آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
65319192_454376672019266_8754051867975090176_n.jpg
کمال است! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی ہاں ابھی تک بڑی گہری مماثلت ہے لیکن ان دونوں ورلڈ کپز میں ایک بنیادی اور اہم فرق ہے اور یہی فرق شاید ٹیم پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو۔ 1992ء میں آٹھ میچ کھیلنے تھے اور اب نو کھیلنے ہیں یعنی زیادہ جیتنے ہیں! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آسٹریلیا 123/1 اوورز 22.4
وارنر 53 رن بنا کر آؤٹ
آج سارا پاکستان آسٹریلیا کے حق میں ہے۔ وہ دن بھی بہت دور نہیں جب انڈیا انگلینڈ کے میچ میں تمام پاکستانی انڈیا کی فتح کی دعا کریں گے بشرطیکہ پاکستان کل خود نیوزی لینڈ سے جیت جائے، ورنہ پھر وہی انڈین ٹیم ہو گی اور وہی ۔۔۔۔۔! :)
 
2009 چمپئینز ٹرافی یاد آ گئی جب انڈیا دعائیں کر رہا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے۔۔

آج سارا پاکستان آسٹریلیا کے حق میں ہے۔ وہ دن بھی بہت دور نہیں جب انڈیا انگلینڈ کے میچ میں تمام پاکستانی انڈیا کی فتح کی دعا کریں گے بشرطیکہ پاکستان کل خود نیوزی لینڈ سے جیت جائے، ورنہ پھر وہی انڈین ٹیم ہو گی اور وہی ۔۔۔۔۔! :)
 
فرقان احمد

محفلین
آج سارا پاکستان آسٹریلیا کے حق میں ہے۔ وہ دن بھی بہت دور نہیں جب انڈیا انگلینڈ کے میچ میں تمام پاکستانی انڈیا کی فتح کی دعا کریں گے بشرطیکہ پاکستان کل خود نیوزی لینڈ سے جیت جائے، ورنہ پھر وہی انڈین ٹیم ہو گی اور وہی ۔۔۔۔۔! :)
پھر اُسی بے وفا پہ مرتے ہیں
پھر وہی زندگی ہماری ہے!
 
محمداحمد

لائبریرین
آسٹریلین وکٹیں تحفے میں پیش کر رہے ہیں۔

لگتا ہے پاکستانی شائقین کے دعائیں براہِ راست لگ رہی ہیں۔ :)
 
سید ذیشان

اسٹریلیا بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کو بھی معلوم ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اتنا اوپر پہنچ کر ۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اسٹریلیا بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کو بھی معلوم ہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اتنا اوپر پہنچ کر ۔ :D

اس میں کوئی شبہ نہیں !

لیکن یہ کیا کہ آسٹریلیا ، انگلینڈ سے اپنی ازلی دشمنی ہی بھلا بیٹھا ہے۔ :):D:p
 
Top