آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے ہاں تو غالباً یہ میتھی کلیجی میں ڈالی جاتی ہے۔واللہ اعلم! :)
یہی تو فرق ہے نا کراچی والوں میں اور ہم پنجابیوں میں۔ ۔۔ پالک میں بھی اچھی لگتی ہے تازہ میتھی۔
میتھی پکوڑوں میں بھی ڈالی جاتی ہے۔
میتھی اور بیسن اور گندم میں مختف مسالے ملا کر روٹی بھی بنائی جاتی ہے۔
اسی لئے تو کہا کہ نہ ہوئے آپ کے پڑوس میں احمد بھائی ورنہ میتھی کو ہر ڈش میں ڈال کر کھلا دیتے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرا تفصیل بتائیں کیا کیا باتیں ہوئیں؟

اور مذاکرات کیسے ہوئے اور مک مکا کیسے ہوا؟
روؤف بھائی کا مُک مُکا اس سے ایسے ہوا تھا کہ انھوں نے اپنے علاوہ مزید سو بندوں کو اپنا ڈر فارورڈ کرنا ہے تب جا کر خلاصی ہونی ہے۔
باقی تفصیل روؤف بھائی خود بتائیں گے۔ ہم کاہے کو دخل دیں بھلا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا تفصیل بتائیں کیا کیا باتیں ہوئیں؟

اور مذاکرات کیسے ہوئے اور مک مکا کیسے ہوا؟
میری بات چیت تو نہیں ہوئی تھی۔ لیکن رات کو سویا تو آدھی رات کے وقت خود پر بھاری پن محسوس ہوا۔ باوجود کوشش کے اٹھ نہیں پا رہا تھا۔ فوراً میرے ذہن میں وہی بات آئی جسے میں نے بھائی کا ڈرامہ کہا تھا۔ آیت الکرسی پڑھنے کی کوشش کی تو نہیں پڑھی جا رہی تھی۔ بس خدا خدا کر کے کسی طرح آیت الکرسی شروع کی۔ اب یہ یاد نہیں کہ پوری پڑھی تھی یا نہیں لیکن یہ سارا اثر آیت الکرسی کی وجہ سے ختم ہوا۔
لیکن صبح کسی کو بتایا نہیں۔ بڑے لمبے عرصے کے بعد بتایا کہ اس رات میرے ساتھ یہ ہوا تھا😔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی خواب میں نظم اور نازنین کی یاد دلائی جائے گی اب اتنی نیند میں تو ہماری یادداشت پانی پینے اور دوبارہ سو جانے سے زیادہ کام کرتی نہیں ہے۔ :) :)
آپ کو تو نازنین کی جھلک دیکھ کر ڈرنا ہی ہے۔۔۔ اس میں کون سا ورے لگ جانے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہی تو فرق ہے نا کراچی والوں میں اور ہم پنجابیوں میں۔ ۔۔ پالک میں بھی اچھی لگتی ہے تازہ میتھی۔
میتھی پکوڑوں میں بھی ڈالی جاتی ہے۔
میتھی اور بیسن اور گندم میں مختف مسالے ملا کر روٹی بھی بنائی جاتی ہے۔
اسی لئے تو کہا کہ نہ ہوئے آپ کے پڑوس میں احمد بھائی ورنہ میتھی کو ہر ڈش میں ڈال کر کھلا دیتے۔
انڈوں میں بھی 😂😂😂
 
محمداحمد

ہماری یادداشت کے مطابق قصوری میتھی سوکھی ہوئی میتھی کو کہا جاتا ہے۔

باقی تازہ میتھی ہمارے ہاں آلو کے ساتھ یا دال کے ساتھ بھی پکائی جاتی ہے ۔
 
میتھی پہلے تازہ ہوتی ہے۔ جب سوکھ جاتی ہے تو سوکھنے کی قصوروار ہو جاتی ہے تو قصوری میتھی کہلاتی ہے۔
ایک میتھی ہوتی ہے اور ایک میتھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری بات چیت تو نہیں ہوئی تھی۔ لیکن رات کو سویا تو آدھی رات کے وقت خود پر بھاری پن محسوس ہوا۔ باوجود کوشش کے اٹھ نہیں پا رہا تھا۔ فوراً میرے ذہن میں وہی بات آئی جسے میں نے بھائی کا ڈرامہ کہا تھا۔ آیت الکرسی پڑھنے کی کوشش کی تو نہیں پڑھی جا رہی تھی۔ بس خدا خدا کر کے کسی طرح آیت الکرسی شروع کی۔ اب یہ یاد نہیں کہ پوری پڑھی تھی یا نہیں لیکن یہ سارا اثر آیت الکرسی کی وجہ سے ختم ہوا۔

آیت الکرسی واقعی پر اثر کلام ہے۔

بھائی کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top