گزشتہ روز یعنی 22 اکتوبر 2014 کو گوگل نے نئی سروس متعارف کروا دی ہے۔ جس کا نام انہوں نے Inbox رکھا ہے۔ جو کہ پہلے سے بہتر انداز میں اہم ای میلز، فلائٹ بکنگز اور اس جیسی دیگر چیزوں کے انصرام میں مدد کرے گی۔ اپنے بلاگ میں گوگل نے کہا ہے کہ
"Inbox is by the same people who brought you Gmail, but it’s not Gmail: it's a completely different type of inbox, designed to focus on what really matters,"
گوگل کا کہنا ہے کہ ان باکس رئیل ٹائم اپڈیٹس مہیا کرے گی۔ مثال کے طور پر کسی بھی آنلائن خریدے گئے آئٹم کا ڈیلیوری سٹیٹس۔۔۔۔
فی الحال گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اس کے لیے اکاؤنٹس صرف چند صارفین کو مہیا کر رہے ہیں۔ جن کو باقاعدہ Invitation ملے گی۔ انویٹیشن حاصل کرنے کے لیے صارفین
inbox@google.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔
ان باکس کا ربط
اینڈرائڈ ایپ کا ربط