سارہ خان
محفلین
السلام علیکم۔۔۔
کہتے ہیں سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے ۔۔ انسان ہر لمحہ ہر پل کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے اور انسان زندگی کے تجربات سے جو کچھ سیکھتا ہے وہ کتابوں اور بڑوں کی نصیحتوں سے بھی نہیں سیکھتا ۔۔۔ ہم لوگ واقعی کتابی باتوں اور نصیحتوں پر اتنے کان نہیں دھرتے جب تک کہ کوئی نقصان اٹھائیں تو بات سمجھ آتی ہے- جیسے کہ میرا بھائی گاڑی بہت تیز چلاتا تھا سب اس کو کہتے کہ احتیاط سے چلایا کرو ۔۔ پر اس پر اثر نہیں ۔۔ ایک دفعہ اس کو ایک ریڈیو پریزنٹیٹر کا پروگرام سنوایا جو ہمیشہ کہتا رہتا ہے کہ ڈرائیو آہستہ کریں ۔ گاڑی کو چلانا بابو ذرا دھیرے دھیرے دھیرے ۔۔ بہتر ہے دیر سے پہنچنا اس کہ کہ کبھی نہ پہنچیں ۔۔ تو بھائی صاحب فرمانے لگے کہ ان لوگوں کو ایسی باتیں کرنے کے پیسے ملتے ہیں ۔۔ چاہے خود کتنا ہی تیز گاڑی چلاتا ہوگا ۔۔ یہاں اس کو یہی بولنا ہے ۔۔ پھر کچھ دن بعد جب بھائی صاحب کا ایسیڈنٹ ہوا اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ اس نے رحم کیا اور زیادہ چوٹیں نہیں آئیں پر اس کو عقل ضرور آگئی ۔۔
اس طرح کے اپنے یا کسی اور کے کسی تجربے سے آپ نے بھی کچھ سیکھا ہو تو یہاں شیئر کر سکتے ہیں ۔۔۔ چاہیں تو تجربہ بھی بیان کر دیں ۔۔۔