آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
تم یہ کیوں سمجھتے ہو کہ پولیس والے جنت میں نہیں جا سکتے؟ باپ نے بیٹے سے پوچھا۔
اس لیے کہ وہاں ان کے کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہو گا
-------------------------------------------------------------------------------------
شمشاد بھائی آپ کے لیے :p


ایک صاحب دوستوں کی محفل سے اٹھ کر رات گئے گھر پہنچے دوسرے دن دوستوں نے پوچھا -
ارے یار رات کو بھابی نے کچھ کہا تو نہیں؟
ان صاحب نے قدرے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا، کوئی خاص بات نہیں یہ سامنے کے دو دانت تو میں کئی دنوں سے نکلوانا چاہتا تھا


شمشاد بھائی سوری :lol:
-------------------------------------------------------------------------------------------
ایک آدمی کے گھر کے سامنے گدھا مرا پڑا تھا اس نے میونسپل کمیٹی والوں کو فون کیا
میرے گھر کے سامنے گدھا مرا پڑا ہے
جواب ملا،، دفن کردو،،
وہ آدمی کچھ دیر تک خاموش رہا ۔پھر جل کر بولا ،،دفن تو کرادیتا
مگر میں نے سوچا ،پہلے مرحوم کے خاندان والوں کو توخبر کر دوں
-------------------------------------------------------------------------------------------
ایک لمبی داڑھی والے مولوی صاحب سائیکل سے جا رہے تھے کہ ایک خاتون سے ٹکرا گئے وہ خاتون بولیں،، واہ مولوی صاحب،،اتنی لمبی داڑھی رکھے ہوئے ہیں اور دوسروں سے ٹکراتے پھر رہے ہیں
شرم نہیں آتی آپکو،،
وہ مولانا بولے ،،بیٹی معاف کرنا یہ داڑھی ہے بریک نہیںہ
 

الف عین

لائبریرین
بیٹا فرزوق۔ اس تانے بانے کا عنوان تو ٹھیک کر دو۔ اسے
آؤ ہنسیں
ہونا چاہئے
لطیفے اچھے ہیں لیکن سنے ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دو دوست لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے

ایک کہنے لگا کہ اتنی سردی تھی کہ ہم بات کرتے تو وہ منہ سے نکل کر جم جاتی، اسے گرم کرتے تو آواز آتی۔

دوسرا کہنے لگا یار کل میں نے کمپیوٹر پر Water ٹائپ کیا تو سکرین پر Ice لکھا ہوا تھا۔
:D :) :lol:
 

فرذوق احمد

محفلین
ایک کشتی میں دو پاگل سفر کر رہے تھے کہ کشتی میں سوراخ ہو گیا ۔اتنے میں ایک پاگل نے کشتی میں ایک سوراخ کر دیا ہے دوسے پاگل نے کہا
ابھے یہ کیا کر دیا ہے
پہلا پاگل بولا ابھے چپ یہاں سے پانی باہر چلا جائے گا :p
---------------------------------
مجھے پتا ہے میں خود ہی ہنسوں گا
 

تہپاک

محفلین
بہھہت اچھاے

اسسالام-آلایکئم
بہھہت اچھا ےلاتععفاے تھاے، تھانکس فہر سھارینگ
 

شمشاد

لائبریرین
تہپاک صاحب آپ کا پہلا خط اور وہ بھی اس عنوان کے تحت،

خیر خوش آمدید، لیکن ذرا تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف کروائیں۔

آپ کو اردو لکھنے میں مشکل تو ہو گی لیکن فکر نہ کریں جلد ہی سیکھ جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی یہ اپنی نوعیت کا انوکھا دھاگہ لگ رہا ہے کہ اس کا ناظم ہی کوئی نہیں۔
 

حجاب

محفلین
[align=right:1bcb00982a]ایک مولوی ،ایک پنڈت اور ایک پادری آپس میں گہرے دوست تھے۔ایک روز تینوں نے کشتی میں بیٹھ کر دریا سے مچھلی پکڑنے کا پروگرام بنایا۔شکار کے دوران جب کشتی بیچ دریا میں تھی تینوں کا دل کافی پینے کو چاہا۔
مولوی صاحب اُٹھے بسم اللہ کہا اور دریا کی سطح پر چلتے ہوئے گئے اور کافی کی ٹرے لے آئے ۔
تقریباً دو گھنٹے کے بعد کھانے کا وقت ہوا پادری صاحب اُٹھے یسوع کہا دریا کی سطح پر چلتے ہوئے گئے اور کنارے سے کھانا لے آئے۔
سہ پہر کی چائے لانے کا وقت ہوا تو پنڈت جی اُٹھے اور اوم کہہ کر دریا میں اتر گئے پر پانی پر قدم رکھتے ہی غوطے کھانے لگے مولوی اور پادری نے بڑی مشکل سے اُنہیں پانی سے باہر نکالا۔
پنڈت جی بہادر انسان تھے دو چار منٹ بعد پھر چائے لینے کے لئے پانی میں اُتر پڑے اوم کہہ کر دریا میں پاؤں رکھا اور بچاؤ بچاؤ کہنے لگے۔ملوی اور پادری نے ایک بار پھر اُنہیں پانی سے باہر نکالا۔
تیسری مرتبہ جب پنڈت جی چائے لانے کے لئے کمر بستہ ہوئے تو مولوی نے پادری سے کہا،
یار پادری صاحب پنڈت جی کو دریا میں اُبھرے پتھروں والا راستہ دکھاؤ ورنہ یہ ڈوبے بغیر نہیں مانیں گے۔
[/align:1bcb00982a]
 

سارا

محفلین
بے چارگی

محکمہ صحت کے ایک اعلا افسر دماغی امراض کے اسپتال کے معائنے کے دوران ایک مریض کے کمرے میں جھانک رہے تھے۔۔انہوں نے دیکھا کے مریض نے اچانک چھلانگ لگا کر پوزیشن لی اور اپنی انگلیوں کو پستول کے انداز میں ڈاکٹر پر تان لیا۔۔پھر اس نے منہ سے آواز نکالی۔۔‘‘ٹھاہ‘‘ ڈاکٹر زمین پر گر کر بے حس و حرکت ہو گیا اور مریض بڑے اطمینان کے ساتھ اپنے بستر پر جا کر لیٹ گیا۔۔
تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ مریض نے پھر فائرنگ شروع کر دی اور ڈاکٹر صاحب پھر مر گئے۔۔افسر نے دیکھا کہ پندرہ بیس منٹ کے دوران بے چارے ڈاکٹر کو پانچ چھ دفعہ مرنا پڑا۔۔بعد میں ان کی ملاقات ڈاکٹر سے ہوئی۔۔افسر نے‌ڈاکٹر سے کہا۔۔
آپ کو اتنی دفعہ مرنا پڑتا ہے آپ اپنا کام کیا خاک کر پاتے ہوں گے۔۔اس کو فائرنگ کرنے دیا کریں اور آپ اپنا کام کرتے رہا کریں۔۔
‘‘نہیں جناب! ‘‘ ڈاکٹر نے بے چارگی سے کہا۔۔
‘‘آپ کو معلوم نہیں اگر میں نہ مروں تو وہ کہتا ہے۔۔اوہو پستول خراب ہے۔۔پھر وہ جوڈو کراٹے کے داؤ آزمانے لگتا ہے۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
بے عزتی

‘‘تم نے پولیس والے کی بے عزتی کی ہے۔۔‘‘سارجنٹ نے غصے سے ملزم کو دیکھا اور پوچھا۔۔
‘‘کیا تم نے اسے جھوٹا کہا تھا ؟‘‘
‘‘جی ہاں۔۔‘‘
‘‘تم نے اسے چھچھورا کہا تھا؟‘‘
‘‘جی ہاں۔۔‘‘
‘‘تم نے اسے بھینگا‘ لنگڑا‘ احمق اور ناکارہ بھی کہا تھا ؟‘‘
‘‘جی نہیں۔۔‘‘ملزم نے سادگی سے جواب دیا۔۔‘‘جناب یہ باتیں تو اُس وقت مجھے یاد ہی نہیں آئی تھیں۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
سیاست دان

سیاستدانوں سے بھری ہوئی ایک بس بے قابو ہو کر ایک کھیت میں جا گھسی۔۔شور کی آواز سن کر ایک کسان فارم ہاؤس سے باہر نکلا اور ایک بڑھا گڑھا کھود کر سارے سیاستدانوں کو دفنا دیا۔۔دو دن بعد پولیس کا وہاں سے ذکر ہوا۔۔انہوں نے کسان سے بس کا معاملہ دریافت کیا۔۔
کسان نے تفصیل بتائی تو انسپکٹر نے پوچھا۔۔
‘‘کیا تمام سیاستدان مر چکے تھے ؟‘‘
کسان نے جواب دیا۔۔‘‘کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں‘ مگر آپ کو تو پتا ہے نا جناب‘ سیاستدان کتنا جھوٹ بولتے ہیں۔۔‘‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top