آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ وہ پورے جملے کا انتظار کرتا ہو گا۔کہ کہیں پڑھنے والا یو-ٹرن ہی نہ لے لے۔ 😂
اگرچہ ہم بہن بھائی ہیں مگر ہمارے خیالات آپس میں ٹکراتے ہی رہتے ہیں دو مخالف پارٹیوں کی طرح۔ اس میں قصور کس کا ہے بھلا
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر تو ارادہ لاحول پڑھنے کا ہو تو بھاگ جاتا ہو گا۔ ورنہ لاجواب کا ارادہ رکھنے کی صورت میں وہیں رہتا ہو گا۔ یہ ہمارا اندازہ ہے۔
یعنی موصوف ہمارے ارادے بھی بھانپ لیتے ہیں۔ :) :)
ہم بس بھوتنی ہی سے ڈرتے ہیں وہ بھی کبھی کبھی جب اس کا خیال ذہن سے نہ نکلے۔ ورنہ نہیں ڈرتے۔
یہ بھوتنی کا ذکر آج کل اس تواتر سے سن رہا ہوں کہ ڈر ہو چلاہے کہ کہیں ہمارے خواب میں ہی نہ آ دھمکے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ بھوتنی کا ذکر آج کل اس تواتر سے سن رہا ہوں کہ ڈر ہو چلاہے کہ کہیں ہمارے خواب میں ہی نہ آ دھمکے۔ :)
میرے چھوٹے بھائی کو بچپن میں جنات تنگ کرتے تھے۔ ایک دن میں نے اس پر جملہ کس دیا کہ تم ڈرامے کرتے ہو اور کچھ نہیں۔۔۔ بس پھر کیا تھا۔ اس رات میں سویا تو مجھے محترم جنات صاحبان نے آ کر بتایا کہ وہ ڈرامے نہیں بلکہ حقیقت ہے ☺️
 
:oops:
خوفناک کی ریٹنگ تلاش کر رہا تھا جو نہیں ملی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے چھوٹے بھائی کو بچپن میں جنات تنگ کرتے تھے۔ ایک دن میں نے اس پر جملہ کس دیا کہ تم ڈرامے کرتے ہو اور کچھ نہیں۔۔۔ بس پھر کیا تھا۔ اس رات میں سویا تو مجھے محترم جنات صاحبان نے آ کر بتایا کہ وہ ڈرامے نہیں بلکہ حقیقت ہے ☺️
ہاں نا۔۔۔ ہوتا ہے ایسا بھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے چھوٹے بھائی کو بچپن میں جنات تنگ کرتے تھے۔ ایک دن میں نے اس پر جملہ کس دیا کہ تم ڈرامے کرتے ہو اور کچھ نہیں۔۔۔ بس پھر کیا تھا۔ اس رات میں سویا تو مجھے محترم جنات صاحبان نے آ کر بتایا کہ وہ ڈرامے نہیں بلکہ حقیقت ہے ☺️

ذرا تفصیل بتائیں کیا کیا باتیں ہوئیں؟

اور مذاکرات کیسے ہوئے اور مک مکا کیسے ہوا؟
 
محمداحمد

لائبریرین
جی بھائی۔ جب ہماری بھوتنی پہلے پہل دریافت ہوئی تھی تب آپ نے یہ واقعہ سنایا تھا ہمیں مزید ڈرانے کو۔

ہم تو دو سال سے بھتنی کے قصے سن رہے ہیں مجال ہے جو کوئی سبز نیلی پیلی بھتنی ہمارے خواب میں پھٹکی بھی ہو۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top