آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اِس لڑی میں کوئی موضوع نہیں ہے بس آذادانہ گفتگو کرنی ہے جس موضوع پر چاہیں گفتگو کرسکتے ہیں کبھی کبھی انسان کا باتیں کرنے کا مونڈ ہوتا ہے پر کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کہاں سے شروع کرے تو کچھ سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے بس آئیں اور لکھتے جائیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبدالقدیر 786 آپ کے لیے علامہ اقبال کی طرف سے ایک تحفہ :)

تری دعا سے قضا تو بدل نہیں سکتی
مگر ہے اس سے یہ ممکن کہ تو بدل جائے

تری خودی میں اگر انقلاب ہو پیدا
عجب نہیں ہے کہ یہ چار سو بدل جائے

وہی شراب ، وہی ہاے و ہو رہے باقی
طریق ساقی و رسم کدو بدل جائے

تری دعا ہے کہ ہو تیری آرزو پوری
مری دعا ہے تری آرزو بدل جائے
 
ویسے کوئی خاص حرج تو نہیں اگر عبد القدیر بھائی کا نام بدل دیا جائے۔ عبد القدیر بھائی نام تو ملتا جلتا رکھیں۔ عبد القادر تو بہت فرق ہو جائے گا۔ کوئی تخلص تو ہو گا آپ کا، اگر شاعر ہیں۔ جیسے عبدالقدیر عاجز، عبد القدیر آتش، عبد القدیر کراچوی، کچھ تو جگاڑ لڑائیں عبدالقدیر 786
جی صحیح کہا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تو آپ کہہ رہی ہیں لیکن بعد میں ساری دنیا عبدالقدیر کو اس شعر کا ورد کرتے ہوئے دیکھے گی کہ

دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
قدیر بھائی کو اچھے سے معلوم ہے کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
تیر چلانے کے بعد کمین گاہ میں ٹہرے رہنے کا :mrgreen:!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا ہے واگ پھڑائی؟
سب آپ کو دولہا میاں کے نام سے یاد کر رہے تھے۔ ہم نے سوچا کہ بھائی کی شادی ہو رہی ہے تو آ گئے واگ پھڑائی لینے۔
واگ پھڑائی وہ نیگ ہے جب دولہا گھوڑے پر سوار ہوتا ہے بارات لے جانے کو تو بہنیں راستہ روکتی ہیں ، پھر دولہا بھائی اپنے عمر قید پانے کی جلدی میں جانے کے لئے جو نیگ بہنوں کو دیتا ہے اسے کہتے ہیں واگ پھڑائی۔ غلط ہو تو کوئی تصحیح کر دیں، ہمیں تو یہی پتہ تھا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب آپ کو دولہا میاں کے نام سے یاد کر رہے تھے۔ ہم نے سوچا کہ بھائی کی شادی ہو رہی ہے تو آ گئے واگ پھڑائی لینے۔
واگ پھڑائی وہ نیگ ہے جب دولہا گھوڑے پر سوار ہوتا ہے بارات لے جانے کو تو بہنیں راستہ روکتی ہیں ، پھر دولہا بھائی اپنے عمر قید پانے کی جلدی میں جانے کے لئے جو نیگ بہنوں کو دیتا ہے اسے کہتے ہیں واگ پھڑائی۔ غلط ہو تو کوئی تصحیح کر دیں، ہمیں تو یہی پتہ تھا۔
ہماری شادی تو ہوگئی ہے اور نیگ وغیرہ بھی دے چکا ہوں آپ دیر سے پہنچیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس کا مطلب یہ ہے کہ تیر کھانے کے بعد جب آپ مڑ کر دیکھیں گے تو ہم دشمن کی صف میں نہیں ہوں گے۔
ایک تومحمد عبدالرؤوف بھائی نے آسان سا شعر بھی نہیں دیا جو قدیر بھائی کی سمجھ میں آ جاتا۔
ہم دیئے دیتے ہیں ۔
دیکھا جو تیر کھاکے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top