آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
اس ورلڈ کپ کی ابھی تک کی سب سے بڑی خصوصیت "شارٹ پچ" باؤلنگ ہے۔ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اپنی شارٹ پچ باؤلنگ سے ڈھیر کر دیا تھا اور اس کے بعد سے ٹیموں نے اسے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم باؤنسی وکٹوں پر کھیلنے کی عادی ہے لیکن آج جس طرح ویسٹ انڈیز نے ان کو شارٹ پچ سے "تنگ" کیا وہ دیدنی تھا۔ جواب میں آسٹریلیا بھی وہی کچھ کر رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین

بظاہر لگ رہا ہے ابھی تک کوئی بھی ٹیم گھر سے شارٹ پچ باؤلنگ کی پریکٹس کر کے نہیں آئی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بظاہر لگ رہا ہے ابھی تک کوئی بھی ٹیم گھر سے شارٹ پچ باؤلنگ کی پریکٹس کر کے نہیں آئی۔
کل مائیکل ہولڈنگ نے بھی اس پر کچھ بات کی تھی کہ اس ورلڈ کپ کی وکٹیں روایتی انگلش وکٹیں نہیں ہیں جن پر گیند سونگ اور سیم ہوتی ہے بلکہ بیٹسمینوں کی مدد کے لیے فلیٹ اور سخت وکٹیں بنائی گئی ہیں۔

ایسا ہی ہے لیکن اس سے یہ ہوا ہے کہ دراز قد فاسٹ باؤلرز کی گیندیں زیادہ باؤنس لے رہی ہیں اور وکٹیں بیٹسمینوں کی مدد کی بجائے ان کی جان کھا رہی ہیں۔
 
بارش کا رُکنے کے موڈ میں نہیں۔
پاکستانی وقت سوا آٹھ تک گراؤنڈ تیار نہ ہو سکا تو میچ ختم کر دیا جائے گا۔
 
اچھی خبر یہ کہ مینہ تھم رہا ہے اور میدان میں روشنی کچھ بہتر ہو گئی ہے۔ مزید کنڑیاں نا گریں تو میدان گھنٹے ڈیڈھ میں تیار ہو جائے گا۔ پیوستہ رہ برسٹل سے امید میچ رکھ۔
 
امید ہے قوم کو ورلڈ کپ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی دیکھنے کو ملے گا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
انڈین بورڈ نے دھونی کے گلوز پر فوجی نشان کے متعلق آئی سی سی کی بات ماننے کا عندیہ دیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی سی سی کچھ لچک دکھائے۔ اس لچک سے اپنے سابقہ صدر ممنون حسین صاحب یاد آ گئے جنہوں نے علما سے سُود کی گنجائش نکالنے کی استدعا کی تھی، گویا انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ میں مشین گن ساتھ لے جانے کی گنجائش نکالے! :)
BCCI asks ICC for 'flexibility' on Dhoni gloves but says will go by the rule
 
جاسم محمد

محفلین
میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم شد !!
Capture.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
انڈین بورڈ نے دھونی کے گلوز پر فوجی نشان کے متعلق آئی سی سی کی بات ماننے کا عندیہ دیا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی سی سی کچھ لچک دکھائے۔ اس لچک سے اپنے سابقہ صدر ممنون حسین صاحب یاد آ گئے جنہوں نے علما سے سُود کی گنجائش نکالنے کی استدعا کی تھی، گویا انڈین بورڈ چاہتا ہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ میں مشین گن ساتھ لے جانے کی گنجائش نکالے! :)
پاکستان ٹیم کو چاہئے کہ اگلے میچ میں مارخور کا نشان لگا کر جائے اور پھر دیکھے کہ آئی سی سی اس کی گنجائش نکال سکتی ہے یا نہیں ۔ ;)
08435aa5be8243a005ec2ee57c6f57d6.png
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان اور سری لنکا کا آج کا ایک ایک ضائع ہونے والا پوائنٹ دونوں ٹیموں کو تنگ کرے گا کہ ایک تہائی میچ کھیلنے کے بعد دونوں ہی کا رن ریٹ انتہائی خراب ہے اور رن ریٹ ہی نے آخر میں سیمی فائنل کی ٹیموں کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
 
Top