آج آپ نے کیا سیکھا

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
کہتے ہیں سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے ۔۔ انسان ہر لمحہ ہر پل کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے اور انسان زندگی کے تجربات سے جو کچھ سیکھتا ہے وہ کتابوں اور بڑوں کی نصیحتوں سے بھی نہیں سیکھتا ۔۔۔ ہم لوگ واقعی کتابی باتوں اور نصیحتوں پر اتنے کان نہیں دھرتے جب تک کہ کوئی نقصان اٹھائیں تو بات سمجھ آتی ہے- جیسے کہ میرا بھائی گاڑی بہت تیز چلاتا تھا سب اس کو کہتے کہ احتیاط سے چلایا کرو ۔۔ پر اس پر اثر نہیں ۔۔ ایک دفعہ اس کو ایک ریڈیو پریزنٹیٹر کا پروگرام سنوایا جو ہمیشہ کہتا رہتا ہے کہ ڈرائیو آہستہ کریں ۔ گاڑی کو چلانا بابو ذرا دھیرے دھیرے دھیرے :)۔۔ بہتر ہے دیر سے پہنچنا اس کہ کہ کبھی نہ پہنچیں ۔۔ تو بھائی صاحب فرمانے لگے کہ ان لوگوں کو ایسی باتیں کرنے کے پیسے ملتے ہیں ۔۔ چاہے خود کتنا ہی تیز گاڑی چلاتا ہوگا ۔۔ یہاں اس کو یہی بولنا ہے :rolleyes:۔۔ پھر کچھ دن بعد جب بھائی صاحب کا ایسیڈنٹ ہوا اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ اس نے رحم کیا اور زیادہ چوٹیں نہیں آئیں پر اس کو عقل ضرور آگئی ۔۔:battingeyelashes:

اس طرح کے اپنے یا کسی اور کے کسی تجربے سے آپ نے بھی کچھ سیکھا ہو تو یہاں شیئر کر سکتے ہیں ۔۔۔ چاہیں تو تجربہ بھی بیان کر دیں ۔۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
میں نے آج دو سبق سیکھے ۔۔ ایک کسی اور کے تجربے سے اور ایک اپنے ۔۔

پہلا یہ کہ کسی سے راز نہ شیئر کرو ۔۔ جب اپ خود ہی اپنے راز کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کسی اور سے اس کی توقع کیسے رکھتے ہو ۔۔

دوسرا یہ کہ ۔۔ کبھی کبھی نیکی بھی گلے پڑ جاتی ہے ۔۔۔
 
سارہ! بہت اچھا موضوع شروع کیا ہے۔ شاید میں دوسروں کے تجربات سے ہی کچھ فائدہ اٹھاسکوں۔۔۔ ورنہ میری پوسٹ تو شاید ہی کوئی نظر آئے کیوں کہ۔۔۔۔۔ اہمم اہمم۔۔۔ ;)
 
ہاہاہا۔۔۔ زین۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی کے سامنے خوش اور کسی کے سامنے غمگین ہونے والی بات سیکھ لی تم نے۔۔۔۔ ;)
بتادیا میں نے۔ :)
 
آج سے کئی ماہ پہلے ایک دن یہ جانا تھا کہ گوگل ہم سے زیادہ ہماری محفل کو پڑھتا ہے۔ اور اس کے چلتے محفل کے کئی ایسے دھاگوں تک میری رسائی ہوئی جنھیں میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ بیش بہا خزانہ یہاں ہوگا۔
 

زینب

محفلین
میں‌نے یہ سیکھا ہے کہ کوئی بھی اعتبار کے قابل نہیں ہے۔۔۔۔دوستی شوستی سب دھوکا ہے
 

تیشہ

محفلین
آج میں نے سیکھا ہے کہ کبھی بھی بغیر ٹکٹ ٹرین پے نہیں چڑھنا :( آج مجھے 60 £ Penalty دینا پڑگیا :worried:
کم بخت آج سے پہلے کبھی بھی ٹکٹ چیکر نہیں آئے ۔ آج ٹکٹس رانگ تھیں تو آج آن دھمکے ۔ ۔۔
اس لئے آج میں نے سیکھا کبھی بے ایمانی نہیں کرنی ۔ آجکے بعد صیح ٹکٹ ہی لے کر ٹیوب میں جایا جائے ۔ :mad:
 
Top