آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز 2017

فہد اشرف

محفلین
پاکستان آسٹریلیا اور بارش کے درمیان وارم اپ میچ میں ابھی تک بارش کی دھاندلی جاری ہے، دونوں ٹیموں کی جانب سے 16، 16 اوورز کا خراج لینے کے بعد بھی اڑی ہوئی ہے۔
اسکور: آسٹریلیا 10 اوورز 2 گیندیں 57-1، فنچ 36، اسمتھ 8 بناکر کھیل رہے ہیں، جبکہ وارنر11 کو محمد عامر وکٹ کے پیچھے کیچ کروایا۔ میچ میں فی الحال بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
شہزادوں کا میچ تو بارش سے متاثرہ ہے دوسری طرف افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری ’’تیسرا انٹرنیشنل ون ڈے‘‘ آج یک طرفہ رہنے کے امکانات ہیں۔انگلینڈ 31 اعشاریہ 1 اوورز میں صرف 153 رنز بناسکی جس کے جواب میں دو اعشاریہ تین اوورز کے کھیل میں افریقہ نے 15 رنز بنالیے ہیں۔
 

یاز

محفلین
انگلینڈ کی ٹیم نے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے تحاشا وکٹیں گروائیں۔ بیئرسٹو وغیرہ کی کچھ کاوشوں کی بدولت ڈیڑھ سو سے اوپر رنز پھر بھی کر ہی گئے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین

ابن توقیر

محفلین
انگلینڈ کی ٹیم نے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے تحاشا وکٹیں گروائیں۔ بٹلر شٹلر کی کچھ کاوشوں کی بدولت ڈیڑھ سو سے اوپر رنز پھر بھی کر ہی گئے۔
بیئرسٹو؟
ہمارے شہزادے جو انگلینڈ پہنچے ہوئے ہیں،اپنے اثرات سے اچھی بھلی ٹیموں کو مستفید کرنے کی صلاحیت سے مالامال۔سمائلس
 

یاز

محفلین
پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ تو بارش کی نظر ہو چکا، اور شاید میچ ختم کرنے کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی ہم تو یہی سوچ رہے تھے کہ وارم اپ میچ ہی سہی، لیکن پٹنے سے بچ گئے، سو عزت افزائی سے بچنے میں کامیاب رہے۔
یعنی اب تو شہزادوں کے حوصلے آسمانوں کو چھورہے ہوں گے،آج زمین پر آسکتے تھے پر بچت ہوگئی۔اب چار کو خیر نہیں۔
شہزادوں کی؟
 

یاز

محفلین
دوسری جانب جنوبی افریقہ انگلینڈ سے ون ڈے سیریز ہارنے کا بھرپور بدلہ لینے کی کوشش میں مصروف۔ خصوصاً آملہ جی بہت غصے میں لگ رہے ہیں۔
فی الحال لنچ کا وقفہ ہے۔
 
قوم نے فہیم اشرف سے ساری امیدیں باندھ لی ہیں. لہٰذا اس سے کم ہی امید رکھی جائے. اللہ خیر ہی کرے. بےچارہ نہ چل سکا تو اس قوم نے پٹائی بھی اس کی ہی کرنی ہے. باقی سب کو چھوڑ کر.
 

یاز

محفلین
قوم نے فہیم اشرف سے ساری امیدیں باندھ لی ہیں. لہٰذا اس سے کم ہی امید رکھی جائے. اللہ خیر ہی کرے. بےچارہ نہ چل سکا تو اس قوم نے پٹائی بھی اس کی ہی کرنی ہے. باقی سب کو چھوڑ کر.
جی جی۔ فیس بکیوں کا تازہ ترین غازی، مجاہد وغیرہ یہی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
قوم نے فہیم اشرف سے ساری امیدیں باندھ لی ہیں. لہٰذا اس سے کم ہی امید رکھی جائے. اللہ خیر ہی کرے. بےچارہ نہ چل سکا تو اس قوم نے پٹائی بھی اس کی ہی کرنی ہے. باقی سب کو چھوڑ کر.
ان کی اننگز دیکھی نہیں صرف پڑھی ہے پر لوگوں نے تو یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ
اللہ نہ کرے
قوم کو دوسرا آفریدی مل گیا ہے۔سُپرسمائلس
 
Top