جاویداقبال

محفلین
میڈیاکاعفریب اور ملالہ پرحملہ؟
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
میڈیا کا عفریب اسطرح ہماری زندگیوں میں اسطرح شامل ہوچکاہےجسطرح جسم میں خون ہوتاہے۔جوخبر بھی میڈیامیں آئی اسکوپذیرائی ملی خواہ بعدمیں وہ خبرجھوٹ پرہی مبنی کیوں ناں ہو۔
سورہ الحجرات کی آیت نمبر 6 میں خداوندِ قدوس کا ارشاد ہے کہ
“اے ایمان والو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم نادانستہ طور پر کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کئے پر تمہیں شرمندگی اٹھانا پڑے۔”
جبکہ سورہ الاسرا کی چھتیسیویں آیت میں خدا کا فرمان ہے کہ
’’اور جس بات کا تمہیں علم نہ ہو، اس کے پیچھے نہ پڑو۔ بےشک کان، آنکھ اور دل، ہر ایک سے (قیامت کے دن) پوچھ گچھ کی جا ئے گی۔”

میڈیاکاعفریب اور ملالہ پرحملہ؟
 

دوست

محفلین
کیا چوٹھی خبر ہے جی یہ؟ طالبان سے تو جا کر پوچھنے سے رہے۔ کئی ذرائع سے ایک ہی خبر ملے تو اسے کیا کہیں پھر۔ دودھ کے دھلے تو ہیں نہیں یہ دین بیچ کر کھانے والے ذلیل لوگ۔
 

عسکری

معطل
ایک زمانہ تھا ۔ کئی دھائیاں قبل ملک پاکستان میں 10 کروڑ لوگ بستے تھے ۔ مہنگائی تھی نا بے روزگاری ۔ لوگوں کے پاس کھانے کو اجناس وافر تھیں ۔ ملک ابھی نیا بنا تھا پر لوگوں میں جذبہ تھا جیسے کہ یہ ملک صدیوں پرانا ان کا گھر ہے ۔لوگ عزت اور احترام سے رہتے تھے ۔ گوشت سبزی دالیں پٹرول ڈیزل اس زمانے میں عام آدمی کی پہنچ سے دور نا تھے ۔ گاؤں مین بجلی نا تھی پر گاؤں کے لوگوں کے دل و دماغ روشن تھے ۔ بازاروں میں دولت کی ریل پیل اور فیشن ابھی نا آیا تھا تو امیر اور غریب میں اتنا فرق محسوس نا ہوتا تھا
http://askrii.blogspot.com
 
میں نے اپنے دل میں کہا: افسوس میں اپنے جسم کو اللہ کی راہ میں قربان کرتا۔ کاش میں شہید مرتا۔کاش میں ایک گھڑی بھی اللہ کے ذکر، نماز یا عبادت کے بغیر نہ گزارتا۔ کاش میں شب و روز اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتا۔ افسوس صد افسوس!
سفر آخرت حصہ سوم http://shobinama.blogspot.com/
 

عسکری

معطل

شعیب صفدر

محفلین
piyar.jpg
قرآنی آیات و احادیث کی غلط تشریح کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے والے اور ان آیات کا مذاق اُڑانے والے دونوں ایک ہی صف میں ہیں دونوں کے اسپانسر و آقا بھی ایک ہی ہیں!ایک دین دار بن کر اور دوسرے دین سے بیزار ہو کر خود کو گمراہی کے راستے پر ڈالتے ہیں۔ روشنی کے نام پر اندھیرے پھیلانے والے اور آگاہی کے نام پر بھکانے والےیہ لوگ اس قابل نہیں کہ ان پر اپنا وقت برباد کیا جائے ہاں یہ ضرور ہے کہ ان سے فاصلہ رکھا جائے ورنہ دل بیمار ہو جائے گا! اور یہ بیماری پیار نہیں کرواتی گمراہی لاتی ہے!!
فاصلہ رکھیں ورنہ !!!! دل گمراہ ہو جائے گا
 

شعیب صفدر

محفلین
اب تو بنیاد پرست ہونا ہی نہیں مسلمانوں میں رہتے ہوئے بھی اسلام کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی سہی کرنا یا ایسی کسی خواہش مکمل معاشرے کے لئے کرنا ایک مخصوص طبقے میں طعنہ سمجھا جاتا ہے۔ یار دوست اسلام کے نفاذ کو فرقوں کے نفاذ کی طرف دھکیل دیتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کس کا اسلام نافذ کرو گے

 

شعیب صفدر

محفلین
طاہر القادری کی پٹیشن دوہری شہریت کی وجہ سے خارج یوں ہوئی کہ آئین کی رو سے وہ الہکشن نہیں لڑ سکتے مگر دوہری شخصیت کا یہ بندہ قانونی بات کو سمجھنے کے بجائے بیرون ملک پاکستانیوں کو گمراہ کر کے اس کو ایشو بنا رہا ہے۔

اصل تحریر
 

فخرنوید

محفلین
پاکستان عوام جو دہشت گردی اور معاشی لحاظ سے برے ترین حالات سے دوچار ہے۔ جہاں میڈیا اور سیاستدان رائی کا پہاڑ کھڑا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ملک ریاض بحریہ ٹاون والے اور ابو ظہبی گروپ کے حوالے سے یہ خبر نشر ہوئی اور پرنٹ میڈیا میں بھی چھپی کہ وہ پاکستان میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کے ساتھ تقریباً 45 ارب ڈالر پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر خرچ کریں گے۔
اس بارے عوام کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ میڈیا والوں نے خوشی کی خبر سنائی ۔ اگر یہ وقعی ایسا ہونا تھا تو ملک کی معاشی حالت کو کافی سنبھالا ملتا۔
مزید تفصیل:جھوٹ پر مبنی خبر- کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانےکا منصوبہ
 

ابن عادل

محفلین
انتہائے جہالت
جہالت کا علاج علم ہے لیکن کیا یہ دوا ہر موقع ، مقام اور کیفیت میں زود اثر ہے ۔۔۔۔!؟ میرا خیال ہے جہالت کے بھی بہت سے مراحل ایسے ہیں کہ مریض جہالت ناقابل علاج ٹھہرتا ہے اور دوائے علم اس کے سامنے بے بس۔​
اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سے ایسے مراحل ہیں کہ جب معلوم ہو کہ مریض جہالت اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اب دوائے علم کو زحمت نہ دی جائے ؟​
کل جو واقعہ میں نے ہوتے دیکھا ۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انتہائے جہالت
جہالت کا علاج علم ہے لیکن کیا یہ دوا ہر موقع ، مقام اور کیفیت میں زود اثر ہے ۔۔۔ ۔!؟ میرا خیال ہے جہالت کے بھی بہت سے مراحل ایسے ہیں کہ مریض جہالت ناقابل علاج ٹھہرتا ہے اور دوائے علم اس کے سامنے بے بس۔​
اب دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سے ایسے مراحل ہیں کہ جب معلوم ہو کہ مریض جہالت اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اب دوائے علم کو زحمت نہ دی جائے ؟​
کل جو واقعہ میں نے ہوتے دیکھا ۔۔۔

اگر یہ کسی بلاگ پوسٹ کا اقتباس ہے تو اس کا لنک بھی فراہم کریں۔
 

فخرنوید

محفلین

مذہب اسلام جو اس مادی نظام کے خلق کئیے جانے سے ہی وجود میں آگیا تھا۔ جس مذہب کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار بھیجے جن میں سب سے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں۔ جن کی بعثت کے بعد مذہب اسلام ایک مکمل تعلیم کی صورت میں پورا ہوا۔ اور اللہ تعالیٰ نے سورة المائدة میں ارشاد فرمایا!
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَن تَسْتَقْسِمُواْ بِالْأَزْلاَمِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمْ فَلاَ تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
مزید تفصیل: مذہب اسلام اور انسانیت میں تقابل
 

فخرنوید

محفلین
ماس کمیونیکیشن کلاس میں یادگار دن
دو سال قبل شروع کیا جانے والا ایک تعلیمی سفر اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ ان دو برسوں میں ماس کمیونیکیشن کے متعلق مختلف مضامین پڑھنے کو ملے جن میں پہلے سمسیٹر میں ہم نے پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ریسرج کے طریقے پر مبنی سلیبس پڑھنے کو ملا جس میں ریسرچ کے طریقے والا سلیبس ذرا مشکل تھا۔
جبکہ دوسرے سمیسٹر میں ہمیں درج ذیل مضامین کو پڑھنے کا موقع ملا۔
ماس کمیونیکیشن ، نیشنل اینڈ انٹرنیشنل کرنٹ افئیرز، لینگوئیج سکلز اور کمیونیکیشن، دویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکشن۔
مزید تفاصیل و تصاویر: ماس کمیونیکیشن کلاس میں یادگار دن
 
Top