میں گدھا ہوں اور گھاس چر رہا ہوں“۔
“ کوئی فکر کی بات نہیں“۔ ماہرِ نفسیات نے کہا۔
“ خواب تو خواب ہے اس میں پریشانی کی کیا بات؟“۔
“ لیکن جناب جب صبح میں نے اپنی آنکھ کھولی تو میں نے اپنی چٹائی چبا ڈالی تھی“۔ کسان نے معصومیت سے کہا۔

:lol: :lol: :lol:
 

جیہ

لائبریرین
سردار کی کا ایس ایم ایس اپنے تمام کنٹیکٹس کو:

میرا موبائل نمبر چینج ہو گیا ہے ، آپ اسے نوٹ کریں پہلا نوکیا 3310 تھا اب سونی ایریکسن 750 ہے :lol:
 

نوید ملک

محفلین
ایک ہاتھی نے چیونٹی کو چھیڑا ، چیونٹی نے جا کر ہتھنی کو شکایت کرتے ہوئے کہا ، “ اے بہن اپنے میاں کو سمجھاؤ ورنہ مرد ہمارے گھر میں بھی ہیں “
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top