اور اس پر ایک گانا مجھے یاد آ گیا۔ایک گانا یاد آ گیا:
اے بی بی جی، ٹی پی او جی A B B G, T P O G
آئی پی کے آئی، یو پی او جی I P K I, U P O G
ابھی تک تو کوئی موبائل ایپ نہیں ہے اور مستقبل میں کوئی امکان بھی نہیں۔ اصل میں اس اردو محفل کے منتظمین کو آئی ٹی شائی ٹی کے بارے میں کچھ اتنا پتہ نہیں ہے نا۔ نئی چیزوں کے بارے میں بڑا سمجھانا پڑتا ہے انہیں۔ ہم سی شارپ کی بات کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ شارپ دیکھنے کی بات ہورہی ہے۔روبی کی بات کریں تو جواب ملتا ہے آپ روبی کو کیسے جانتے ہیں۔ اس سے اندازہ لگالیں کہ کتنا مشکل کام ہے ایسے منتظمین کے ساتھ مغزماری کرنا۔ ابھی خدا کے واسطے دے دے کر کچھ عرصہ پہلے ہم نے ان سے نوکیا 3310 چھڑوایا تھا کہ بھائی اسمارٹ فون کی دنیا ہے کچھ تو آپ بھی زمانے کے ساتھ چلیں۔ لیکن پھر نوکیا نے 3310 کا ری میک پیش کیا تو پھر واپس ادھر بھاگ گئے۔ اصل میں قصور منتظمین کا بھی اتنا نہیں۔ یہاں ہماری محفل میں ایک صاحب ہیں جنہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹریٹ کیا ہوا ہے۔ اور کیا بھی سیکیورٹی اور سائبر کرائم وغیرہ جیسی مشکل مشکل چیزوں میں کہ جن کے ہم تو نام بھی بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو پٹی پڑھائی ہوئی ہے کہ اسمارٹ فون سے سیکورٹی کو بڑے خطرات لاحق ہوتے ہیں وائرس وغیرہ آکر سب ڈیٹا کھا جاتے ہیں۔ اس لئے نوکیا 3310 سب سے بہتر ہے۔ اب جن کے ایسے ڈاکٹر دوست ہوں تو سوچیں کہ وہ فورم کو موبائل ایپ پر کہاں لائیں گے۔ براوزر پر چل رہا ہے یہ بھی غنیمت ہے ورنہ منتظمین تو ڈاکخانے کی طرز کا کوئی مینوئل نظام لانے پر غور فرما رہے ہیں آجکل۔ اور یہ سب انہی ڈاکٹر صاحب کی کارستانی ہے جنہیں سیکیورٹی کا خبط ہوگیا ہے پی ایچ ڈی کرکے۔
بھائی پہلے تو وضاحت کہ یہ طنز نہیں صرف ہلکا پھلا مزاح تھا۔ اس طرح کی ہلکی پھلکی نوک جھونک سمجھنے کے لئے آپ کو محفل پر کچھ وقت گزارنا پڑے گا۔ محفل بالکل ایک گھر کی طرح ہے اورہم سب ایک دوسرے سے ایسی پرمزاح گپ شپ لگاتے رہتے ہیں اور منتظمین کو بھی نہیں بخشتے۔ اور منتظمین بھی ایک فیملی کی طرح ہی ہم میں گھل مل کر رہتے ہیں اس لئے وہ بھی بالکل برا نہیں مناتے کیونکہ سب کو علم ہوتا ہے کہ اس ہلکی پھلکی پرمزاح گپ شپ میں طنز نام کی کسی چیز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ باقی رہے منتظمین تو وہ ماشاءاللہ اپنی فیلڈز کے اچھے شہسوار ہیں۔ ہم نے بہت کچھ یہاں سے سیکھا ہے۔ اردو کا سب سے اولین یونی کوڈ فورم اور ایسا بڑا پلیٹ فارم جس پر اردو کے کئی پروجیکٹس نے آغاز لیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے اسے چلانے والوں کے متعلق کچھ منفی سوچ میں آہی نہیں سکتا۔رانا صاحب۔۔ پچھلے سال اس ہی ماہ آپ سے یہاں پہلی ملاقات اور مکالمہ ہوا تھا ۔اور دیکھئے مجھ ناہنجار کو جو قریباً سال بعد اس طرف واپس ہوا۔ آپ کا محفل کی انتظامیہ پر طنز مزے دار ہے مگر وہ اتنے بھی بدھو نہیں ہیں۔ اتنا بڑا سارا کمیونٹی سسٹم سنبھال تو رکھا ہے اور یہ دیگر سوشل فورمز سے یکسر مختلف بھی ہے۔
ماشاءاللہ آپ سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شرط یہ ہے کہ یہاں مستقل آتے رہئے نا کہ سال بعد صورت دکھائیں۔اچھا تو میں ۔۔ کیا کہہ رہا تھا وہ ہاں انفراسٹرکچر یعنی کہ میں سسٹمس/اسٹوریج Unix/Linux کے ڈھیروں فلیورز پر مہارت رکھتا ہوں۔ علاوہ ازیں اوریکل کے engineered systems پر بھی شدھ بدھ ہے۔
تباہی کی سلامتی یعنی disaster recovery پلاننگ، implementation اور نہ جانے کیا کچھ کرتا ہوں۔ قریباً 13 سال ہونے کو آئے ۔ موا یہ آئی ٹی وائی ٹی واحد شعبہ ہے جس میں ساری زندگی جبراّ طالب علم ہی بنا رہنا پڑتا ہے۔ کیا یہ تعارف کافی رہے گا؟
یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔بھائی پہلے تو وضاحت کہ یہ طنز نہیں صرف ہلکا پھلا مزاح تھا۔ اس طرح کی ہلکی پھلکی نوک جھونک سمجھنے کے لئے آپ کو محفل پر کچھ وقت گزارنا پڑے گا۔ محفل بالکل ایک گھر کی طرح ہے اورہم سب ایک دوسرے سے ایسی پرمزاح گپ شپ لگاتے رہتے ہیں اور منتظمین کو بھی نہیں بخشتے۔ اور منتظمین بھی ایک فیملی کی طرح ہی ہم میں گھل مل کر رہتے ہیں اس لئے وہ بھی بالکل برا نہیں مناتے کیونکہ سب کو علم ہوتا ہے کہ اس ہلکی پھلکی پرمزاح گپ شپ میں طنز نام کی کسی چیز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ باقی رہے منتظمین تو وہ ماشاءاللہ اپنی فیلڈز کے اچھے شہسوار ہیں۔ ہم نے بہت کچھ یہاں سے سیکھا ہے۔ اردو کا سب سے اولین یونی کوڈ فورم اور ایسا بڑا پلیٹ فارم جس پر اردو کے کئی پروجیکٹس نے آغاز لیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے اسے چلانے والوں کے متعلق کچھ منفی سوچ میں آہی نہیں سکتا۔
ماشاءاللہ آپ سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شرط یہ ہے کہ یہاں مستقل آتے رہئے نا کہ سال بعد صورت دکھائیں۔