آئیے مل جل کر آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں

فرقان احمد

محفلین
منتظمینِ مشاعرہ:

مقدس صاحبہ
مریم افتخار صاحبہ
محمد بلال اعظم صاحب
حسن محمود جماعتی صاحب
محمد خلیل الرحمٰن
عجب اتفاق: سب منتظمین کے ناموں کا کوئی نہ کوئی لفظ 'م' سے شروع ہوتا ہے؛ م سے منتظمین جو ٹھہرے۔
مقدس
مریم
"محمد بلال"
"محمود جماعتی"
"محمد خلیل"

اور ہاں،

"محمد تابش" کہاں گئے؟

وہ ہوتے تو یہ تعداد چھ ہو جاتی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا نام بھی 'م' سے ہی شروع ہوتا ہے۔
 
عجب اتفاق: سب منتظمین کے ناموں کا کوئی نہ کوئی لفظ 'م' سے شروع ہوتا ہے؛ م سے منتظمین جو ٹھہرے۔
مقدس
مریم
"محمد بلال"
"محمود جماعتی"
"محمد خلیل"

اور ہاں،

"محمد تابش" کہاں گئے؟

وہ ہوتے تو یہ تعداد چھ ہو جاتی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا نام بھی 'م' سے ہی شروع ہوتا ہے۔
ان کا نام سہواً رہ گیا۔ لیجیے ان کے نوٹ کرنے سے پہلے تدوین کیے دیتے ہیں۔
 
اردو شاعری سے شغف رکھنے والے محفلین ان شاعروں کی نام تجویز کریں جو اس فہرست میں موجود نہیں ہیں اور اس مشاعرے کے بعد انہوں نے آپ کی پابند بحور شاعری اور اصلاحِ سخن کے زمروں میں اپنی تخلیقات پیش کیں۔ ایک بہت خوبصورت شاعرہ کا نام ہم تجویز کیے دیتے ہیں جنھیں اس سال مشاعرے میں مدعو کیے جانے والے شاعروں میں شامل کیا جائے گا۔ وہ ہیں نوشین فاطمہ عبدالحق

آپ کی تجاویز اس لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوں گی۔ دیر نہ کیجے اور قلم اٹھائیے۔

جزاک اللہ الخیر
غدیر زھرا
 
کچھ دفتری مصروفیات، اور ایک اضافی پراجیکٹ شروع ہو جانے کے باعث شعراء کو ٹیگ کرنے کا کام شروع نہ کر سکا۔
کوشش ہے کہ پہلے مرحلہ میں پچھلے مشاعرہ میں شریک ہونے والے شعراء کو ٹیگ کروں، پھر جو بوجوہ شرکت نہ کر سکے تھے اور اس کے بعد سے رابطہ میں آنے والے نئے شعراء کو ٹیگ کروں۔
اسی اثناء میں آپ لوگ بھی ٹیگ کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ ایک مراسلے میں ۵ سے زائد شعراء ٹیگ نہ ہوں۔ اور ٹیگ پوسٹ کرتے ہوئے ہی کیا جائے نہ کہ بعد میں تدوین۔ تاکہ ایک طرح سے اطلاع بھی ان شعراء تک پہنچ جائے۔
 

امان زرگر

محفلین
امان زرگر بھائی اس دن آپ مشاعرے کا پوچھ رہے تھے۔ :)
امان زرگر بھائی اس دن آپ مشاعرے کا پوچھ رہے تھے۔ :)
بہت شکریہ آپ نے یاد رکھا، کچھ مصروفیات کی بنا پر محفل سے دور رہا اب حاضری کا شرف ملا تو ادھر کو آ نکلا
 
Top