آئیں خواتین اپنے ساس اور نندوں کی تعریفوں کے پل باندھیں ۔۔۔۔؟:biggrin:

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ مستقبل کا تو مستقبل میں ہی پتا چلے گا نا کہ کتنی تعریف کے قابل ہیں وہ ۔۔۔:tongue:

عندلیب سسٹر پہلے اپنا تجربہ تو بتائیں نہ ۔۔۔:battingeyelashes:
 
عندلیب

محفلین
بہت سارے تجربے ہوئے ہیں سسرال میں کیا کیا بتاؤں ۔۔
پر ایک مشورہ ضرور دونگی ،سسرال میں جانے کے بعد کبھی کوئی بات ان کو بتانی نہیں چاہیئے خاص کر اپنے میکے کی باتیں تو بلکل نہیں ۔۔
چاہے کچھ بھی ہوجائے گھنی ہے کا طعنہ کیوں نا سننا پڑئے ۔۔
 
سارہ خان

محفلین
یہ مشورہ میں نے اپنی کزنز سے بھی سنا ہے ۔۔۔:worried:

میں اپنی بھابھی سے کہوں گی آ کر میری برائیاں لکھ جائیں ۔۔ اچھا موقع ہے ۔۔۔:grin:۔۔۔۔ پر مجھے پتا ہے وہ کہیں گی ایویں ہی اپنی نیکیاں تم کو کیوں دوں ۔۔۔:battingeyelashes:۔۔ میری تو حسرت ہی رہ گئی کبھی مجھ سے لڑ لیں وہ ۔۔۔ :happy:
 
اب سب آپ کی طرح پیاری نندیں‌تھوڑی نا ہوتیں ہیں ۔
ویسے سب نندیں اپنے آپ کو بھولا ہی سمجھتی ہیں‌:rollingonthefloor:
 
ماوراء

محفلین
میری ساس تو اتنی اچھی ہیں۔۔۔اتنی اچھی ہیں۔۔۔کہ ۔۔۔کہ۔۔۔۔ بس کیا بتاؤں ان کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔ :laugh: اور نند ہے ہی نہیں۔ :grin:
 
زینب

محفلین
ابھی سے برائی کروایئں گی آپ ہم سے ساس اور نندوں‌کی تو کہیں انہوں نے یہاں دیکھ لیا تو گھر میں گھسنے نہین دیں گی یہ کام بعد کے لیے اٹھا رکھتے ہین نا ہاہاہاہ
 
تعبیر

محفلین
عندلیب اسکی کچھ وضاحت کریں اور اگر بھائی نے پڑھ بھی لیا کو کہیے گا کہ میں نہیں جانتی کہ یہ کون ہے

سارہ۔۔۔آپ کی لڑائی بھابھی تو کیا کسی سے بھی نہیں ہو سکتی

ماوراء۔۔۔یہ حادثہ کب پیش آیا آپ کے ساتھ ہمیں تو خبر ہی نہیں ہوئی

میری ساس پچھلے سال ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں اب کیا تعریفیں کروں ان کی
بس اتنا کہنا چاہونگی کہ دنیا کی خوش قسمت خاتون امان حوا تھیں کیونکہ انکی کوئی ساس ہی نہیں تھیں
 
سارہ خان

محفلین
تعبیر سسٹر یہ کیسے ہو سکتا ہے ساس نہ ہوں ۔۔:grin: یہ ہو سکتا ہے کہ ان کی شادی سے پہلے ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں ہوں ۔۔ :)
 
تعبیر

محفلین
سارہ السلام علیکم اماں/بی بی حوا کی ساس کہاں تھیں بلکہ انکا اور باوا آدم کا تو کوئی والدیں بھی نہیں تھے
 
ماوراء

محفلین
ماوراء۔۔۔یہ حادثہ کب پیش آیا آپ کے ساتھ ہمیں تو خبر ہی نہیں ہوئی
ابھی مجھے بھی خبر نہیں ہوئی۔ شادی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کوئی حادثہ ہو گیا ہے۔:p :grin
میری ساس پچھلے سال ہی اللہ کو پیاری ہو گئیں اب کیا تعریفیں کروں ان کی
بس اتنا کہنا چاہونگی کہ دنیا کی خوش قسمت خاتون امان حوا تھیں کیونکہ انکی کوئی ساس ہی نہیں تھیں

:laugh:

میری امی کی بھی ساس نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے ہی اللہ کو پیاری ہو گئی تھیں۔:chatterbox:
 
تعبیر

محفلین
ابھی مجھے بھی خبر نہیں ہوئی۔ شادی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ کوئی حادثہ ہو گیا ہے۔:p :grin

:laugh:

میری امی کی بھی ساس نہیں تھیں۔ شادی سے پہلے ہی اللہ کو پیاری ہو گئی تھیں۔:chatterbox:

ماوراء میری ساس ابھی پچھلے سال ہی فوت ہوئی ہیں۔اللہ انکی مغفرت فرمائیں

ل و ل ۔۔ میں نے ٹھیک سے نہیں پڑھی پوسٹ میں سمجھی آپ اپنی ساس کو خوش قسمت کہہ رہی ہیں ۔۔۔:sick:

اف ساس کی ابھی سے اتنی دہشت ۔

ویسے یہ لفظ ہے ہی اتنا خطرناک کہ سانس ہی نکال دیتا ہے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

بوچھی نے کہا:
میاں جی کو مت آنے دیجئے گا ،، نظر تو تبھی پڑے گی ناں جب انکو پتا ہوگا :tongue:

آپ ذرا اپنے تجربات کھل ُ کر بیان کریں ناں ۔۔ مجھے سننے کو بڑا دل چاہ رہا ہے ۔ :battingeyelashes: کیا پتا کچھ نئی بات سیکھننے کو مل جائے ۔ :battingeyelashes:

بوچھی آوازیں لگا لگا کر ہمارا تو گلہ خشک ہو گیا پر عندلیب تو جھلک ہی نہیں دکھا رہیں

میں گانا گا کر بلاتی ہوں عندلیب کو

جھلک دکھلا جاااااااااااااااا
ایک بار آجا آجا اجا

ایک اور

اکھیان آڈیک دیاں دل واجاں ماردا
آجا عندلیبیا تینوں واسطہ اے محفل دا
آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں

عندلیب ڈرو مت ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
 
ف۔قدوسی

محفلین
السلام علیکم ارے واہ مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہاں سب کے دل اتنے بھرے ہوے ھیں ساس/نندوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔میں تو لکھ دیتی ھوں کہ میرے سسرال والے بہت اچھے لوگ ھیں۔۔۔ میری 3/2 نندوں کی شادی ہوچکی ہے اور 2 کنواری ہیں۔۔۔ایک کی عمر 14/15 ہے اور دوسری2/3 سال کی ہے دونوں بہت خوبصورت ہیں۔۔۔۔۔۔میری ساس بھی بہت خوبصورت ہے وہ جب پہلی بار ہمارے گھر آئ تو مجھے لگا کہ وہ میری نند ہے(پھر امی کے پوچھنے پر پتہ چلا کہ وہ میری ساس ھے)۔۔۔۔وہ سب بہت اچھے اخلاق والی ہیں۔۔۔۔۔خیر شادی کے بعد پتہ چلے گا کہ وہ کیسے لوگ ھیں؟ سب کہتے ہیں کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔۔۔
 
مرک

محفلین
ارے واہ فاطمہ:openmouthed:
اور میری تو سانس اور نندو کا پتہ ہی نہیں ہے کہاں ہوگی وہ اور کیسی ہوگی:wink:
 
Top