آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
آسٹریلیا کنفرم ۔۔۔! نیوزی لینڈ، ہندوستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے نوے فی صد امکانات ۔۔۔۔! غیر متوقع طور پر، پاکستان کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے ۔۔۔!
دیکھتے ہیں کل سکرپٹ رائیٹر کس کروٹ بیٹھتا ہے :)
 
پاکستان، لنکا اور بنگلہ دیش تینوں اس دوڑ میں شامل ہیں۔

لنکا کے میچز افریقہ،ویسٹ انڈیز اور انڈیا سے ہیں۔
ایسے میں بنگلہ اور پاکستان کے چانسز مزید بڑھ جاتے یا دوسرے الفاظ میں بنگلہ بمقابلہ پاکستان کوارٹر فائنل کی بھی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
دیکھتے ہیں کل سکرپٹ رائیٹر کس کروٹ بیٹھتا ہے :)

لنکا کی اوڑ ;)
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کے حق میں 1992 ورلڈکپ کی ایک اور مماثلت سامنے آگئی
201663_1641116_updates.jpg

92 میں پاکستان نے ہی ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی— فوٹو: فائل
انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کیلئے اب تک 1992 کے ورلڈکپ کی طرح ہی چل رہا ہے اور دونوں میگا ایونٹس کے درمیان پاکستان کے حوالے سے کئی مماثلت سامنے آچکی ہیں۔

اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کے اہم ترین میچ سے قبل 1992 اور رواں ورلڈکپ کی ایک اور مماثلت سامنے آگئی ہے اور اگر تاریخ خود کو دہرارہی ہے تو یہ مماثلت بھی پاکستان کے حق میں رہے گی۔

201663_3454844_updates.jpg

جی ہاں ،1992ورلڈ کپ میں بھی جب 18 مارچ کو پاکستان نے ناقابلِ شکست نیوزی لینڈ کو گروپ میچ میں شکست دی تو وہ دن بدھ کا تھا۔ اور اس بار بھی جب پاکستان اور ناقابل شکست نیوزی لینڈ مدمقابل آرہے ہیں تو یہ دن بھی بدھ کا ہی ہے۔

1992 میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں رمیز راجہ نے ناقابل شکست 119 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستانی شائقین یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ اگر تاریخ خود کو دہرا رہی ہے تو پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دے گا کیوں کہ 92 میں پاکستان نے ہی ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی۔

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی اور اگر مگر کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو یہ 1992 سے بالکل بھی مختلف نہیں۔

27 سال قبل بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ شروع کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔

چوتھے اور پانچویں میچ میں پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بن گئے۔

1992 ورلڈکپ اور رواں ورلڈکپ میں ایک مماثلت یہ بھی ہے کہ 92 کے بعد پہلی بار ورلڈکپ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ہر ٹیم ایک بار ایک دوسرے سے ضرور مدمقابل آتی ہے۔

شائقین کرکٹ 1992 اور 2019 میں اس قدر یکسانیت دیکھنے کے بعد پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا نتیجہ بھی ویسا ہی ہو، جیسا 1992 میں ہوا تھا۔
 

سروش

محفلین
"If today's match is washed out, can Pakistan still qualify?" ----- Yes, if they win their next two games, they'll get to 10 points which could be enough.
 

سروش

محفلین
Live pictures show the groundsmen busy with the repair work. No rain at present but the outfield is quite damp with a lot of water still beneath the covers. Apparently all the rain yesterday has been the major antagonist coupled with the brief drizzle this morning. Good thing is that the weather is expected to be clear for the rest of the day. So, we shouldn't be that far off from starting.
 

سروش

محفلین
New Zealand (Playing XI): Martin Guptill, Colin Munro, Kane Williamson(c), Ross Taylor, Tom Latham(w), James Neesham, Colin de Grandhomme, Mitchell Santner, Matt Henry, Lockie Ferguson, Trent Boult
 

سروش

محفلین
Pakistan (Playing XI): Imam-ul-Haq, Fakhar Zaman, Babar Azam, Mohammad Hafeez, Haris Sohail, Sarfaraz Ahmed(w/c), Imad Wasim, Shadab Khan, Wahab Riaz, Mohammad Amir, Shaheen Afridi
 
Top