و اللہ میں تو صرف شاعری پڑھنے آتا تھا. کیا پتہ تھا کہ یہ وبائی مرض ہے.ارے واہ تابش بھائی آپ بھی شاعری کے زخم کھا کر یہاں آئے تھے۔ تبھی یہاں اتنی جلدی دل لگ گیا کہ یہاں تو اس مرض کی دوا اتنی وافر مقدار میں ہے کہ بندے کو کہیں اور جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ بہت عمدہ اور ہلکے پھلکے انداز میں تحریر لکھی ہے آپ نے۔ محفل کی سالگرہ پر تو کافی رونق لگادی آپ احباب نے۔ بہت دعائیں۔
آمین. ہادیہ بہن.شکر ہے آپ نے حال دل سنایا ہے۔ شاعری کے علاوہ۔
بلاشبہ بہت ہی زبردست عمدہ انداز تحریر
محفل کے ساتھ محبت کا اظہار
نایاب بھیا کی طرح "بہت دعائیں سر جی"
آمین. بہت شکریہ یاز بھائی محبتوں کا.بہت شاندار اور محبت بھری تحریر ہے تابش بھائی۔
اللہ اردو محفل کی رونقوں کو قائم و دائم رکھے۔ آمین
بہت شکریہ شکیب بھائی۔ محبتوں کا جواب محبتوں سے ہی دیا جا سکتا ہے۔بلاشبہ بہت محبت بھرے انداز میں لکھا ہے۔ داد قبول کیجیے۔
محبت ہی ہے محفلین کی جو یہاں تک لے آئی ہے.سبحان اللہ!
بہت خوب !
بہت اچھا کیا آپ نے جو حالِ دل سنا دیا اور خوب سنایا۔۔۔۔!
محفل سے اچھی کوئی جگہ نہیں ہے۔
بس کبھی کبھی کوئی چار چھ پوسٹس ایک ساتھ ایسی آ جاتی ہیں کہ جس سے محفل کا 'کمپلیکشن' ہی تبدیل ہوجاتا ہے اور بد دلی ہوتی ہے۔
تاہم دو چار اچھی پوسٹس سے محفل کا وقار بحال ہوجاتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو وہاں سے یہاں لانے میں وقت لگ جاتا ہے۔
بہر کیف بہت خوب روداد!
اہلِ محفل خوش قسمت ہیں کہ آپ ایسے لوگ محفل کو میسر آئے۔
تابش بھائی ! بہت اچھا لکھا ! ! بہت دلچسپی سے پڑھا آپ کی آمد اور محفل میں شمولیت کا قصہ ۔ آپ واقعی محبتی آدمی ہیں ۔ بہت رونق ہے آپ سے محفل میں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ شادآباد رکھے ۔
محبت ہے آپ کی عدنان بھائی۔واہ بھائی بہت خوب انداز تحریر ،محبت کی چاشنی سے لبریز۔بلا شبہ میں تو آپ کی دانشمندی کا قائل ہوں۔
پتہ نہیں تحریر پڑھتےایسا کیوں محسوس ہو رہا تھا کہ میں اپنا آپ پڑھ رہا ہوں۔
شکریہ عمران بھائی۔بہت عمدہ تحریر محمد تابش صدیقی بھائی۔۔۔
یہ شوق کبھی نہ کبھی ہر محفلین کو ہوتا ہے۔ پرانی لڑیاں کھنگالنے کا۔محمد عدنان اکبری نقیبی آج کل گڑے مردے اکھاڑنے میں لگے ہوئے ہیں!!!
جزاک اللہ یہ سراسر آپ کی محبت ہے، جو حوصلہ بڑھاتی ہے۔اردو محفل میں ہم نے جن اساتذہ و احباب سے بہت کچھ سیکھا ان میں سر تابش صدیقی سر فہرست ہیں فیس بک پر بحیثیت رکن اردو محفل سب سے پہلے تابش صدیقی صاحب کو ہی میں نے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی ہے ۔ یقینا آپ نرم خو ، حلیم الطبع ہونے کے باعث اپنا جواب نہیں رکھتے ، محفل میں شمولیت کے بعد شاید آپ کے علاؤہ کسی اور سے مجھے بہتر طریقے پر رہنمائی نہیں مل سکی ، ویسے جن احباب نے میری کسی بھی موقع پر مدد کی ہے ، میں ان کا تہ دل شکر گزار ہوں ، احسان فراموشی بالکل نہیں کرتا تاہم تابش بھائی نے بغیر کسی اکتاہٹ کے میرے ہر جاہلانہ و بچکانہ سوال کا اطمینان بخش جواب مرحمت فرمایا ہے ، حتی کہ کے مجھے ٹیگ کرنے کا طریقہ تک جناب نے بڑی شفقت سے سکھایا ، ذرا کبیدہ خاطر نہ ہوئے ، اب بتائیں ہم کو کیسے فراموش کرسکتے ہیں ؟
جزاک اللہ عظیم بھائی۔ماشاء اللہ بہت اچھی تحریر ہے محمد تابش صدیقی بھائی ۔ آپ نے کئی بار اس خدشہ کا اظہار کیا کہ شاید پڑھنے والا بور ہو رہا ہو ۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوتا آپ نے بہت اچھے طریقے سے ربط قائم رکھا ہے اس پوری تحریر میں ۔
بہت سی دعائیں آپ کے لیے ۔
ارے! آپ نے اب پڑھی یہ تحریر؟بہت عمدہ تحریر۔۔۔ اعلیٰ