طالوت
محفلین
آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔
میرے ایک دوست کے دوست جو حج کے موقع پر ہمارے ساتھ شریک تھے ۔۔ وہ گم ہو گئے ہیں۔ میں اور میرے ایک دوست جو کراچی سے ہیں ان کی تلاش میں نکلتے ہیں اور ساحل سمندر (سی ویو) کی طرف جا نکلتے ہیں ۔۔ وہاں کفن سے ڈھکی اسٹریچر پر ایک لاش نظر اتی ہے مگر وہ کسی بوڑھے کی ہے اور پھر ایک نوجوان کا کٹا ہوا سر نظر اتا ہے اس کی صورت اس گمشدہ دوست سے ملتی ہے مگر وہ بھی کوئی اور ہے ۔ اس کے بعد میرا دوست جو میرے ساتھ اس گمشدہ نوجوان کی تلاش میں نکلا تھا وہ دیوانہ وار بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے ، میرے کندھوں پر ایک بیگ اور ٹارچ روشن ہے ۔ ہم ساحل کی دیوار (چائینہ پوائینٹ) پر دوڑے چلے جا رہے ہیں ۔ دیوار اینٹوں سے بنی ہوئی ہے مگر ان میں کسی قسم کا مسالہ استعمال نہیں کیا گیا انھیں جوڑنے کے لیے ۔ یعنی یونہی ایک دوسرے پر دھری ہیں۔ میرا دوست تیزی سے بھاگتا چلا جا رہا ہے اور میں اس کے پیچھے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا بھالتا دیوار پھلانگتا جا رہا ہوں کیونکہ دیوار کا ڈیزائن کچھ اس طرح ہے جیسے کسی عمارت کی تعمیر کے لیے بنیادیں رکھی جاتی ہیں مختلف کمروں کے لیے ۔ پھر اچانک اندھیرا بڑھ جاتا ہے اور ہم ایک بڑی دیوار کے پاس پہنچتے ہیں اور اس کے پار جھانکنے پر ایک بہت بڑھا گڑھا نظر آتا ہے جس میں تعمیر کے کام میں مدد کے لیے بانس بندھے ہوئے ہیں اور نیچے پانی صاف دکھائی دے رہا ہے ۔۔ ہم مڑنے کا سوچ ہی رہے ہوتے ہیں کہ ایک بچی کی سسکیوں کی آواز سنائی دیتی ہے ۔۔ اس آواز کے سننے کے بعد میرے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے اور میرا دوست شاید غائب ہوجاتا ہے ۔۔ (اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور غائب ہونے والا یہ دوست میرے بہترین دو دوستوں میں سے ایک ہے )
(میرا یہ دھاگہ شروع کرنے کا مقصد اپنے خواب بیان کرنا ہیں اور آپ بھی بیان کر سکتے ہیں ، ان خوابوں پر بات چیت بھی کی جا سکتی ہے۔ سوچا کہیں ، کھانے پینے ، کہیں دھونے پہننے پر دھاگے ہیں تو ایک یہ بھی ہو جائے)
وسلام