ہاہاہاہا۔۔۔
پھر تو گڑبڑ ہوجائے گی ماوراء تم منہ ڈھانپنے کی غلطی نہ کرنا بلکہ یہ رومال دولہا کی امی کو دے دینا آنسو پونچھنے کے لئے کہ آجکل دلہن کے بجائے دولہا کی اماں روتی ہوئی نظر آتی ہیں شادیوں میں ۔۔
اس رومال کو بڑے بڑے منہ آنکھیں ڈھانپ کر روتے دیکھے ہیں سارہ میرے بھائی کی بارات گاؤں میں گئی تھی ، بھابھی کے سارے گھر والے بڑے شرمیلے ہیں ، خالہ زاد ہیں سب ، مگر جو ہمارے خالہ زاد کزن ہیں وہ تو انتہا کے شرمیلے ہیں ہم سے بات کرتے ہیں تو نظریں جھکا کر ، اور بات کرتے کرتے منہ دیوار کی طرف پھیرلیتے ہیں جیسے کسی دیوار کے ساتھ بات کر رہے ہو ۔
بھابھی جب رخصت ہورہی تھیں ، تو سب انکے گھر والے انکے گلے لگ کر رورہے تھے انکا اک بھائی جو بھیڑ ِ سے بہت دور تھا مطلب اپنی بہن سے کچھ فاصلے پر تھا ، ابھی اسکی باری آنی تھی بہن کے گلے لگ کر رونے کی ، سو پہلے سے تیاری کر رہا تھا ، جیب سے رومال نکالا ، اسکو جھاڑا ، اور پھر اسکو آنکھوں پر رکھکر دھاڑ مارتا ہوا ، اپنی بہن کے گلے لگنے کو آگے بڑھا ، اور چوں کہ آنکھوں پر رومال تھا اس لئے اندازے سے سوچکر اپنی بہن کے گلے لگنے کو بڑھا تھا مگر ساتھ کھڑے ہوئے میرے اک اور کزن کے گلے جا لگا ، اور رونے لگا ، رومال ابھی بھی آنکھوں پر ہی تھا ، وہ تو جس کے گلے لگا اس نے اسکا رومال ہٹایا زبردستی ، تاکے دیکھکر تو گلے لگے اور پھر روئے ۔
پھر اسکو احساس ہوا غلطی ہوئی ، پھر نئے سرے سے رومال آنکھوں پر رکھے اپنی قریب کھڑی بہن کے جالگا ،
کتنے فائدے ہیں نا اس رومال کے بھی، ناک بھی صاف ہو ، اور منہ ڈھانپنے کے کام بھی آئے ۔