آئیں گیتوں میں باتیں کریں

جان

محفلین
مجھ کو اس رات کی تنہائی میں آواز نہ دو
آواز نہ دو
جس کی آواز رلا دے مجھے وہ ساز نہ دو
آواز نہ دو
آواز دے کہاں ہے ، دنیا مری جواں ہے
آباد میرے دل میں ، امید کا جہاں ہے
آ ، رات جا رہی ہے
یوں ، جیسے چاندنی کی بارات جا رہی ہے
چلنے کو اب فلک سے تاروں کا کارواں ہے
ایسے میں تو کہاں ہے ، دنیا مری جواں ہے
قسمت پہ چھا رہی ہے کیوں رات کی سیاہی
ویراں ہیں میری نیندیں ، تاروں سے لے گواہی
برباد میں یہاں ہوں ، آباد تو کہاں ہے
بے درد آسماں ہے ، دنیا مری جواں ہے
 

فرقان احمد

محفلین
مجھ کو اس رات کی تنہائی میں آواز نہ دو
آواز نہ دو
جس کی آواز رلا دے مجھے وہ ساز نہ دو
آواز نہ دو

رات پھیلی ہے ترے سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے پاگل کی طرح

بھیا، آنچل کو چادر وغیرہ تصور کر لیجیے گا
 

عظیم

محفلین
آواز دے کہاں ہے ، دنیا مری جواں ہے
آباد میرے دل میں ، امید کا جہاں ہے
آ ، رات جا رہی ہے
یوں ، جیسے چاندنی کی بارات جا رہی ہے
چلنے کو اب فلک سے تاروں کا کارواں ہے
ایسے میں تو کہاں ہے ، دنیا مری جواں ہے
قسمت پہ چھا رہی ہے کیوں رات کی سیاہی
ویراں ہیں میری نیندیں ، تاروں سے لے گواہی
برباد میں یہاں ہوں ، آباد تو کہاں ہے
بے درد آسماں ہے ، دنیا مری جواں ہے
میری آواز سنو
پیار کا راز سنو
 

الف عین

لائبریرین
پچھلے گانے کا جواب نہ دیا جائے تو بہتر ہے، اس لیے میں نے پچھلی بار دونوں کا مشترکہ جواب دیا تھا۔ اس لیے میں اب صرف اس کا جواب دے رہا ہوں۔
ہم میں ہے کیا کہ ہمیں کوئی حسینہ چاہے
صرف جذبات ہیں جذبات میں کیا رکھا ہے؟
اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں
جاگے ہیں کچھ عجیب سے جذبات کیا کریں
 

عظیم

محفلین
پچھلے گانے کا جواب نہ دیا جائے تو بہتر ہے، اس لیے میں نے پچھلی بار دونوں کا مشترکہ جواب دیا تھا۔ اس لیے میں اب صرف اس کا جواب دے رہا ہوں۔

اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں
جاگے ہیں کچھ عجیب سے جذبات کیا کریں
ابھی تو میں جوان ہوں
ابھی تو میں جوان ہوں
ابھی تو میں
جوان ہوں
 
Top