آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مگر ہم آپ سے اتفاق نہیں کر رہے کہ آپ روؤف بھائی سے اتفاق کریں۔
صھیح سے سمجھائیں نا۔۔۔
اس سے پہلے کہ ہم غیر سنجیدہ ہوں، سارے اسباق کا رٹا لگوا دیجئیے ہمیں
ہائیں!!!!
آپ غیر سنجیدہ بھی ہوتی ہیں؟؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائیں!!!!
آپ غیر سنجیدہ بھی ہوتی ہیں؟؟؟
جتنا زہریلا آپ سب ہمیں ثابت کرنے پر تُلے ہیں تو خود ہی سوچئیے کہ کیا سانپ کینچلی نہیں بدلتا کیا۔ بس ہم بھی سنجیدگی سے غیر سنجیدگی کی طرف بھی چلے جاتے ہیں کبھی کبھی۔
ہائے یہ ہم نے خود کو کیا کہہ دیا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
سیما علی

لائبریرین
شاید بے وقوفانہ سا سوال ہو لیکن پوچھنا تو ہے کہ
کیا محبت میں ذہن اور دل کو الگ الگ ٹریک پر بھی چلایا جا سکتا ہے۔ کہ دل تو محبت کرے مگر دماغ مخالفت؟
شعر تو عظیم کی غزل سے لیا ہے مگر جواب یا رائے کی طلب سب سے ہے
بہت مشکل کام ہے بٹیا !!!!دل تو بچہ ہے جی کل آپکے بھائی صاحب ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ گنوا بیٹھے ہیں ۔۔۔ہم کسی کام سے گئیے !!!!پیچھے کوئی فون آیا اُنکی چھوٹی بہن کے بیٹے کی آواز میں کسی نے فون کیا کہ ماموں جی ہمیں پولیس نے پکڑ لیا ہے دوست کے گھر گئے وہ کسی مسلئے میں پھنس گیا ۔جو پولیس والا بن کے فون کررہا تھا پہلے تیس ہزار مانگے اُِنھوں کسی جاننے والے سے ایزی پیسہ کے ذریعے بھیج دیے ۔۔۔پھر دوبارہ ایس ایچ او کے ذریعے فون کروا یا کہ ستر ہزار اور بھیج دیں ۔۔لیں وہ بھی بھیج دیے ۔۔۔بھانجے نے کہا کہ ماموں کسی کو بتانا نہیں ہمیں بھی جب بتایا تو ہم نے کہا بڑے بھائی کو تو اُسکے فون کریں پھر ہم نے زبردستی اُسی کے بڑے بھائی کو فون کیا کہ عدنان !چھوٹا بھائی عرفان کہاں ہے تو پتہ چلا وہ گھر میں سو رہا ہے ۔۔۔🥲🥲اُنکو ایمو شنلی بلیک میل کیا کیونکہ بہن کا انتقال پچھلے سال ہوا ہے ۔۔تو اُِنھوں نے سوچا بہن کا بچہ ہے اور دوسرے شہر میں پریشانی میں پکارا ہے ۔۔۔اُس سے پوچھا بھی اُِنھوں نے کہ تمھارا فون کہاں ہے تو کہا دوست کے گھر چار جنگ پر لگا رہ گیا ۔۔۔۔پر بس بٹیا دل کی جب سنتے ہیں تو دماغ غائب ہوجاتا وہ تو دوبارہ مانگ رہا تھا ۔تو شور کیا کہ بس اسکو چھوڑ دو تم نے کہا تھا صبح نو بجے چھوڑ دو گے ۔۔میں اور جب دوں گا جب چھوڑ دو گے ۔۔وہ تو ہم نے کہا اُسکے بڑے بھائی کو ضرور بتائیں ۔۔۔بڑے بھائی سے بات کرنے پر ساری بات کھلیُ 🥲🥲🥲🥲🥲
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مگر ہم آپ سے اتفاق نہیں کر رہے کہ آپ روؤف بھائی سے اتفاق کریں۔
صھیح سے سمجھائیں نا۔۔۔
اس سے پہلے کہ ہم غیر سنجیدہ ہوں، سارے اسباق کا رٹا لگوا دیجئیے ہمیں
بٹیا پڑھیں اپنے بھائی صاحب کا واقعہ اتنے سمجھ دار بندے ہیں کہ اُنکو کوئی محبت سے ہی بلیک میل کر سکتا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جتنا زہریلا آپ سب ہمیں ثابت کرنے پر تُلے ہیں تو خود ہی سوچئیے کہ کیا سانپ کینچلی نہیں بدلتا کیا۔ بس ہم بھی سنجیدگی سے غیر سنجیدگی کی طرف بھی چلے جاتے ہیں کبھی کبھی۔
ہائے یہ ہم نے خود کو کیا کہہ دیا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
آستین والا؟؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں۔۔۔
پھنکار کر نتھنوں سے شعلے نکالتے ہوئے ڈسنے والا :rollingonthefloor:
کہیں انڈر اسٹیمیٹ مت کر بیٹھئیے گا۔ بھائی ہیں تو کیا ہوا۔ ہیں تو مخالف صف میں۔
وہ کون سا سانپ ہوتا ہے بھئی۔۔۔
کہیں ڈریگن کی بات تو نہیں کر رہی ہو؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اتنا معلوم ہی نہیں تو ہمیں ایسے زہریلے نام کیوں دئیے تھے آپ نے بھائی
پھنکارنا، نتھنوں سے آگ نکالنا، کینچلی بدلنا جیسے الفاظ آپ ہی نے ادا کیے۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ میں نیشنل جیوگرافک چینل دیکھ رہا ہوں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فکر نہ کرو پھول اپنی خوشبو سے پہچانا جاتا ہے ۔
ویسے ایک سوال ذہن میں آ گیا تھا، سوچا کہ پوچھ لوں۔
اگر کوئی سانپ پر گلِ یاسمیں کا عطر چھڑک دے تو گلِ یاسمیں اور سانپ سے ایک جیسی ہی خوشبو آئے گی نا۔۔ 🤓
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھنکارنا، نتھنوں سے آگ نکالنا، کینچلی بدلنا جیسے الفاظ آپ ہی نے ادا کیے۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ میں نیشنل جیوگرافک چینل دیکھ رہا ہوں
مگر سانپ بچھو شہد کی مکھی ڈنک زہریلے جیسے آپ سب نے مل کر نام دئیے ہمیں ۔ کچھ اور بھی تھے جو یاد نہئں ۔
اب ہم نے تحقیق تفتیش اور تشخیص کرنے کے بعد تفریق تو کرنی ہے نا تبھی تو ایسے الفاظ ادا کرنے پڑے نا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مگر سانپ بچھو شہد کی مکھی ڈنک زہریلے جیسے آپ سب نے مل کر نام دئیے ہمیں ۔ کچھ اور بھی تھے جو یاد نہئں ۔
اب ہم نے تحقیق تفتیش اور تشخیص کرنے کے بعد تفریق تو کرنی ہے نا تبھی تو ایسے الفاظ ادا کرنے پڑے نا
وہ بس۔۔۔ ایسے ہی فَلو فَلو میں بات نکل گئی ہو گی۔۔۔ ورنہ ایسی باتیں تو "اسی تے سن وی نئیں سکدے"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top