آئی ٹی انفوگرافکس

worst-password-hacks.png
 

قیصرانی

لائبریرین
باقی چیزوں کا تبصرے بعد میں لیکن ٹیکسٹنگ نے زبان کا حال خراب کر دیا ہے۔ دو تین مثالیں ذاتی مشاہدے سے:
1۔ بات کرتے ہوئے ہنسی آ جائے تو کہتے ہیں lol (لول) یہ بات تو ایسے ہو گئی۔
2۔ انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ اپنے گھر والوں کے بارے میں کچھ بتائیں تو جواب آیا۔ ' میرے دو برو اور ایک سس ہے (I have two bros and one sis)۔
3۔ اسی طرح کے ایک اور انٹرویو میں تصویر کے بارے میں سوال کیا گیا تو جواب کچھ یوں تھا۔ 'یہ میری پرانی پِک (pic) ہے۔ نئی بنوانے کا وقت نہیں تھا۔
ہمارے کالج میں انگریزی کی ایک ٹیچر کہہ رہی تھیں کہ ان کے سٹوڈنٹس جو انگریزی زبان کا تین ماہ کا کورس کر رہے ہیں، بالکل احمق ہیں۔ انہوں نے لفظ Invalid کہا تھا کیونکہ یونیورسٹی گریجوائٹ طلباء و طالبات کا یہ حال ہے کہ ٹیکسٹ کی زبان استعمال ہو رہی تھی اور پانچ سو الفاظ کے مضمون کے نام پر محض تین یا چار سطریں۔ اس پر اصرار کہ اگر میرے سیل فون کا گرائمر چیکر You کو U لکھنے پر غلطی نہیں مانتا تو آپ کون ہو اسے غلطی کہنے والی۔ گانا سن کر اس پر تبصرہ کرنا ہے تو یہ مسئلہ کہ جی گانا مجھے پسند نہیں۔ اس لئے میں نے کچھ نہیں لکھا :)
 
Top