آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
اگر بنگلہ صفر پر آؤٹ ہوتی ہے تو
رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 353.5

پاکستان پہلی گیند پر چھکا مار کر میچ جیتتا ہے تو

رنز سکورڈ 1776 اوورز 339

نیٹ رن ریٹ = 0.27

بولے تو ہومیوپیتھک ہی سہی چانس تو ہے ۔ ;)
آپ ایک غلطی کر رہے ہیں سر، پاکستان کے رنز سکورڈ 1710 ہیں، 1770 نہیں۔ صحیح رنز کے ساتھ کیلکولیٹ کریں اب! :)
 

فرقان احمد

محفلین
اگر بنگلہ صفر پر آؤٹ ہوتی ہے تو
رنز کنسیڈڈ 1773 اوورز 353.5

پاکستان پہلی گیند پر چھکا مار کر میچ جیتتا ہے تو

رنز سکورڈ 1776 اوورز 339

نیٹ رن ریٹ = 0.27

بولے تو ہومیوپیتھک ہی سہی چانس تو ہے ۔ ;)
صاحب! اگر یہ چانس ہے، اور اسے چانس کہا جا سکتا ہے، تو پھر یقین کر لیجیے کہ ہمیں امریکا کا صدر بننے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔۔۔!
 

فرقان احمد

محفلین
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہمیں پہلا میچ ایسے ہرایا تھا کہ گویا کلائیو لائیڈ کا عہد زندہ ہو گیا ہو۔ ہم بھی کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ کالی آندھی اُس کے بعد منہ اٹھا کر جانے کس دیس سدھار گئی اور ہم اپنا سا منہ لیے رہ گئے ، اور اب منہ شریف کو کس طرف گھمائیے، یہ بھی معلوم نہیں۔۔۔! ہائے، ہماری حسرتیں ۔۔۔! اور ناآسودہ خواہشات ۔۔۔!
 

م حمزہ

محفلین
اگلا ورلڈ کپ کب کھیلا جائے گا؟

کچھ ایسا کریں کہ اس میں صرف پاکستان اور پاکستان ہی کھیلے۔ پھر تو ہماری جیت یقینی ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
پاکستان بنگلہ دیش سے میچ جیتے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اے این ایف والے چرس کے الزام میں گرفتار کر لیں تو بات بن سکتی ہے۔
یہ سہولت صرف پاکستان میں دستیاب ہے یا شاید ویسٹ انڈیز میں، جب شاید 1993 میں وسیم اکرم، وقار یونس، مشتاق احمد اور غالباََ عاقب جاوید کو بھی منشیات کیس میں دھر لیا گیا تھا۔ اُن کی جان بخشی کچھ ایسی آسانی سے نہ ہوئی تھی کیونکہ ویسٹ انڈیز میں کئی ملکوں کے سفارت خانے تک موجود نہیں ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
اسکرپٹ رائٹر؟؟؟ مئی میں بیان دیتے ہوئے۔ :)

66217912_10156375573767555_1221112859279228928_n.png
 
Top