آج آپ نے کیا خریداری کی؟

شمشاد

لائبریرین
:)
گزارہ تو ہوسکتا ہے
وسے بھی یہاں سعودی کولیگز اپنا لباس ہی پہنتے ہیں افسز میں بھی

سعودیوں کا ملک ہے تو انہوں نے تو اپنا لباس پہننا ہی ناں۔ غیر ممالک جا کر یہ بھی Do as the Romans do ہو جاتے ہیں۔

بلکہ کئی ایتے ایک غیر سعودی، غیر عرب بھی سعودیوں والا لباس پہنتے ہیں۔

افسوس ہم پاکستان کو وہ مقام نہ دلا سکے کہ اس کی بھی غیر ممالک میں اتنی اہمیت ہوتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سبزی، گوشت، دودھ، ڈبل روٹی، کھجور، مالٹے، کینو، انگور، کیوی، ناشپاتی، سیب، کیلے (یہ سب فروٹ چاٹ بنانے کے لیے) کُل ملا کر کوئی 136 ریال خرچ ہوئے۔
 

mfdarvesh

محفلین
اچھی خاصی شاپنگ کر ڈالی ہے آج تو آپ نے
میں پہلی بار سنا ہے ابلی ہوئی چیزوں کی دستیابی کا
 

میم نون

محفلین
اچھا آپ کے یہاں بھی سی این جی ہے پاکستان کی طرح، کیا یہ پٹرول سے سستی ملتی ہے



ہیں، ابلے ہوئے چنے بھی ملتے ہیں، کیا با ت ہے یہاں تو ککر گھنٹہ لگا رہتا ہے


میں نے 7 سات سو کا پٹرول لیا تھا کل

جی یہاں بھی سی این جی ہوتی ہے، اور پیٹرول سے سستی ہوتی ہے، تقریبا تیس سے پینتیس فیصد کم۔

ابلے ہوئے سفید چنے تو یہاں بھی ملتے ہیں اور ہم وہی استعمال کرتے ہیں، کہاں چنوں کو ابالنے کی جھنجھٹ کی جائے۔
دوسری سبزیاں بھی ابلی ہوئی مل جاتی ہیں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ تازی ہی استعمال کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ جمعرات 7 اپریل کو ایک اشارہ زرد بتی پر جلدی میں نکل گیا تھا۔ اس پر دو دفعہ فلیش پڑی تھی اور آج پولیس والوں کا پیغام آ گیا ۔ 500 ریال جرمانہ بھرنا پڑا۔ سخت مزاج بگڑے ہوئے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
میں نے اتوار دوپہر کو کھانا باہر سے کھایا تھا، ساڑھے پانچ یورو خرچ کئیے۔
اس کے بعد ابھی تک کوئی خرچہ نہیں کیا۔
 

mfdarvesh

محفلین
اوہو 500 ریال:eek:
بہت زیادہ ہوتے ہیں یہاں 500 روپے کا ہو تو جان ہی نکل جاتی ہے
پر انہوں نے پکڑ کیسے لیا؟
جب نکل گئے تھے تو نکل گئے
 

میم نون

محفلین
کیمرے لگے ہوں گے۔

ہمارے ہاں تو کیمرے لگے ہوتے ہیں اور کئیں مہینوں بعد بھی جرمانہ آ جاتا ہے، یہاں تک کہ بندہ بھول بھی جائے کہ وہاں گیا بھی تھا کہ نہیں :mad:
 

شمشاد

لائبریرین
کیمرے ہی لگے ہوئے ہیں۔ یہاں وزارت کی طرف سے 4 یا 5 دن کے بعد ایس ایم ایس آ جاتا ہے۔ آئندہ سے توبہ کر لی ہے کہ ایسا نہیں کرنا۔ اصل میں ابھی سب جگہوں پر کیمرے نہیں لگے اس لیے ایسی غلطی ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
45 ہلالے کا ایک لیٹر ہے اور ایک ریال میں 100 ہلالے ہوتے ہیں۔

یہاں پانی پٹرول سے مہنگا ہے۔
 
Top