آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

حسیب

محفلین
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں نے اپنے اپنے تیور دکھا دیئے ہیں، ان کی ٹکر کی تیسری ٹیم انڈیا ہے۔ چوتھی ٹیم کے لیے سخت مقابلہ مزیدار ہوگا۔ :)
بنگلہ دیش افغانستان اور سری لنکا کے خلاف کارکردگی کی بنیاد پہ نیوزی لینڈ کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے. انڈیا اور انگلینڈ کا البتہ لیول ہی الگ ہے
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری دانست میں ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں: ہندوستان، انگلستان، آسٹریلیا اور تبرک کے طور پر، پاکستان، وگرنہ چوتھی ٹیم شاید ویسٹ انڈیز ہی ہو گی ۔۔۔!

اور، ان چار پانچ ٹیموں میں سب سے متوازن ٹیم انگلستان کی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔!
 
جاسم محمد

محفلین
ہماری دانست میں ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں: ہندوستان، انگلستان، آسٹریلیا اور تبرک کے طور پر، پاکستان، وگرنہ چوتھی ٹیم شاید ویسٹ انڈیز ہی ہو گی ۔۔۔!
اگر تقدیر اسی طرح 92 کے ورلڈ کی تاریخ دہراتی رہی تو پاکستان نہ صرف سیمی فائل کیلئے سیلیکٹ ہوگا بلکہ فائنل بھی جیتے گا۔
البتہ پھر آپ کو 27 سال بعد کپتان سرفراز احمد کو بطور وزیر اعظم پاکستان بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔
 
92 کی تاریخ میں صرف پاکستان ہی کا نہیں، بلکہ پاکستان کے فائنل تک پہنچنے میں دوسری بہت سی ٹیمز کا کردار بھی شامل تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر تقدیر اسی طرح 92 کے ورلڈ کی تاریخ دہراتی رہی تو پاکستان نہ صرف سیمی فائل کیلئے سیلیکٹ ہوگا بلکہ فائنل بھی جیتے گا۔
البتہ پھر آپ کو 27 سال بعد کپتان سرفراز احمد کو بطور وزیر اعظم پاکستان بھی تسلیم کرنا پڑے گا۔
ہم گھبرا تو نہیں رہے ۔۔۔! ہرگز نہیں ۔۔۔!
 
40 اوورز کے بعد انڈیا 236/2

اگر کینگروز آخری 10 اوورز میں 100 سے کم رنز دیتے ہیں تو ایک عمدہ تعاقب کی اُمیدیں رکھی جا سکتی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بنگلہ دیش افغانستان اور سری لنکا کے خلاف کارکردگی کی بنیاد پہ نیوزی لینڈ کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے. انڈیا اور انگلینڈ کا البتہ لیول ہی الگ ہے
نیوزی لینڈ کے بارے میں آپ کی بات درست ہے لیکن ان کا اس مرحلے پر ایڈوانٹج یہ ہے کہ وہ تین میں سے تین میچ جیت چکے ہیں، اور اگلے چھ میچوں میں انہیں صرف تین میچ جیتنے ہیں گو مشکل ہیں لیکن ممکن ہیں۔ اور چھ فتوحات کے ساتھ "ریاضی کے حساب کتاب" سے سیمی فائنل میں جگہ سو فیصد یقینی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Whats-App-Image-2019-06-09-at-15-17-05.jpg
 
Top