آتا جاتا مجھے ککھ نہیں

ماشاءاللہ، بہن بہت اچھا لکھا ہے، بہنوں کو تو بھائیوں کی کھچائی کی اجازت ہوتی ہے، آپ نے تو پھر تعریف کی ہے۔
آپ کا حسنِ نظر ہے جو اچھا گمان کیا ہے۔ ورنہ کم گوئی تو یوں ہے کہ
"خاموشیوں پہ بہن" ہماری نہ جائیو
:)
شکریہ شکریہ تحریر آپ کو اچھی لگی اس کا مطلب ہے میں پاس ہو گئی
اب سے تعریف بند اور کھچائی شروع بلکہ پٹائی شروع:beating::beating:
 
اور رہی تنقید کی بات، تو میری طرف سے بے فکر رہیں۔
میرا نظریہ یہ ہے کہ تنقید کرنے والا ہی خیر خواہ ہوتا ہے، کیونکہ وہ ہم میں خامیاں نہیں دیکھنا چاہتا۔ :)
آپکا مطلب ہے میں خیر خواہ نہیں :eek::eek:
چلو پھر کوئی تحریر لکھ لیں جلدی سے پھر دیکھیں میرا تنقیدی تبصرہ
 
آپ نے بھائیوں کی اچھی اچھی باتیں چن کر لکھی ہیں ۔ بالکل ایسے جیسے (مشرقی) بہنوں کا مسلمہ شعارہے ۔
در اصل بھائی بھی اپنی بہنوں سے ناراض نہیں ہوتے خواہ کوئی وجہ ہی کیوں نہ ہو ۔
شکریہ بھائی آپ ناراض ہو جائیں بھی کہاں اور کوئی جگہ بھی تو نہیں ہے :sneaky:
لیکن میں اپنے چھوٹے بھائی کی ٹافی کھا لیتی تھی وہ تو ناراض ہو جاتا تھا :bulgy-eyes:
 
آپکا مطلب ہے میں خیر خواہ نہیں :eek::eek:
چلو پھر کوئی تحریر لکھ لیں جلدی سے پھر دیکھیں میرا تنقیدی تبصرہ
جیسے کچھ شاعر ہوتے ہیں جن سے غلطی سے کوئی ایک آدھ غزل اچھی ہو جاتی ہے، پھر ساری زندگی ہر مشاعرے میں وہی سنا کر داد وصول کرتے رہتے ہیں، میرا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
 
فرما لی پیشگی معذرت قبول۔ لیکن تعریف کس کافر کو بری لگتی ہے۔۔۔۔ ذرا ہتھ سخت رکھ کر لکھنا تھا نا۔۔۔۔ پھر یہ نوٹ اچھا بھی لگتا۔۔۔۔ :D
بھائی اگر ہاتھ سخت کر کہ لکھتی تو میرا فون ٹوٹ جاتا اس لیے ہاتھ نرم رکھا :):) اسی لیے یہ معذرت کی تھی کہ
یہ تو ہے۔۔۔۔ کئی لوگوں کی باتیں سن کر تو ہم بھی یہی سوچتے ہیں کہ جہاں ہم ختم ہوتے ہیں۔۔۔ وہاں سے دو کلومیٹر آگے جا کر وہ شروع ہوتے ہیں۔۔۔۔ :p
لو جی کر لو گل آپ کے لیے یہ فاصلہ دو کلومیٹر کا ہے تو میرے لیے خود ہی اندازہ لگا لیں کوئی چار سو کلومیٹر دوری کا تو بن ہی جائے گا
ابن سعید بھائی کے بارے میں یہ بات سو فیصد درست ہے۔ آج اس راز سے میں پردہ اٹھا دیتا ہوں۔ موصوف پروگرامر ہیں۔ ایک آٹو میٹڈ سکرپٹ لکھ رکھا ہے۔ جو جا کر تین سمائلیز ڈال آتا ہے۔ جب کوئی ان سمائلیز کا اقتباس لے تو موصوف کو طبیعت پر جبر کر کے دیکھنا پڑتا ہے کہ آخر مسئلہ کیا ہے۔ ہم نے اس راز کو شروع میں ہی پا لیا تو ہمارا نام اس سکرپٹ سے نکال دیا
ان کا اتنا قیمتی راز آپ نے محفلین تو بتا دیا ہے اب آپ جانے اور سعود بھیا جانے :)
 
عبد الرحمن بھائی کے بارے میں یہ بات سو فیصد درست ہے۔ جتنا قرضہ اس شخص پر میرا ہے لینے بیٹھوں تو کراچی آنے جانے کا ائیر ٹکٹ نکل آئے
اگر تو قرضے کی واپسی کی ساری امیدیں دم توڑ چکی ہیں تو مجھے بتائیں رقم آدھی آدھی کی بنیاد پر میں کوشش کرتی ہوں۔ میرے پاس کچھ عملیات سے قید کئے ہوئے موکل بھی ہیں جو بندے کی راتوں کی نیند اور دن کا چین چھین لیتے ہیں جب تک وہ قرضہ واپس نہیں کر دیتے:LOL:
 

نور وجدان

لائبریرین
حمیرا بہنا! صبح کی بہار کی مانند تحریر کھلکھلاتی ہوئ ہے. ایک شکوہ ہے بھائیوں کی باتوں میں بہنوں کی کھنچائی ہی کردیتیں تاکہ دل تھام کے ہم بھی اس تحریر کو بار بار پڑھتے ہیں۔اور لذید کھانے کی طرح انگلیاں چاٹتے رہ جاتے. آپ سے درخواست ہے کہ اپنی اگلی تحریر میں ہمیں بھی شامل کریں ..
 
پہلی پوزیشن تو بہرحال ملی ہوئی ہے
ویسے اس کی بھی کہانی خوب ہے۔ کافی عرصہ پہلے ایک تھریڈ شروع کی تھی ذرداری کے بارے میں کہ وہ صدر بنے گا۔ یار لوگ خوب برا بھلا کہہ کر منفی ریٹنگ دیتے رہے۔ بعد میں وہ بن بھی گیا
چلیں یہ تو ہوگئی منفی ریٹنگ کی بات جب وقت گزار گیا تو لکیریں پیٹنے کا کیا فائدہ
پھر مہاجر ہونے کی وجہ سے عموما ہم لوگوں کو پاکستان میں نفرت کا نشانہ بننا پڑتا ہے
محترم خان بھائی یہ آپ کہ سوچ ہے کہ مہاجر ہونے کی وجہ سے نفرت کا نشانہ بنتے ہیں۔ اگر سیاستدانوں یہ زبان بولیں گئے تو کوئی بھی آپ کو عقلمند انسان تصور نہیں کرئے گا
پھر اس پر طریہ یہ کہ عارف چوں کہ قادیانیت پرست ہے کہ لہذا وہ ہر وقت منفی رہتا ہے
آپ کے اس فقرے کو دیکھ کر دل تو کرتا ہے میں بھی آپ کو منفی ریٹنگ دے دوں۔ میرے بھائی آگر آپ اللہ اور رسول پر ایمان رکھتے ہیں ہیں تو آپ سمجھ ہونی چاہیے کہ قبر میں ہر بندے سے صرف اسی کے متعلق حساب ہو گا عارف بھائی نے اپنا حساب دینا ہے اور آپ نے اپنا۔ :(
ویسے یہ بات درست نہیں کہ غصہ جلد اتا ہے۔ مجھے اتا ہی نہیں اور مجھے خوب پتہ بھی ہے کہ کیالکھ رہا ہون
مجھے ایسا کچھ نہیں لگتا ابھی پچھلے دنوں ہی مجھے آپ کو بتلانا پڑا تھا آپ نے کیا لکھ ہے کیا یاد نہیں
 
محترم بہنا بٹیا اگر وقت اجازت دے تو " سام سنگ موبائلز فون کو روٹ کرنا اور روٹ کے فوائد بارے " اردو محفل پر اک دھاگہ کھولنے بارے غور کیجئے گا ۔
بہت دعائیں
جی انکل جی ضرور بہت جلد موبائل فون کو روٹ کرنے کا طریقہ کار لکھ دیتی ہوں
 
لو بئی حمیرا عدنان ۔۔۔ خوش خطی کے نمبر بھی مل گئے۔۔۔۔
تعریف کر کے آپ سے کام نکلتا ہوتا تو بات ہی کیا تھی۔۔۔ :p
جی میں ممنون ہوں خوش خطی کے نمبر ہی سہی چلو نمبر تو ملنا شروع ہونے تعریف کام نکلوانے کے نہیں کی وہ تو بس لوگوں کو وعدہ یاد دلانے کے لیے کی ہے
 
جیسے کچھ شاعر ہوتے ہیں جن سے غلطی سے کوئی ایک آدھ غزل اچھی ہو جاتی ہے، پھر ساری زندگی ہر مشاعرے میں وہی سنا کر داد وصول کرتے رہتے ہیں، میرا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
اتنی انکساری بھی اچھی نہیں ہوتی بھائی
ہمیں بھی تو دیکھیں وہ اچھی والی غزل تاکہ ہم بھی جان لیں بھائی ہمارے بھائی میں کیا کیا ہنر ہیں
 
اتنی انکساری بھی اچھی نہیں ہوتی بھائی
ہمیں بھی تو دیکھیں وہ اچھی والی غزل تاکہ ہم بھی جان لیں بھائی ہمارے بھائی میں کیا کیا ہنر ہیں
وہ صرف ایک تشبیہ دی تھی۔ میں کہاں اور غزل کہاں۔
ایک آدھ تحریر لکھی ہوئی ہے جو یہاں پہلے شئر کر چکا ہوں۔ :)
 

محمدظہیر

محفلین
حمیرا بہنا! صبح کی بہار کی مانند تحریر کھلکھلاتی ہوئ ہے. ایک شکوہ ہے بھائیوں کی باتوں میں بہنوں کی کھنچائی ہی کردیتیں تاکہ دل تھام کے ہم بھی اس تحریر کو بار بار پڑھتے ہیں۔اور لذید کھانے کی طرح انگلیاں چاٹتے رہ جاتے. آپ سے درخواست ہے کہ اپنی اگلی تحریر میں ہمیں بھی شامل کریں ..
بالکل درست کہا آپ نے بہنوں کے متعلق بھی کچھ لکھنا چاہیے ۔ اور باقی بھائیوں کا تذکرہ ضرور کرنا چاہیے۔ یہ کیا بات ہوئی کہ بیک گراؤند میوزک کی طرح آخر میں لکھ دیا : (
 

محمدظہیر

محفلین
محفل کو پیر مل گیا۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ الہلال نئی دکان کھولیں۔۔۔ گپ شپ بازار میں۔۔۔ "ہم سے پوچھیں آپ کیا کرنے والے ہیں" کے عنوان تلے۔۔۔۔ :D
بھیا ہماری کیا مجال کہ پیر کے عہدے پر فائز ہوں؟ حمیرا آپی جب تمام ممبران کی تعریفی دھاگے کھوج رہیں تھیں ہمیں اسی وقت شک ہوا تھا ان پر : )
 
Top