آئی-ٹی خبرنامہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا آپ واقعی جی میل آنکھ بند کر کے استعمال کرتے ہیں؟ لیبلس اور فلٹرس تو جی میل میں ابتدائی دنوں سے موجود ہیں، ان دنوں سے جب دورے ای میل کلائنٹ ای میل گروپنگ کے لیے فولڈرس فراہم کرتے تھے، تب جی میل میں لیبلس کی مدد سے ایک ہی ای میل کو مختلف زمروں سے منسلک کرنے کی سہولت موجود تھی۔ اس کے بعد ایک لیب فیچر نیسٹیڈ یا ہائرارکیکل لیبلس کا متعارف ہوا جو بعد میں عمومی استعمال کے لیے جاری کر دیا گیا۔ اور فلٹرس کا نضام بھی جی میل میں تقریباً ازل سے ہے، اور اس کا فلٹر بے حق مؤثر و سہولیات سے پر ہے۔ ابھی کوئی سال دو سال قبل جی میل نے خود کار بنڈلنگ متعارف کروایا تھا جس کے تحت ان باکس میں آنے والے ای میلز چند زمروں میں منقسم ہو جاتے تھے جنھیں ٹیبس کی صورت دکھایا جاتا ہے، مثلاً پرائمری، سوشل، پروموشنز، اپڈیٹس، فورمس وغیرہ۔ اس وقت بھی جی میل ان باکس کو مختلف موڈ میں دکھانے کی سہولت موجود ہے، مثلاً ان ریڈ فرسٹ، اسٹارڈ فرسٹ، امپورٹینٹ فرسٹ، پرائیورٹی فرسٹ اور مذکورہ ڈیفالٹ ٹیبڈ موڈ۔ :) :) :)

ہمیں قطار میں سمجھیں۔ اپلیکیشن نصب کیے کب سے منتظر ہیں! :) :) :)
نہیں آنکھیں بند کر کے استعمال نہیں کرتا۔۔۔ اور لیبل اور بنڈلنگ پرانی ہے۔۔۔ لیکن جو زمرے پہلے سے موجود تھے۔ اس میں آپ خود نئے نہیں بنا سکتے تھے۔ جبکہ اب آپ اپنے ذاتی زمرے ترتیب دے سکتے ہیں۔ اور یہی بات ہم نے لکھی ہے۔ ابلاغ میں کمی رہ گئی ہوگی۔۔۔ :)
 
جی میل میں خود کار بنڈلنگ کے زمرے تو پہلے سے طے ہیں لیکن لیبلز اور فلٹرس کی مدد سے جس قدر کسٹم زمرے بنانا چاہیں بنا سکتے ہیں اور متعلقہ ای میلز کو ان میں ڈائریکٹ کر سکتے ہیں، اور یہ چیز ازل سے موجود ہے جی میل میں۔ کیا ہاٹ میل میں کسٹم زمروں کے ساتھ خود کار بنڈلنگ کی سہولت بھی موجود ہے؟ اگر ہاں تو کب سے؟ ہم نے تو نہیں دیکھا، ویسے ہم زیادہ استعمال بھی نہیں کرتے۔ :) :) :)
 
میں لیبلز کی بات نہیں کر رہا۔۔۔ اور نہ ہی الگ الگ فولڈرز کی۔۔ بلکہ ان باکس کے اندر گروپنگ کی بات کر رہا ہوں۔۔۔ خیر۔۔۔ میں کون سا ہر وقت جی میل پر بیٹھا رہتا ہوں۔۔۔ :p
 
ہم نے جی میل کے دفاع کے لیے یہ باتیں نہیں کیں۔ در اصل ہماری یونیورسٹی کے چند ای میل اکاؤنٹ میں سے ایک کا سرور مائکروسافٹ ایکسچینج ہے۔ لہٰذا آؤٹ لک سے پالا پڑتا رہتا ہے۔ اگر ایسی کوئی سہولت اس میں مل جائے تو بعض پروموشنل ای میلز سے جان چھوٹ جائے گی۔ یہاں تو اسپیم فلٹرنگ تک نا قابل بھروسہ سے لگتے ہیں۔ :) :) :)
 
آؤٹ لک کے ایکسینچ سرور کے لیے اگر آپ مائیکرو سافٹ آؤٹ لک کلائنٹ استعمال کر رہے ہیں۔ تو رولز کی آپشن تو پہلے دن سے وہاں موجود ہے۔ وہ یہی کام کرتے ہیں۔
 
اور اگر آپ آؤٹ لک ڈاٹ کام کی بات کر رہے ہیں۔ تو اس میں Rules for Sorting New messages کے نام سے یہ سہولت موجود ہے۔
 
آؤٹ لک کے ایکسینچ سرور کے لیے اگر آپ مائیکرو سافٹ آؤٹ لک کلائنٹ استعمال کر رہے ہیں۔ تو رولز کی آپشن تو پہلے دن سے وہاں موجود ہے۔ وہ یہی کام کرتے ہیں۔
ابھی آپ کے کہنے پر ہم نے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ لا حول و لا قوۃ، ایک تو ایسی جگہ چھپا کر رکھا ہے انھوں نے، جیسے کوئی جرم سرزد ہو گیا ہو مائکرو سافٹ سے اور کسی کی نظر نہ پڑے اس لیے دفن کر رکھا ہو۔ دوسری بات یہ کہ یہ سادہ سادہ فلٹرز ہیں، خود کار گروپنگ قطعی نہیں۔ رہی بات ٹیب کی صورت دکھانے کی تو خواہ ٹیب اوپر ہوں یا سائڈ بار میں، اس سے کیا فرق پڑتا ہے بھلا؟ اس کے بر عکس جی میل کی گروپنگ خود کار ہے اور مشین لرننگ کا کمال ہے، اس میں آپ کو کی ورڈ اور کرائٹیریا نہیں بتانے ہوتے جن کی بنیاد پر کوئی پیغام کسی گروپ میں جائے، ہاں اگر چاہیں تو آپ ایسا بھی کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
یہ تو ہے۔
 
زیک

مسافر
ان باکس بہت ہی زبردست اور Interactive ہے۔ اس میں گوگل پلس اور جی میل کو ملا جلا کر ایک نئی چیز بنا دی گئی ہے۔۔۔۔
یاددہانیوں، ملاقاتوں اور سفر کے لیے تعین کردہ چیزوں کے علاوہ جو اچھی چیز ہے وہ یہ کہ Bundled کے نام سے Filters متعارف کروائے گئے ہیں۔ ہاٹ میل اور آؤٹ لک میں تو یہ چیز پرانی ہے۔ تاہم جی میل کے حوالے سے نئی ہے۔ آپ کسی بھی متعلقہ فرد یا سائٹ کی ای میلز کو اس سے متعلق گروپ یا درجہ بندی میں ReDirect کروا سکتے ہیں۔۔۔۔
بقیہ تفصیلات ایک وقفے کے بعد۔۔۔ :ٰ)

مجھے اس کا اکاؤنٹ تو مل گیا ہے۔ لیکن آگے مزید لوگوں کو بلانے کے لیے انوائٹ نہیں ملے۔۔۔۔ ان کا انتظار جاری ہے۔
ایک انوائٹ ادھر بھی۔
 
مطلع کیا جاتا ہے کہ ان باکس کی انوائٹ ہمیں موصول ہو چکی ہے اس لیے وہ احباب جنھوں نے اضافی انوائٹ بھیجنے کے لیے ہمیں اپنی فہرست میں شامل کر رکھا تھا، وہ ہمارا نام قلم زد کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ان باکس بہت ہی زبردست اور Interactive ہے۔ اس میں گوگل پلس اور جی میل کو ملا جلا کر ایک نئی چیز بنا دی گئی ہے۔۔۔۔
یاددہانیوں، ملاقاتوں اور سفر کے لیے تعین کردہ چیزوں کے علاوہ جو اچھی چیز ہے وہ یہ کہ Bundled کے نام سے Filters متعارف کروائے گئے ہیں۔ ہاٹ میل اور آؤٹ لک میں تو یہ چیز پرانی ہے۔ تاہم جی میل کے حوالے سے نئی ہے۔ آپ کسی بھی متعلقہ فرد یا سائٹ کی ای میلز کو اس سے متعلق گروپ یا درجہ بندی میں ReDirect کروا سکتے ہیں۔۔۔۔
بقیہ تفصیلات ایک وقفے کے بعد۔۔۔ :ٰ)

مجھے اس کا اکاؤنٹ تو مل گیا ہے۔ لیکن آگے مزید لوگوں کو بلانے کے لیے انوائٹ نہیں ملے۔۔۔۔ ان کا انتظار جاری ہے۔
مل تو مجھے بھی گیا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک انوائٹ ادھر بھی۔
ایک انوائٹ ادھر بھی روانہ کر دیں احباب
شکریہ
:)
اے خانہ بر انداز ۔۔۔۔اک ان باکس۔۔۔۔ ادھر بھی۔:laugh1:
میرا خیال ہے کہ ان باکس کی انوائٹس ہر فرد کو مانگنے پر گوگل کی طرف سے براہ راست ملتی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
تو پھر اس خانہ بر انداز گوگل سے رجوع کیسے کیا جائے ؟:rolleyes:
سب سے آسان حل، فون پر ان باکس ایپ انسٹال کر لیں اور وہاں جب سائن ان ہونے لگیں گے تو بتائے گا کہ آپ کو انوائیٹ نہیں ملی۔ پھر نیچے ایک ای میل ایڈریس ہوگا، جس پر ای میل روانہ کر دیجئے۔ جونہی انوائیٹس فری ہوئے، آپ کو بھیج دیا جائے گا :)
 
ویسے چند گھنٹے قبل جب پاکستان میں لوگ فجر کی نماز کے لیے کسمسا رہے ہوں گے تب گوگل ان باکس کی جانب سے ہیپی آور کا اعلان ہوا تھا اور اس ڈیڑھ گھنٹے کی مدت میں جس کسی نے بھی ای میل بھیجی اس کو انوائٹ ضرور دیا گیا۔ :) :) :)

مزید تفصیل کے لیے متعلقہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
 
محمدصابر

محفلین

یہ پی ٹی کونسا ٹائم ہوا بھلا؟
http://www.worldtimebuddy.com/
 
Top